سیالکوٹ: طوفان سے متعدد افراد ہلاک

سلمان ملک نے 'موسم' میں ‏مارچ 19, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. سلمان ملک

    سلمان ملک -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2009
    پیغامات:
    924


    حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں کو علاقے کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں طوفان سے مکانات گرنے کے باعث کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

    سیالکوٹ کے ضلعی رابط افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ طوفان پاک بھارت سرحد کے قریب ہیڈ مرالہ کے نواحی گاؤں بہادر پور میں آیا۔ انہوں نے اس طوفان میں کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    تاہم ضلعی پولیس آفیسر بلال کمیانہ نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو بتایا کہ مکانات گرنے سے گیارہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ضلعی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ گردوغبار کے اس طوفان سے علاقے کے کئی مکانات منہدم ہوگئے جبکہ کچھ کی چھتیں اڑ گئیں۔

    حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں کو علاقے کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    متاثرہ علاقے کے چوہدری ذوالفقار کا کہنا ہے کہ طوفان اتنا شدید تھا کہ انسان اور مویشی اڑ کر ساتھ بہنے والے درائے چناب میں گر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سات افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جن میں دو عورتیں بھی شامل ہیں۔

    چوہدری ذوالفقار کے مطابق اس طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بہادر پور، نذیر پور اور ڈیرہ بھٹیاں شامل ہیں۔

    سرکاری ٹی وی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد دس ہے اور امدادی کاموں کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی ٹیم بھی متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
    ‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮سیالکوٹ: طوفان سے متعدد افراد ہلاک‬
     
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    اللہ ہر قسم کے عذاب سے بچائے ۔ آمین ۔
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آمین
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    صوفی صاحب آپ کے گھر تو خیر ہے نا؟؟؟
    کیونکہ وہ بھی زیادہ دور نہیں!!!!!!!!
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یہ صوفی صاحب کون ہیں‌؟:00038:
     
  7. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بھائی لوگ مصیبت میں‌مبتلا ہیں۔۔بس دعا کریں‌اللہ کی رحمت کی۔۔۔!
    اور خدا نہ کرے کسی کا گھر دور یا قریب ہو اور وہ بھی مصیبت میں‌آئیں۔۔۔!
    اللہ سب پر رحم کرے۔۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    آمین ثم آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں