آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے کے قوانین

naseerhaider نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏اکتوبر، 3, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    السلام علیکم
    روزمرہ کی زندگی میں‌ہمارا مختلف کمپیوٹر / آئی ٹی مسائل سے سامنا رہتا ہے. جیسے آپریٹنگ سسٹم ،نیٹ ورک ، سافٹ وئیر ،کمپیوٹر گرافکس وغیرہ کے مسائل. تو ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنے مسائل اس سیکشن میں پوچھیے ،ان شاءللہ ہمارے ماہرین آپ کے مسائل کا حل مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے. سوال پو چھتے وقت مندرجہ ذیل قوانین / سفارشات مد نظر رکھیں.
    اپنا سوال اردو میں پو چھیے.
    اگر آپ کو کوئی سوفٹ ویر درکار ہو اور نہ مل رہا ہو تو نئے موضوع میں طلب کرسکتے ہیں لیکن کریکڈ سافٹ وئیر طلب نہ کریں.
    ہیکنگ کٹس ،سافٹ وئیر کریک اور سریلز طلب کرنے سے پر ہیز کریں.
    سافٹ‌وئیر،ونڈوز کے کسی بھی مسئلہ کی صورت میں‌اس کے ورژن کی معلومات ضرور درج کریں.
    کمپیوٹر ہارڈ وئیر مسائل کے حل کے لیے سسٹم کی مکمل کنفیگریشن درج کریں
    اگر آپ کو کسی موضو ع پر ویب سائٹ‌ کی تلا ش ہے تو آپ اس موضوع سے استفادہ کر سکتے ہیں.
    جس موضوع پر آئی ٹی ماہرین اپنی رائے دے دیں‌گے اور تسلی بخش جواب دے دیں گے تو مسئلہ حل ہونے کے بعد اس تھریڈ کو مقفل کر دیا جائے گا
    آج مورخہ 15.11.2009 سے یہ بات بھی آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے کے قوانین میں‌شامل کی جارہی ہے کہ ایسا کوئی بھی تھریڈ جس میں‌کسی بھی قسم کے کنورٹر کی فرمائش کی گئ ہو،وہاں مطلوبہ سافٹ اسی تھریڈ میں‌ہرگز ہرگز مہیا نہیں‌کیا جائے گا۔بس اس تھریڈ میں‌اس کے استعمال کا مقصد پوچھ کر مطلوبہ شخص کو پی ایم کر دیا جائے گا۔
    اہلِ علم سے پوچھنے کا حکم ضرور ہے لیکن آدابِ تلمذ کےساتھ

    یہ قواعد و ضوابط آپ کی سہولت اور آسانی کے لئے ہی مرتب کیے گئے ہیں۔ تاکہ آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اچھے اراکین کی حیثیت سے قواعد و ضوابط کا احترام کرنا کا فرض ہے۔

    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں