کورل ڈرا میں خوبصورت گرافکس بنائیے

اعجاز علی شاہ نے 'کورل ڈرا کورس' میں ‏اکتوبر، 5, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    کورل ڈرا میں خوبصورت گرافکس بنائیے

    السلام علیکم
    جیسے کہ آپ لوگوں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ میں یہ ٹیوٹوریل پوسٹ کرؤں گا تو جناب لیجئے آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔۔۔
    سب سے پہلے آپ لوگوں کو کورل ڈرا کا X3 ورژن انسٹال کرنا پڑے گا۔

    تو جناب آئیے شروع کرتے ہیں۔۔
    کورل ڈرا میں View میں جا کر یہ آپشنر سلیکٹ کریں جن پر تصویر میں Check Mark لگا ہے۔
    [​IMG]

    پھر جناب Bezier ٹول کو سلیکٹ کریں۔
    [​IMG]

    اس ٹول کو کس طرح لیا جاتا ہے اس کے لئے یہ طریقہ اپنائیے۔۔

    جہاں پر آپ کو فری ھینڈ ٹول نظر آرہا ہے اس پر ماؤس کا لیفٹ بٹن کلک کریں اور دبائیں رکھیں۔ [​IMG]
    اس کے بعد آپ کو یہ مینو نظر آجائے گی۔۔[​IMG]
    پھر نشان کردہ ٹول کو سلیکٹ کریں۔۔

    ہم نے Snap to Grid کے بارے میں پہلی کلاس میں پڑھا تھا۔ جناب منتخب شدہ ٹول کے ذریعے اس طرح لائنز لگائیے۔۔
    [​IMG]

    بالکل اوپر بیانے کیے گئے طریقے سے دوسری طرف بھی ایسے ہی لائنز لگائیےمگر عکس۔۔
    [​IMG]

    اس کے بعد دونوں لائنز کو سلیکٹ کریں اور دائیں جانب سے کرسر سے bounding boxes سے پکڑ کر بائیں جانب لے جائیے۔ شکل اس طرح نظر آنی چاہیے جیسے تصویر میں ہے۔
    [​IMG]

    نوٹ : bounding boxes کے بارے میں کلاس 3 میں ہم نے تفصیل سے پڑھا ہے۔

    اب دونوں اطراف کو سلیکٹ کیے ہوئے Ctrl + C & Ctrl + V کرکے کاپی اور پیسٹ کریں اور پھر 90 Degree پر Rotate کریں جیسے تصویر میں ہے۔
    [​IMG]

    اس کے بعد اس طرح سے سیٹ کریں۔
    [​IMG]

    اب جناب پھر سے کاپی اور پیسٹ کرکے Mirror Tool سے اس طرح سیٹ کریں جیسے تصویر میں ہے۔
    [​IMG]

    اب تمام لائنز کو سلیکٹ کرکے اس آپشن پر کلک کریں۔
    [​IMG]

    مذکورہ آپشن کے بعد آپ کو فضول Nodes نظر آئیں گے ۔
    [​IMG]

    نوٹ: Nodes کیا ہیں اس کے بارے میں آئندہ کی کلاسس میں پڑھیں گے۔

    جناب یہ پوائنٹس آپ کو مذکورہ جگہ پر ہر جوائنٹ پر نظر آئیں گے اس لئے Zoom In کرکے ان کو قریب کریں تاکہ ان کو ختم کیا جائے۔قریب کرنے کے بعد F10 دبانے کے بعد آپ کو اس طرح سے نظر آئے گا۔ نشان شدہ نوڈ پر آپ لوگ ڈبل کلک کریں تو جناب وہ ختم ہو جائے گا۔
    [​IMG]
    اس کے بعد اس طرح نظر آئے گا۔
    [​IMG]

    اسی طرح اور جگہوں پر بھی کریں۔

    نوٹ: Zoom In ٹول کو ماؤس کی Wheel سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    اب جناب Ctrl + F9 دبائیے Counter ٹول کی وینڈوز آئے گی۔
    [​IMG]

    Counter ٹول کی وینڈوز میں جو Value میں نے Offset میں ڈالی ہے آپ لوگوں کی اور ہو سکتی ہیں کیوں کہ اس کا تعلق سائز کے ساتھ ہے۔ Apply پر کلک کرکے آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں۔

    اس کے بعد جناب پھر سے کلک کرکے Ctrl + K کلک کریں۔
    [​IMG]
    اس کے بعد آپ کے پاس دو آبجیکٹس آئیں گے ایک اندر اور ایک باہر
    [​IMG]

    اب جناب اندر والے آبجیکٹ کو سلیکٹ کرکے Shift دبائیے اور پھر باہر والے آبجیکٹ پر کلک کرنے کے بعد Trim پر سلیکٹ کریں۔اس کے بعد اندر والا حصہ ختم کریں۔
    [​IMG]
    اس کے بعد رنگ کریں۔۔


    اس کے بعد Ctrl + C & Ctrl + V کرکے کاپی اور پیسٹ کریں اور پھر 45 Degree پر Rotate کریں جیسے تصویر میں ہے۔
    [​IMG]

    اب view میں دوبارہ جا کر سب چیک مارکس کو ختم کریں اور Snap to objects کو سلیکٹ کریں۔
    [​IMG]

    اب دوبارہ Bezier ٹول کو سلیکٹ کریں۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں جب آپ نشان شدہ پوائنٹ پر ماوس کرسر کو لے کر جائیں گے تو پھر intersection لکھا آئے گا۔
    [​IMG]
    اس پر کلک کریں

    اس کے بعد ماوس کرسر کو لے کر دوسرے نشان شدہ پوائنٹ پر لے کر جائیں گے تو Node لکھا آئے گا۔ اسی طرح تمام جگہوں پر یہی صورت حال ہوگی۔ آپ کے پاس ایک اور شکل بن جائے گی۔
    [​IMG]


    [​IMG]

    اب جناب وہی counter ٹول سلیکٹ کرکے پہلے کی طرح طریقہ اختیار کریں۔
    پھر جناب Ctrl + K دبا کر پہلے کی طرح Trim کریں اور اندر کا حصہ ختم کریں۔
    [​IMG]
    پھر اپنی مرضی سے رنگ کریں۔
    [​IMG]

    جناب یہ آپ کے پاس ایک ڈیزائن بن گیا۔

    آپ لوگ مذکورہ طریقوں کو دیکھ کر اس کو مزید تبدیل کرسکتے ہیں‌جیسے میں‌نے کیا ہے۔
    [​IMG]

    [​IMG]

    تو یہ تھا رمضان کا سپیشل ٹیٹوریل انشاءاللہ پھر ملتے ہیں۔ اللہ حافظ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,800
  3. ڈیزائنر

    ڈیزائنر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2007
    پیغامات:
    139
    بہت خوب جناب بہت اچھی شیئرنگ کی آپ نے اللہ تعالی جزائ خیر عطا فرمائیں..امین
     
  4. حماداللہ

    حماداللہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 4, 2007
    پیغامات:
    2
    و علیکم السلام
    بہت اچھا ڈیزائن بنانا سکھایا ہے اعجاز بھائی ۔۔۔۔شکریہ
     
  5. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    بہت خوب بہت اچھی شیئرنگ کی شکریہ
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    وعلیکم السلام
    سید اعجاز بھائی آپ نے حسبِ وعدہ بہت ہی خوبصورت ڈیزائن بنانے کا طریقہ سکھایا ہے میں جلد ہی اپنا پریکٹیکل پیش کروں‌گا۔
    آپ کا بہت بہت شکریہ
     
  7. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    اعجاز بھائی--بہت اچھا ٹوٹوریئل لکھا ہے--آپ کا شکریہ--اب اگلی کلاس کا انتطار ہے---
    والسلام
     
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
    محترم سید اعجاز بھائی میں نے بہت کوشش کی مگر شاید میں کورل ڈرا میں مبتدی ہوں اس لئے بڑی مشکل سے یہ نتیجہ نکلا ہے اُمید ہے آپ کے کورس کی شروع سے آخر تک کلاسیں پڑھنے سے آئندہ ایسے گرافک ڈیزائن بناسکوں‌گا ۔ اس لیے آپ کے کورس کی آنے والی کلاسز کا شدت سے انتظار ہے۔

    فی الحال میں یہ ڈیزائن بناکر ہی بہت خوش ہوں ۔۔۔:00009:

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بھائی عبد الرحمن میں تو سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کوئی اتنی جلد میری وجہ سے مستفید ہوجائے گا۔ یقین کریں مستقبل میں آپ کورل ڈرا کے Guru نظر آرہے ہیں۔
    بہت ہی زبردست ہے آپ نے واقعی کافی محنت سے بنایا ہے۔۔۔ اللہ اکبر
     
  10. زاہد محمود

    زاہد محمود -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    179
    بہت زبردست
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔آمین
     
  11. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,525
    [​IMG]

    [​IMG]

    اعجاز بھائی کیا میں آپ کے ان دو گرافکس کو بیک گراؤنڈ کے طورپر استعمال کر لوں؟؟؟؟؟:00024:
     
  12. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بہت خوب اعجاز بھائی بہت بہت شکریہ.
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    جی سعدیہ بہن بالکل بلا تکلف۔۔۔
     
  14. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
  15. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 5, 2007
    پیغامات:
    130
  16. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    شکریہ اعجاز بھائی
     
  17. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    ااعجاز بھائی صاحب ۔۔بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزائن بہت پسند آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  18. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    بہت اعلٰی اعجاز بھائی
    میں کورل میں‌ایسی حرکتوں‌سے واقف تھا ،لیکن کبھی اتنا خوبصورت ڈیزائین نہیں‌بنایا تھا۔
    جزاک اللہ
     
  19. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    517
    جزاک اللہ
     
  20. kutkutariyaan

    kutkutariyaan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2007
    پیغامات:
    1,202
    بہت خوب
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں