معصوم دہشت گرد۔۔۔۔

نعمان نیر کلاچوی نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏مئی 9, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    بسم الرحٰمن الرحیم​

    دہشت گردی کے موضوع پر کافی عرصہ پہلے لکھا گیا میرا ایک کالم ’’ معصوم دہشت گرد‘‘ آپ بھی پڑھئے اور اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے۔۔۔۔

    -----------------​


    ہمارا پیارا ملک پاکستان آج جن حالات سے گزر رہارہے ان حالات میں انسان ہروقت اپنے رب سے معافی مانگتا رہے مباداوہ وقت آجائے کہ ہم دعا کریں اور وہ قبول نہ ہو ملک آج جس اندرونی شوریدگی سے گزر رہا ہے وہ بلا شبہ ناقابل بیان ہے آج پاکستان کی اندرونی حالت کو دیکھ کر عراق کا وہ بارعب صدر صدام حسین بے ساختہ یاد آجاتا ہے کہ جسے امریکہ نے اپنے مقاصد کی تکمیل کے بعد صولی پر لٹکا دیا اس وقت ملک چاروں اطراف سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے لا الٰہ الا اللہ کے بنیادی مقصد کے حصول کی خاطرقیام پذیر ہونے ولا دنیائے اسلام کا ایک نووارد ملک آج کن برگزیدہ ہستیوں کے ہاتھ چلا گیا ہے ٤٧ سے لے کر آج تک اگر کسی بھی حاکم نے پاکستان کی محض اتنی فکر کی ہوتی جتنی کہ وہ اپنی صحت کی کرتے ہیں تو ضرور آج پاکستان دنیا کے نقشہ پر واحد اسلامی ترقی یافتہ ریاست کے طور پر نظر آتا مگر افسوس صد افسوس جو بھی آیا وہ اپنی ہی توند بھر کر کنارہ کش ہوگیا ماضی کی مثالیں گویا ہمارے سامنے ہیں گہرائی میں جانے کی ضرورت نہیں بڑے بڑے سیاسی پنڈتوں نے اس ملک کو آم کی گٹھلی کی طرح چوس کر پھینک دیا دنیا کی کونسی مصیبت ہے جو اس ملک نے نہیں دیکھی مگر میرے خیال میں اس وقت جس مصیبت نے پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں وہ صرف اور صرف دہشت گردی ہے

    دہشت گردی کے معنی فارسی زبان میں خوف و ہراس پھیلانے کے ہیں مگر جدید اصطلاح کے مطابق جو کاروائی تحریک طالبان پاکستان کی عوام کی سلامتی کے خلاف کرتے ہیں وہی دہشت گردی کہلاتی ہے اور لفظ دہشت گرد فی الو قت تحریک طالبان پاکستان کے کارکنان کیلئے مخصوص کردیا گیا ہے جن کا مقصد اصلی اس ملک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے سب سے بڑی دکھ کی بات یہ کہ اپنے ہی دشمن بن گئے آستین میں سانپ پلنے لگے میرے خیال میں یہ عجیب وغریب حربہ سالہا سال سے چلا آرہا ہے کہ اگر کسی قد آور شخصیت ،ملک ،قوم یا ریاست کو تتر بتر کرنا مقصود ہو تو اس کے اپنے اسکے خلاف کردوتو ملک ،قوم یا ریاست خود بخود بد نظم ہوجائے گی اس لئے تو درخت کٹتے وقت خون کے آنسو روتا ہے اور غصیلی نگاہوں سے لکڑی کے اس دستہ کی جانب دیکھتا ہے اور کہتا کہ اے لوہے کے اوزار کاش کہ یہ میرا اپنا (لکڑی کا دستہ) تیرا ساتھ نہ دیتا تو میں دیکھتا کہ کیسے تو میرے شاخیں کاٹتا ہے بات تو درخت کی بھی عین درست ہے مگر غور طلب امر یہ کہ اگر لکڑی کا وہ دستہ لوہے کے آلہ کا ساتھ نہ دیتا تو یہ درخت کٹتا کیسے؟

    میرے خیال میں اس ملک اور دہشت گردوں کا معاملہ بھی بعینہ درخت کی مانند ہے ایک طرف دکھ بھی ہوتا ہے کہ ہماری ہی فوج ہمارے ہی لوگوں کے خلاف نبردآزما ہے سبز وردی میں ملبوس نوجوان مسلمان اور بڑی بڑی داڑھیوں اور گھنے بالوں والے بھی مسلمان مگر حقیقی فیصلہ کرنا کہ حق پر کون ہے ؟ ہمارے لیے بحیثیت انسان نہایت مشکل ہوگا بلکہ ناممکن صورتحا ل دو طرح کی ہوتی ہے ایک ظاہری اور دوسری باطنی اگر ظاہری صورتحال کو مدنظر رکھا جائے تو پاک فوج حق پر ہے جبکہ باطنی صورتحال کو جاننا بنی نوع انسان کے بس کی بات نہیں ہے وہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے ہمیں اس وقت جن مصیبتوں کا سامنا ہے وہ صرف اور صرف یہ دہشت گرد ہیں جنہیں طالبان کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے طالبان کے اصل معانی اگر واضح کردوں تو بہتر ہوگا طلب دراصل عربی زبان میں چاہ کی تڑپ کو کہتے ہیں جبکہ طالب اس کا فاعل ہے اور جسکے معنی چاہنے والا یعنی اس سے مراد اصطلاح اسلام کی رو سے خدا کا نظام چاہنے والا ،شریعت محمد ی ۖ کا نفاذ چاہنے والایا پھر دینی تعلیم حاصل کرنے والے کو بھی طالب کہا جاتا ہے طالب کی جمع عربی میں طالبان آتی ہے اور جس کے معانی ایک ایسی عالمگیر جماعت جس کا مقصداصلی محض ریاست میں خدا کا نظام اور محمدۖ کی شریعت کا نفاذ ہو مگر افسوس صد افسوس کہ ان بدبخت گمراہ لوگوں نے ایسے خوبصورت اور ہمہ معانی لفظ کو اپنی مذموم حرکات کی وجہ سے بدنام برلب عوام کردیا اور آج دنیا کا ہر انسان طالبان کا نام سن کر غصہ سے لال پیلا ہو جاتا ہے بلکہ بعض تو اس لفظ سے بھی نفرت کرنے لگے ہیں

    چند گمراہ کم فہم لوگوں کی وجہ سے آج دنیا میں اسلام پر لوگوں کی نظریں جم گئیں خصوصاً غیر اقوام کے ان نکتہ چینوں کو ایک سنہری موقع مل گیا کہ وہ اب طالبا ن کی گمراہ کن حرکات کو منظر عام پر لاکر اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوششیں کرتے پھریں میرے خیال میں تحریک طالبان پاکستان اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد کی طلب گار تھی مگر یہ تو بھلا ہو پاک فوج کا کہ ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ورنہ جس رفتار یہ آگے بڑھ رہے تھے اگر ان کا سدباب نہ کیا جاتا تو عین ممکن تھا کہ آج زرداری کی جگہ بیت اللہ محسود ملک کے صدر ہوتے ستم بالائے ستم یہ کہ ان ظالموں نے اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کی خاطر ایسے ایسے معصوم اور نابالغ لڑکوں کو استعمال کیا کہ جو شاید یہ بھی نہیں جانتے ہونگے کہ اسلام ہے کیا چیز؟مگر یہ ظالم انہیں فوری جنت کے حصول کا لالچ دے کراپنے ناپاک مقاصد حاصل کرتے رہے

    یہاں پر میرا مقصد یہ نہیں کہ دنیا کے تمام طالبان برے ہیں میرے نزدیک تو وہ سب برے ہیں جو طالبان کا لبادہ اوڑھے ہوئے آدم خود بھیڑیے ہیں جنہوں نے اپنے گھنائونے کرتوتوں کے سبب نہ صرف اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی بلکہ اس ملک کو بھی بہر صورت نیست ونابود کرنے کی مذموم کوششیں کرتے رہے ملک کا کونسا بڑا شہر ہے جس میں انہوں نے کاروائی نہ کی ہو کونسا ایسا شہر ہے جو انکی زد سے بچا ہو اور کونسی ایسی جگہ ہے جسے انہوں نے بارود سے نہ سجایا ہو مسجد،ممبر ،عید گاہ ،گلیاں ،کوچے ،بازار ،درسگاہیں ،تھانے ،کچہری اور عدالتیں کونسی ایسی جگہ ہے جس پر انہوں نے معصوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام نہ کیا ہو عجیب حیرت ہے اس مسلمان کی ذہنیت پر کہ جو مسجدکی صفوں میں دھماکہ کرواکے خود کو جنت کا طلبگار سمجھتا ہے میرے خیال میں تو ایسے بد فعل اور ظالم انسان سے تو جہنم بھی پناہ مانگے گی ۔۔۔۔۔

    کچھ تو خدا کا خوف کرو ہم نفسو ! تم
    جیسا تمہاری سوچ کے سامان جل گئے

    ہنستے بستے گھر ویران کرنے والے ،معصوم بچوں کو یتیم کرنے والے ،نیک صالح بیویوں کو بیوہ کرنے والے ،بیٹے سے اپنے باپ کی شفقت چھیننے والے ، ماں سے اپنی اولادکو جدا کرنے والے اور بہنا کو اپنے بھائی کے پیار سے محروم کرنے والے آدم خود بھیڑیے نہیں تو کیا انسان ہیں؟گزشتہ منگل کی دوپہر کو اچانک ایک اندوہ ناک اطلاع ملی کہ صدر پشاور پریس کلب کے باہر خود کش حملہ ہو گیا ہے پہلے تو میں کافی پریشان ہو گیا اور سوچنے لگا کہ شاید اب صحافیوں کی بھی باری آگئی ہے بعد ازاں معلوم ہوا کہ خود کش حملہ آور عمارت کے اندر جانے کی کوشش کررہا تھاکہ باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کے منع کرنے پر اس نے خو دکو دھماکے سے اڑا دیا دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار سمیت ایک ایسی خاتون بھی شہید ہوگئیں جو بچپن میں یتیم ہوئیں اور جسکی کفالت ایک بوڑھا ماموں نے کی تھی یہ خاتون ایک سرکاری ادارہ میں ملازمت کرتی تھیں اور منگل کی دوپہر دفتر جارہی تھیں کہ دریں اثناء دھماکے میں شہید ہو کر خالق حقیقی سے جاملیں ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور نوجوان تھا اور جس نے اندر سے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی پھٹکار ہو ان پس پردہ چھپے خونخوار بھیڑیوں پر کہ جو ایسے ایسے بے ریش معصوم نوجوان تیار کرتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر انسان کی آنکھوں سے بے ساختہ آنسو نکل پڑتے ہیں اور انسان ایک لمحہ کیلئے یہ ساچنے لگتا ہے کہ یہ بھی تو آخر کسی کی اولاد ہوں گے ٥ اور ٦ سال کی عمر میں مسجد کے امام کے حوالے کرنے والی ماں کو کیا معلوم کہ یہ امام صاحب میرے جگر گوشے کو علوم انبیاء سے آراستہ کرے گا یا پھر انکی پسلیوں سے بارود باندھ کر اسے سربازار لا کھڑا کرے گا قدرتی طور پر ہر بچہ معصوم ہی ہوتا ہے اسے کیا معلوم کہ جو چیز مجھے استاد پڑھا رہاہے وہ واقعی میرے لئے سودمند ہے یا نقصان دہ اصل گنہگار تو وہ خونخوار بھیڑیے ہیں جن کا مقصد ان معصوم بچوں کی مہکتی سانسوں میں بارود کی بو بھرناہے معصوم بچوں کو جنت کا جھانسا دے کر ان سے خود کش حملے کروانے والے کیا خود جنت کے طلبگار نہیں ہیں؟ کیا وہ نہیں چاہتے کہ ہم جنتی بن جائیں مگر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ وہ خود ہی خود کش حملہ کرکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جنت کے حقدار ٹھہریں

    ہم نے تو کبھی نہیں سنا کہ سوات کے مسلم خان اور جنوبی وزیر ستان کے حکیم اللہ محسود نے اپنے جسم پر بارود باندھ کر کہیں خود کش حملہ کیا ہو دراصل بات یہ ہے کہ وہ لوگ اس بات کو خوب سمجھتے ہیں کہ خود کشی اسلام میں حرام ہے اوراور خود کش حملہ کرنے میں کوئی جنت نہیں اگر واقعی ایسی بات ہوتی تو تحریک طالبان پاکستان کے سب رہنما خود کش حملے کرکے کب کے جنت پہنچ چکے ہوتے ،مجھے دکھ اس بات پر ہے کہ وہ معصوم کلیاں جن کی قسمت میں ابھی کھلنا باقی ہوتا ہے کہ انہیں مسل دیا جاتا ہے یہ ان معصوم جانوںکا قصور نہیںبلکہ ان کا مائنڈ سیٹ کرنے والے آدم خور بھیڑیوں کا ہے جو ان معصوموں کی نرم نرم پسلیوں پر بارود باندھ دیتے ہیں اس بات نے مجھے نہایت پریشان کیا کہ میں ان خود کش حملہ کرنے والے نوخیز لڑکوں کو معصوم کہوں ہا پھرانہیں بھی دیگر کی طرح دہشت گرد کہوں۔۔۔۔

    http://alqamar.info/2010/?p=366
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    کیا بات ہے
     
  3. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    بات بہت بڑی ہے سب امریکی میڈیا کی ذہن سازی کا نتیجہ ہے کہ آپ ایسے الفاظ لکھ رہے ہیں
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    یقینا یہ بات تحمل مزاجی ، ٹھنڈے دل اور کسی پر الزام کے بغیر سمجھنے کی ہے۔ میں تو اس بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ سب ایسے نہیں، لیکن کچھ ایسے ہیں جو صحیح لوگوں کا نام استعمال کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔
    جزاک اللہ خیرا نعمان بھائی۔ اچھی تحریر ہے۔
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    بہت اچھی تحریر ہے۔ ماشاء اللہ
     
  6. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    سبحان اللہ بہن ۔۔۔ کیا کہنے آپ کے
    بات بے شک بڑی ہی ہے مگر یہ ہرگز امریکی میڈیا کی ذہن سازی کا نتیجہ نہیں۔۔۔
    معاف کیجئے گا ہمیں کسی سے کوئی عناد نہیں مگر کیا کہ حقیقت تلخ ہوتی ہے اس لئے اس کا حلق سے گزرنا ذرا مشکل ہوجاتا ہے اور کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔
     
  7. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    نعمان بھائی کیا آپ نہیں جانتے کہ کافروں نے عراق اور افغانستان میں آغاز میں یہی کام کیا تھا کہ خود دھماکے بم کروا کر مجاہدین کا نام لگاتے تھے تاکہ عام شہری ان سے نفرت کرنے لگیں اور ان کے خلاف جنگ میں امریکیوں کی مدد کریں۔۔۔۔اسی طرح پاکستان میں ہے کہ یہ ایجنسیاں خود دھماکے کروا کر نام طالبان کا لگاتی ہین تاکہ پاکستانی عوام کو ان کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔۔۔یہ سب مجاہدین کے ذاتی بیانات سے ظاہر ہے میرے پاس ایک پمفلٹ ہے کہ ہمارا ہدف مسلمان نہیں جو طالبان کے قائدین کا ہے جس مین وہ ثابت کرتے ہیں کہ ہم تو انہیں مسلمانوں کا تحفظ کرنے نکلے ہیں ہم ہر گز یہ دھماکے نہیں کروا رہے بلکہ ہم ان دھماکوں کا بدلہ لیں گے۔۔۔اور رہی بات ذمہ داری قبول کرنے کی تو میڈیا منافقین و کفار کے کنٹرول میں ہے وہ جب چاہتا ہے جس کے ذمے چاہتا ہے ذمہ داری کی قبولیت کا الزام ڈال دیتا ہے۔۔۔حقیقت کروی تو ضرور ہوتی ہے لیکن ہر بات حقیقت نہیں ہوتی بہت کچھ افسانے بھی ہیں جن کو ہم حقیقت سمجھتے ہین۔۔۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    جزاكم اللہ خيرا بہت عمدہ تحرير ہے۔
     
  9. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552

    محترم بہن اللہ کے فضل سے میں سب جانتا ہوں کہ امریکہ نے عراق اور افغانستان میں کیا کچھ کیا ہے۔۔۔۔
    شاید یہاں پر بیان کرنا درست ہوگا یا نہیں بہر کیف آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ میں ایک طویل عرصہ تک بالخصوص جب پاکستان پوری طرح دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا پاکستان کے مختلف ---- اداروں میں ایک اہم عہدے پر کام کرتا رہا اور یہ تحریر میں نےخالصتاَ اپنے ذاتی تجربے اور اس وقت کے مشاہدات کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھی تھی ۔۔۔ مزید یہ کہ ضروری نہیں آپ میرے نقطہ نظر سے متفق ہوں۔۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 10, 2011
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    جزاکم اللہ خیرا۔ بھائی نعمان ۔ موقع کی مناسبت سے مفید تحریر۔
    مزید کا انتظار ہے ۔
     
  11. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاکم اللہ خیرا
    بالکل صحیح کمنٹس
    حالات و واقعات سے صریحاً ناواقفیت یا حقائق سے دانستہ انحراف۔۔۔
     
  12. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    اللھم ہمیں حق جاننے اور سمجھنے کی توفیق دے آمین
     
  13. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    آمین ثم آمین یارب العالمین
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    بہت عمدہ
    حقیقت بتانے پر جزاک اللہ خیر
     
  15. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    سسٹر ان کے لیے نہیں لکھا تھا۔۔۔۔[/COLOR]
    مجھ سے پیغام غلط ہو گیا تھا
     
  16. وردۃ الاسلام

    وردۃ الاسلام -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2009
    پیغامات:
    522
    بہت اچھی تحریر ہے۔ ماشاء اللہ اہل الحدیث صاحب
    اہلحدیثوں کو بدنام مت کرو ۔اہل حدیث‌اہل ھق ہوتے ہیں‌۔ ------------------------------------------
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 14, 2011
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں