مولوی کا قصور دنیا کی نگاہ میں

اسلم صیاد نے 'متفرقات' میں ‏مئی 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اسلم صیاد

    اسلم صیاد -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 7, 2011
    پیغامات:
    64
    قصور:۔مولوی زمانہ کا ساتھ نہیں دیتا
    ​

    کچھ اعتراض دنیا داروں کا یہ ہے کہ آج دنیا میں سود کے کاروبار کا جال پھیل چکا ہے سود لئے دیئے بغیر اب قومی ترقی نا ممکن ہے زمانہ نے اپنے نظام جدید میں بینک و بیمہ اور اس کے علاوہ بہت ساری چیزوں میں سود کا لینا دینا اتنا ضروری قرار دے دیا ہے کہ اس میں حصہ نہ لینے سے نتیجہ اس کے سوا کچھ نہ ہو گا کہ مسلمان قوم ترقی و خوشحالی کے ان ذرائع سے فائدہ نہ اٹھا پانے کے سبب مفلس ہوتی جائے گی اور ہمسایہ قومیں دولت مند ہوتی چلی جائیں گی یہ ہمارا افلاس اور اغیار کی دولت مندی ہمیں ذلیل و پست کر دے گی پس وہ مولوی جو زمانہ کے رخ پر چلنا نہیں چاہتے شریعت کے قانون میں وسعت نہیں پاتے ہمارا اور ان مولویوں کا کوئی ساتھ نہیں ہو سکتا ۔یہ سود حرام کہتے ہیں اور اب دنیا میں بغیر سود لئے ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ۔

    اکبر الہ آبادی نے عرصہ ہوا فرمایا تھا’”کہ مولوی لوگ زمانہ کا نہیں بلکہ مذہب کا ساتھ ہی دینا جانتے ہیں ۔

    افسوس ہے کہ آج مسلمانوں کی اکثریت مذہب کو چھوڑ زمانہ کے ساتھ چلنا چاہتی ہے اور اسی میں قوم کی ترقی سمجھتی ہے۔

    میں پوچھتا ہوں‌کہ اگر زمانہ کے ساتھ ہی چلنا ضروری تھا تو شریعت کیوں اتری؟خود زمانہ کا رخ ہماری رہبری و ترقی و خوشحالی کی رہنمائی کے لئے کافی ہوتا ۔کیا شریعت کی یہی تعلیم ہے کہ زمانہ جدھر چلے ادھر چلو ،پانی جدھر بہائے ادھر بہہ جاؤ۔زمانہ جو رنگ و تہذیب اختیار کرے اسی رنگ میں رنگ جاؤ وہی تہذیب قبول کر لو۔حاشا و کلا شریعت اس سے پاک ہے ۔دنیا میں ایک نہیں سینکڑوں مثالیں موجود ہیں کہ بہادر لوگوں نے زمانہ کے موافق نہ چلتے ہوئے خود زمانے کا رخ بدل دیا ۔ خود اسلام میں اس کی مثال موجود ہے کہ جب محمدصلی اللہ علیہ و سلم دنیا میں تشریف لا ئے تو دریا کا رخ کس طرف تھا کیا تمام دنیا پر شرک و کفر کا غلبہ نہ تھا کیا سب کے اخلاق بگڑے ہوئے نہ تھے ؟لیکن آپ نے سب کو اکیلے چیلنج کیا اور خود نہیں بدلے زمانے کو بدل دیا۔ باتیں بہت کچھ ہیں اور اس کے جوابات بھی بہت ہیں لیکن طوالت کے پیش نظر اس شعر پر بات ختم کرتا ہوں ۔

    ناز کیا اس پر جو بدلہ ہے زمانہ نے تمہیں
    مرد وہ ہیں جو زمانہ کو بدل دیتے ہیں
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 10, 2011
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔ جزاکم اللہ خیرا وبارک فیکم ۔ انتہائی اہم نقطے کی طرف توجہ دلائی ۔
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    جزاک اللہ خیرا!
     
  4. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
    اچھی تحریر
    شکریہ
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا اسلم بھائی۔ ماشاءاللہ بہت اچھی تحریر ہے اور بہت ہی اہم موضوع کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے ،
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں