آئیے ’’علمِ ادب ‘‘ سیکھیں۔۔۔۔حصہ سوم

نعمان نیر کلاچوی نے 'ادبی مجلس' میں ‏مئی 13, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    بسم اللہ الرحٰمن الرحیم​

    علم ادب کے متعلق ہم نے اپنے دو تھریڈز میں بارہ علوم میں سے دوسرے حصہ میں چھ علوم تک کا تذکرہ کرلیا ہے آئیے اب بسم اللہ کریں ادب میں شامل ساتویں علم کی تعریف وغیرہ۔۔۔

    7: علم عروض
    علم عروض کے متعلق ہم نے ’’ آؤ شاعری سیکھیں‘‘ کے عنوان سے دو تھریڈز میں تفصیل سے لکھا ہے مگر یہاں پر بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ اجمالی روشنی ڈالی جائے ، علم عروض دراصل صنف نظم میں اس علم کوکہتے ہیں جس میں بحر یعنی شعر کے وزن اور اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا مکمل ذکر کیا جائے۔۔۔

    8: علم قافیہ و اصول
    قافیے، قفو بہ معنی پیروی کرنے کے نکلا ہے، جس کے لغوی معنی “ پیچھے آنے والے“ کے ہیں۔ بقول اخفش قافیہ “ شعر کا آخری کلمہ “ ہے۔ لیکن یہ تعریف جامع نہیں۔ سکاکی کے نزدیک ساکن مقدم سے پہلا حرف مع حرکت قافیہ کہلاتا ہے۔ خلیل کی تعریف یوں ہے۔ “ شعر میں سب سے آخری ساکن سے پہلے جو ساکن آئے اس کے ماقبل متحرک سے آخر تک سب قافیہ ہے“ ۔ جہاں تک عربی زبان کا تعلق ہے یہ تعریف صحیح ہے لیکن ہماری زبان کے معاملے میں یہ درست نہیں بیٹھتی۔ اردو میں قافیہ ان حروف اور حرکات کا مجموعہ ہے۔ جوالفاظ کےساتھ غیرمستقل طور پرشعر یا مصرعے کے آخر میں باربار آئے۔ یہ مجموعہ کبھی کبھی مہمل معلوم ہوتا ہے لیکن اس کا کچھ مضائقہ نہیں بالعموم اس پورے لفظ کوجس میں یہ مجموعہ آتا ہے قافیہ کہہ دیتے ہیں چونکہ قافیہ ابیات کے آخر میں واقع ہوتا ہے یا ایک قافیہ دوسرے قافیہ کے پیچھے آتا ہے لہذا اس نام سے موسوم ہواہمارے نزدیک قافیہ کی واضع ترتعریف یہ ہے کہ قافیہ وہ مجموعہ حروف و حرکات ہے جو اواخرابیات میں دو یا زیادہ لفظوں کی صورت میں بطور وجوب یا استحسان مقرر لایا جاتا ہے۔

    9: علم رسم الخط
    جیسا کہ یہ علم نام سے ظاہرہے اس میں وہ تمام تر علوم زیر بحث لائے جاتے ہیں جو رائج خطوط پر مبنی ہوں علاوہ ازیں ا س علم میں طرز تحریر کا مکمل تذکرہ کیا جاتا ہے۔

    10: علم قرض الشعر
    علم قرض الشعر میں ایک شعر کی خوبیاں اور نقائص کا تفصیل سے تذکرہ کیا جاتا ہے علم قرض الشعر کی تعریف عرب کے معروف ادیب علامہ ابن صدر الشروانی نے اپنی کتاب الفوائد الخاقانیہ میں ان الفاظ سے کی ہے۔’’ھو معرفہ محاسن الشعر ومعائبہ كما عاب الصاحب أبا تمام في قولہ۔۔۔۔‘‘

    11: علم انشاء
    علم انشاء دراصل نثر میں اس بحث کو کہتے ہیں جس کا موضوع عبارت لکھنے یا مضمون نویسی پر مبنی ہو مزید یہ کہ علم انشاء میں خط وکتابت کے تمام تر قواعد کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔

    12: علم محاضرات
    محاضرات کہتے ہیں عربی زبان میں گزری ہوئی کہانیاں بیان کرنے کو ، فلہٰذا اس علم میں تاریخ سے متعلق مکمل بحث کی جاتی ہے اور عموماَ ماضی سے مکمل آگاہی کا تذکرہ بھی کیا جاتا ہے۔
    ۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔​
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاكم اللہ خيرا بہت مفيد سلسلہ ہے۔
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاك اللہ خيرا بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں