دجال کے فتنے سے زیادہ خطرناک ''شرک خفی ''

ابوعکاشہ نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏مئی 14, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    دجال سے زیادہ خطرناک ۔
    غلام مصطفٰے ظہیر امن پوری
    ​


    [ar]عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((ألا أخبركم بما هو أخوف عليكم من المسيح عندي؟)) قال: قلنا: بلى، قال: ((الشرك الخفي؛ أن يقوم الرجل يعمل لمكان رجل)).
    ۔
    [/ar]
    ’’سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمار ی طرف آئے ، ہم مسیح دجال کے بارے میں باتیں کر رہے تھے ،آپ نے فرمایا، کیا میں تمہیں اس سے زیادہ خطرناک چیز کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ ہم نے عرض کی ، کیوں نہیں، فرمایا ، وہ شرک خفی ہے کہ آدمی نماز میں کھڑا ہو تو دوسرے آدمی کے دیکھنے کی وجہ سے نماز کو خوب سنوار کر پڑھے ۔‘‘
    (مسند الامام احمد ؛ 3/30،سنن ابن ماجہ ؛ 4204، وسندہ حسن، وربیح بن عبدالرحمن وثقہ الجمہور)

    • …ہمار ے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مومنوں پر مہربان تھے ، ان کو ایک فتنہ سے آگاہ کیا اور ڈرایا ۔
    • …زمین پر بہت سارے فتنے جنم لے لیں گے ۔
    • …قرب ِ قیامت مسیح دجال کا فتنہ ظہور پذیر ہو گا۔
    • …دجال کو ’’مسیح ‘‘اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں ایک حسی عیب یہ ہو گا کہ اس کی دائیں‌
    • آنکھ ممسوح (بند )ہو گی ۔
    • …دجال انسان ہو گا۔
    • …دجال معنوی عیوب دجل و مکر اور کذب و زُور جیسی قبیح صفات سے متصف ہو گا۔
    • …آدم علیہ السلام سے لے کر برپا ہونے والے فتنوں میں فتنہ دجال سب سے بڑاہوگا۔
    • …اللہ تعالیٰ کا ہر کا م حکمت پر مبنی ہے، خواہ اس حکمت تک ہماری رسائی نہ ہوسکے ۔
    • …اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو فتنوں میں آزماتا ہے۔
    • …فتنوں سے خبردار اور بچ کر رہنا چاہیے ۔
    • …علمائے دین کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو فتنوں سے آگاہی دیں۔
    • …علمی مجالس کا اہتمام ہونا چاہیے ۔
    • …شرک کی دو قسمیں ہیں ، ایک شرک ِ جلی ، جیسے غیر اللہ کے سامنے رکوع و سجود کرنا ، تعظیما جھکنا وغیرہ ، دوسری قسم شرکِ خفی ہے، جس کا تعلق دل سے ہے ،وہ ریاکاری ہے ، سوائے اللہ کے اسے کوئی نہیں جانتا۔
    • …دکھاوے کی نماز شرک ِ اصغر یا شرک ِ خفی ہے ۔
    • …شرک ِ اصغر کبیرہ گناہ اور حرام و ممنوع ہے۔
    • …جھوٹی تعریف اور تعظیم کا متمنی شرک ِ اصغر میں مبتلاہوتا ہے۔
    • …نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے بارے میں ریاکاری سے ڈرتے تھے۔
    • …بسا اوقات ظاہر ی و حسی فتنہ سے باطنی فتنہ زیادہ مضرت کا باعث ہوتا ہے۔
    • …شرک ہر صورت میں مذموم ہے۔
    • …اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شرک سے بیزار او ر پاک ہے
    • …اعمالِ صالحہ کے لیے اخلاص شرط ہے ۔
    • …قلبی اعمال پر بھی پکڑ ہوسکتی ہے۔
    • …اصلاحِ قلب ضروری ہے ۔
    • …ظاہر باطن کے تابع ہوتا ہے
    • …کبائر کا مرتکب ملت ِ اسلامیہ سے خارج نہیں ہے۔
    • …نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنوں کے بارے میں آگاہی اللہ کے حکم سے دی ہے۔
    • …مردوں کے خطاب میں عورتیں بھی برابر کی شریک ہوتی ہیں ، الا یہ کہ ان کے بارے میں خصوصی حکم جاری ہوجائے۔
    • …گناہوں کے مراتب میں تفاوت ہوتاہے۔
    • …اللہ تعالیٰ کی معصیت و نافرمانی ایمان کے لیے باعث ِمَضرت ہوتی ہے۔
    • …جلوت وخلوت دونوں حالتوں میں کسی عمل کا التزام اس کے ریاکاری سے مبرا ہونے کی دلیل ہے۔

    پروف ریڈنگ ۔ مجاہد
     
  2. 03arslan

    03arslan -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2009
    پیغامات:
    418
    السلام علیکم
    مجاہد بھائی شیئرنگ کا شکریہ
     
  3. مشتاق احمد مغل

    مشتاق احمد مغل -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2007
    پیغامات:
    1,216
    جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    جزاکم اللہ خیرا مجاہد بھائی۔

    یہ مضمون دارالاسلاف ڈاٹ ٹی کے پر بھی موجود ہے۔ اسے یہاں سے پڑھا جا سکتا ہے۔
     
  6. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,470
    جزک اللہ خیر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں