بچوں کی معصوم باتیں

بنت واحد نے 'مجلس اطفال' میں ‏مئی 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہاہاہا بہت خوب
     
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,024
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پٹرول ختم ہو گیا تھا۔
    ایک عرصے بعد کھل کر ہنسا!!!!!!!!!
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
  4. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    میری بہت قریبی عزیزہ جب میرے گھر آتی ہیں اور میں صفائی کر رہی ہوتی ہوں تو وہ میرا ساتھ دیتی ہوں۔ :00032: مثلا اگر میں جھاڑو دے رہی ہوتی ہوں تو وہ ہاتھ سے کچرا صاف کر رہی ہوتی ہیں میرے ساتھ ساتھ۔۔:00003: اور اگر ڈسٹنگ کر رہی ہوتی ہوں‌ تو وہ بھی کوئی اور کپڑا اٹھا کر شروع ہوجاتی ہیں۔۔:00016: جبکہ موصوفہ ماشاء اللہ صرف ابھی ایک سال اور ایک مہینے کی ہیں۔۔:00009:
     
  5. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    بہت بڑھیاں موضوع !
    یاسر کو یوں تو کافی کھلونے ملے تھے مگر سب سے زیادہ پسند آئی ، ہیلی کاپٹر
    2 مہینے سے زیادہ ہوگئے اور سارے کھلونے بھی ایک ایک کرکے توڑ چکا ہے، اب بات بات میں کہتا ہے ابو، "تو جا سعودیہ"
    پچھلے دنوں لیپ ٹاپ بند کروایا تو کہہ رہا تھا "اب میں لیپ ٹاپ سیکھ گیا ہوں ، اب میں بھی پیسہ کماوں گا، سعودیہ جاونگا اور ہیلی کاپٹر خریدوں گا"
     
  6. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    بڑا مزہ آیا
     
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ثوبان میرا بیٹا بہت چھوٹا تھا ھم ابہا گئیے پہاڑی علاقہ ھے وھاں بہت بندر ھوتے ھیں ھم باھر گھومنے گئیے اسی دن اس نے اپنے پاوں پر تل بلیک نشان دیکھا تو کہتا کہ مما جان یہ دیکھیں مجھے مونکی نے کاٹا ھے کتنے سال کہتا رھا ھر کسی کو یہی بتاتا تھا کہ یہ دیکھیں مجھے مونکی نے کاٹا ھے ۔
     
  8. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    بہت خوبصورت ٹاپک ہے۔میری بیٹی کے جی سینیئر میں پڑھتی ہے ایگزام کے دن میں نے اسے بولا ایک دفعہ ریڈینگ کر لو اچھا پیپر ہو گا تو بولنے لگی ماما میں بسم اللہ پڑھ کے پیپر لکھنا شروع کروں گی سب کچھ اللہ تعالی یاد کروا دیں گے ابھی یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    ایک دن ھم لو گ حرم گئے بچے بھی ساتھ تھے جماعت کھڑی ھوئ تو ھم نماز پڑھنے لگے نماز کے دوران میرا چھو ٹا بیٹا جس کا نام ھارون ہے رونے لگا صلاۃ ختم ہو ئی تو وجہ پوچھی تو روتے ہوئے کہنے لگا میں چپ چاپ
    بیٹھا ہوا تھا تو اللہ نے مجھے چٹکی کاٹی
     
  10. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    باره سال پہلے میری زوجه مخترمه بخار میں مبتلا هو گئیں. تین دن بعد طبیعت سنبھلی تو گھر میں بچوں نے جو چیزیں بکھیر رکھی تھیں انکو سمیٹنا شروع کیا اور ساتھ هی ساتھ بچوں کو ڈانٹنا شروع کردیا. بچے پہلے تو پریشاں هو گئے که ماما کو کیا هو گیا هے. پھر دوسرے هی لمحے ان کو بات سمجھ آگئی. اور وه اچھلتے، کودتے اور تالیاں بجاتے هوئے کہنے لگے......

    هماری ماما ٹهیک هو گئیں‎‏...‏
    هماری ماما ٹهیک هو گئیں...‏
    هماری ماما ٹهیک هو گئیں...‏

    یه دیکھ کر بیگم صاحیه کا غصہ کافور هوگیا اور چہرے پر مسکراھٹ پھیل گئی‎‏.‏‎ ‎
     
  11. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    یہ تو کچھ ہمارے ہی گھر کی بات لگ رہی ہے۔ طبیعت ٹھیک ڈانٹ شروع
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    واہ جی اکثر ہم بہن بھائیوں میں اب بھی یہ باتیں ہوتی ہیں

    جن بھائیوں سے کبھی بحث و تکرار ہوتی ہو وہ کبھی آرام سے بات کریں تو کہہ دیتےہیں کہ طبیعت ٹھیک نہیں یا جن بھائیوں سے پیار محبت ہے وہ غصے سے بولیں تو کہہ دیتےہیں کہ انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور جب پیار سے دوبارہ بولنے لگ جاتے ہیں تو وہ کہہ دیتےہیں کہ طبیعت ٹھیک ہو گئی ہے اب
     
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    پچھلی سردیوں کے آغاز میں جب ہمارے علاقے میں گیس کی بندش شروع ہوئ تو کھانا پکانے کا بہت مسئلہ ہوتا تھا کیونکہ کسی متبادل کا انتظام نہیں کیا ہوا تھا۔ آخر ایک دن تنگ آکر ہم نے لکڑیوں پر روٹی بنانی شروع کر دی۔ میرا منا فلاسفر بھائ :) ہماری اس مشکل کو پہلے تو اوبزرو کرتا رہا پھر کہنے لگا آپی مجھے لگ رہا ہے شاید ہم نے گیس والوں کو پیسے نہیں دیے اس لیے وہ ہمیں گیس نہیں دیتے! :00006: :00032:
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
    ہہہہ بہت خوب ۔ اب کے بل وقت پر ادا کر دیجیے گا ۔
     
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,919
    پھر بھی گیس نہ آے تو کیا کریں۔۔۔۔۔۔؟ :)
     
  16. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    پھر بھی گیس نہیں آرھی بل ڈبل
     
  17. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    السلام علیکم
    میری چھوٹی خالہ کی ڈھائی سالہ بیٹی (اب تو وہ ماشاء اللہ دس سال کی ہے) بڑی آپی کے ساتھ کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی۔ ۔ سڑک پر پتھر دیکھ کر وہ بولی" آپی۔۔۔ یہ لولے(روڑے )ہیں ؟
    آپی نے جواب دیا " نہیں بریرہ یہ پتھر ہیں"
    وہ پھر کہنے لگی" آپی یہ لولے ہیں؟"
    آپی نے کہا" بیا۔۔۔۔ روڑے نہیں پتھر کہتے ہیں"
    وہ کچھ دیر خاموش رہی پھر بولی" آپی۔۔۔۔ یہ لولے پتھر ہیں؟"
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,492
  19. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    ہا ہا بہت خوب
     
  20. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    میرا اپنی آپی سے بہت پیار ھے ماشاءاللہ۔۔۔اور میری تربیت میں انکی محنتیں میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔۔۔ان شاءاللہ
    آپی جہاں پیار بہت کرتی تھیں وہیں کان بھی کھینچے جاتے تھے۔۔۔ایک دن میں نے کسی بات پر ضد کی اور رونا شروع کر دیا۔۔آپی کے سمجھانے کے باوجود میرا باجا بج رہا تھا کہ آپی نے غصے میں ایک تھپڑ لگایا اورہاتھ لہراتے ھوئے غصے سے بولیں"چپ کرتی ھو یا ایک لگاؤں؟"
    میں سارا رونا دھونا بھول کر کہنے لگی"جی۔۔۔مار کر بھی کہتی ہو کہ ایک لگاؤں؟"
    میری بات سنتے ہی آپی کی ہنسی چھوٹ گئی!
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں