تیرے حالات نے کیسی تری صورت کردی۔۔۔

نعمان نیر کلاچوی نے 'شعری مجلس' میں ‏جولائی 19, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    ہندوستان کی طرح پاکستان نے بھی اردو شاعری کو ایسے ایسے کہنہ مشق اور اپنے فن میں ماہر ادیب دیئے ہیں جو کسی طور ہندوستانی شعراء سے کم نہیں۔۔۔ان میں سے ایک نام ماضی قریب کے عظیم شاعر اور ادیب جناب احمد ندیم قاسمی مرحوم کا ہے راقم الحروف کو مشہور شاعر احمد فراز اور احمد ندیم قاسمی مرحوم جیسے قدآور شخصیات سے براہ راست بہت کچھ سیکھنےکا اعزاز حاصل ہے۔۔۔
    آج آپ کی خدمت میں اپنے اُستادِ محترم جناب احمد ندیم قاسمی مرحوم کی ایک عمدہ غزل پیش کرتا ہوں۔۔
    ملاحظہ فرمائیں۔۔۔


    جب تیرا حکم ملا ، ترکِ محبت کر دی
    دل مگر اس پہ وہ دھڑکا کے قیامت کر دی

    تجھ سے کس طرح میں اظہارِ تمنا کرتا
    لفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی

    میں تو سمجھا تھا کے لوٹ آتے ہیں جانے والے
    تُو نے تو جا کے جدائی مری قسمت کر دی

    مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ہے
    تیری الفت نے محبت میری عادت کر دی

    پوچھ بیٹھا ہوں میں تجھ سے تیرے کوچے کا پتہ
    تیرے حالات نے کیسی تیری صورت کر دی

    کیا تیرا جسم ، تیرے حسن کی حدت میں جلا ؟
    راکھ کس نے تیری سونے کی سی رنگت کر دی ؟


    ۔۔۔۔احمد ندیم قاسمی مرحوم۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عاصم خان

    عاصم خان -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    396
    بہت اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  3. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,013
    بہت خوب نعمان بھائی۔
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    زبردست انتخاب نعمان بھائی
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    زبر10
     
  6. قاسم

    قاسم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 29, 2011
    پیغامات:
    875
    اچھا انتخاب
     
  7. sfaseehrabbani

    sfaseehrabbani معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 17, 2010
    پیغامات:
    267
    بہت ہی عمدہ بہت دلکش انتخاب ہے،
    آپ کا بہت شکریہ
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  9. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    41
    بہت عمدہ اور خوب صورت انتخاب​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں