Automatic Table of Content- مضامین کی فہرست ڈالنا - 1

جاسم منیر نے 'مائیکروسوفٹ ورڈ' میں ‏جولائی 21, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اس ٹیٹوریل میں ان شاءاللہ ہم سیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ 2007 میں‌ Table of Contents کیسے ڈالا جاتا ہے۔
    سب سے پہلے تو یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ مائکروسافٹ ورڈ 2007 ٹیبل آف کنٹینٹ ڈالنے کے تین طریقے فراہم کرتا ہے:
    1- آٹومیٹک-1 (Automatic)( بنے بنائے ہیڈر سٹائل کو استعال کرتے ہوئے فہرست بنانا)
    2- آٹومیٹک-2 (Automatic)( اپنے بنائے ہوئے ہیڈر سٹائل کو استعال کرتے ہوئے فہرست بنانا)
    3- مینول (Manual)

    ہم پہلے طریقے پر روشنی ڈالیں گے جو کہ آپ کے پاس موجود بنے بنائے "ہیڈنگ" سٹائل کو استعمال کرتے ہوئے مائکروسافٹ ورڈ مضامین کی فہرست بناتا ہے۔
    1- سب سے پہلے ایک فائل بنائیں اور اسے اپنی کمپیوٹر میں کسی بھی نام سے محفوظ کر لیں۔ فرض کریں اس کا نام abc.docx ہے۔
    2- پہلے ایک خالی صفحے کے نیچے Insert > Page Break کو استعمال کرتے ہوئے ایک اور خالی صفحہ شامل کر لیں۔ جس پر آپ اپنی معلومات کچھ اس انداز سے لکھنا شروع کریں:
    [​IMG]
    3- اب جہاں آپ نے ہیڈنگ ٹائپ کی ہے "اردو مجلس کے متعلق" اسے سلیکٹ کریں اور "Home" میں "Style"
    کے سیکشن میں جا کر کوئی ایک سٹائل منتخب کر لیں:
    [​IMG]
    4- اب پھر Insert > Page Break کو استعمال کرتے ہوئے ایک اور صفحہ شامل کریں اور اس پر بھی کچھ معلومات ڈال کر ایسے ہی سٹائل منتخب کریں۔
    [​IMG]
    5- اب دوبارہ پہلے صفحے پر آئیں اور References کے ٹیب میں جائیں۔ وہاں آپ کو "Table Of Contents" نظر آئے گا۔جو کہ کچھ اسطرح ہو گا:
    [​IMG]
    6- جب آپ "Automatic Table of Content 1 " پر کلک کریں گے تو آپ کے پاس صفحے پر فہرست کی مضامین کچھ اسطرح آ جائے گی:
    [​IMG]

    لیجئے جناب، آپ کی مضامین کی فہرست تیار ہے۔ اسے آپ اپنی مرضی کے مطابق فارمیٹ بھی کر سکتے ہیں۔مثلا "Contents " کی جگہ "فہرست" بھی لکھ سکتے ہیں۔

    7- ٹیکسٹ کی سمت اگر "Left to Right " ہے، جیسا کہ یہ اوپر تصویر میں‌ نظر آ رہی ہے تو اسے "Right to Left " کرنے کے لیے آپ یہ کریں کہ جتنے بھی فہرست آ رہی ہے اسے سلیکٹ کر لیں اور پھر یہ کریں:
    [​IMG]

    8- اگر آپ نے مزید معلومات شامل کرنی ہوں، تو آپ بے دریغ صفحات اور معلومات شامل کرتے جائیں، بس خیال رکھیں کہ آپ اپنی معلومات کو باقاعدہ ہیڈنگ دیتے جائیں اور "نمبر 3" والا کام کرتے جائیں۔ اور آخر میں‌ اپنے "Table of Content " کو سلیکٹ کر کے اس طرح اپ ڈیٹ کر دیں:
    [​IMG]

    امید ہے آپ کو یہ ٹیوٹوریل پسند آیا ہو گا۔ کمی بیشی معاف کر دیجئے گا۔
    ان شاءاللہ پھر کبھی باقی دونوں طریقوں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ ۔
    پہلی عجلت میں‌کی گئی کوشش ناکام ہو گئی ۔ دوبارہ ٹرائی کریں گئے ان شاء للہ ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
     
  3. این اے ناصر

    این اے ناصر -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2011
    پیغامات:
    808
    بہت اچھی تحریرہے معاونت کے لیے بہت شکریہ۔ امیدہے اپ ائندہ بھی ایسی تحریرہماری نظرکرتے رہیں۔اوریہ سلسلہ جاری رہے گا۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
    جزاكم اللہ خيرا بہت مفيد !
     
  5. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بہت شکریہ بھائی جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں