اف یہ اونٹ (دلچسپ مضمون)

اعجاز علی شاہ نے 'ادبی مجلس' میں ‏اکتوبر، 29, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    بقلم سید اعجاز ۔۔

    السلام علیکم
    آج میں جس موضوع پر قلم ازمانا چاہ رہا ہوں وہ نہایت ہی دلچسپ اور سبق آموز ہے۔ جیسے کہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ اکثر طلبا اور طالبات امتحان میں اس وجہ سے بھی زیادہ فیل ہوتے ہیں کہ وہ موضوع سے ہٹ کر چور راستوں سے باہر نکل جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے اصل مقصد فوت ہوجاتا ہےاور ادھر ادھر کی گپیں چھوڑ آتے ہیں۔
    ویسے ہمارے ایک قریبی دوست کے بھائی کی مثال سامنے ہے امتحان کے بعد جب میں نے اس کا اردوپرچہ دیکھا تو جناب کلاس میں سب سے پہلے نمبر پر تھے اردو میں اگر پیچھے کی طرف سے شمار کیا جائے۔مختصرا یہ کہوں گا کہ مضمون قائد اعظم پر لکھنے کو کہا گیا تھا لیکن ہمارے یہ بھائی علامہ اقبال پر مضمون لکھ بیٹھے۔قائد اعظم کراچی میں پیدا ہوئے۔آپ کے دوست علامہ اقبال تھے وہ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ علامہ اقبال قومی شاعر تھے۔ پاکستان کے موسس تھے وغیرہ اور یوں قائداعظم پر شروع کیا گیا مضموں علامہ اقبال پر ختم ہوا۔میں نے ایک تمثیلی قصہ تیار کیا ہے امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گا۔

    اف یہ اونٹ

    کہتے ہیں ایک طالب علم ہمیشہ فیل ہوتے تھے اور فیل ہونے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ہمیشہ موضوع سے باہر نکل جاتے۔ اس طالب علم کو اپنی کوتاہی پر بڑا افسوس تھا اور ہمیشہ یہی سمجھتے کہ استاد اچھے نہیں ہیں۔
    جناب کسی دن استاد نے مضمون نگاری میں مقابلہ کروانا چاہا ۔ کلاس میں سب طالبوں کو مضمون لکھنے کو دیاگیا جس کا عنوان تھا۔ موسم خزاں
    اس طالب کا مضمون بھی پڑھیں:
    موسم خزاں ایک بہت ہی بہترین موسم ہوتا ہے اور اس کے مناظر بہت ہی دلنشین ہوتے ہیں۔ اس موسم کو اونٹ بہت پسند کرتے ہیں اور اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔

    اب جناب جب استاد نے اس کا مضمون پڑھا تو حیران ہوا کہ مضمون موسم خزاں پر تھا اور اس نے اونٹ پرکیسے ختم کیاکہاں اونٹ اور کہاں موسم خزاں؟ استاد نے اس کو فیل کیا۔ اور اس کے مسئلہ کو سمجھ گیا۔ پھر اس نے کہا کہ میرے پاس تمہارا علاج ہے تم اس طرح کرو کہ جاپان میں گاڑیوں کی فیکٹری پر مضمون لکھو۔ یہ طالب پھر مضمون شروع کرکے لکھتے ہیں:

    جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور گاڑیوں کی صناعت میں اس کو منفرد و اعلی مقام حاصل ہے۔ جاپان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے گاڑیاں برآمد کرنے میں۔ ہمارے ملک میں بھی زیادہ تر گاڑیاں جاپان کی استعمال ہوتی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں پیٹرول کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پر صحرا بھی بہت ہیں اور ان صحراؤں میں گاڑیوں کا چلنا بہت ہی مشکل ہے۔ اس لئےزیادہ تر لوگ اونٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ اونٹ نہایت ہی مضبوط جانور ہے۔ یہ صحرا کی کشتی ہے۔ اونٹ پہلے زمانے میں لوگوں کی سواریوں کا بہترین وسیلہ رہا ہے۔ اور جناب اونٹ کے بہت ہی فوائد ہیں۔ اونٹ بھاری بھاری چیزوں کو بھی بآسانی لے جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔


    استاد نے جب مضمون پھر سے دیکھا تو پھر اس کو فیل کردیا اور کہا کہ ایک اور حل بھی ہے۔کمپیوٹر پر مضمون شروع کرو۔ طالب علم مضمون کچھ یوں شروع کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔


    کمپیوٹر ایک نہایت ہی حیران کن ایجاد ہے۔ جو کام پہلے سالوں میں نہیں ہوتے تھے وہ آج سکینڈوں میں ہوتے ہیں ۔کمپیوٹر کا انسانی زندگی پر بہت بڑا احسان ہے۔ آج کل کی نئی نسل کمپیوٹر کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔اس کا استعمال زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جو تعلیم یافتہ ہوں۔ لیکن جہاں تک غیر تعلیم یافتہ طبقے کا تعلق ہے تو وہ کمپیوٹر پر توجہ نہیں دیتے کیوں کہ وہ اور سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ بالخصوص صحراوں میں جو بدھوں رہتے ہیں ان کو تو کمپیوٹر کا الف سے با نہیں پتہ۔ لہذا ہمارے علاقے میں یہ لوگ زیادہ تر وقت اونٹ کے ساتھ گزارتے ہیں۔ اونٹ کے مقابلے کرواتے ہیں۔ اور ویسے بھی اگر ذرا غور کیا جائے تو کمپیوٹر بھی اونٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ کمپیوٹر میں جب ہم کوئی چیز محفوظ کرتے ہیں تو وہ ہارڈ ڈسک میں چلی جاتی ہے۔ جب ہم دوبارہ وہ چیز کمپیوٹر سے طلب کرتے ہیں تو وہ ہارڈ ڈسک سے نکال دیتا ہے ضرورت کے وقت ۔بالکل اسی طرح اونٹ کا نظام بھی ہے۔ اونٹ کے اوپر کوہان لگے ہوتے ہیں جو ہارڈ ڈسک کا کام دیتے ہیں۔ اونٹ چونکہ لمبے لمبے سفروں پر جاتا ہے اور اس کو پانی کی سخت ضرورت پڑھتی ہے اس لئے اونٹ کے ان کوہانوں میں پانی جمع ہوتا ہے جیسے کمپیوٹر کی ہارڈسک میں ڈیٹا سٹور ہوتا ہے۔ جہاں کہیں پانی کی ضرورت پڑھتی ہے تو اونٹ پانی کو صحرا میں ایسے ڈھونڈتا ہے جیسے کوئی انسان انٹرنیٹ ایکسپلورر میں گوگل پر کوئی چیز دھونڈ رہا ہو۔ جناب پانی نہ ملنے پر اونٹ کے کوہان میں جمع شدہ پانی (ڈیٹا) نیچے آنا شروع کردیتا ہے اور یوں اونٹ اپنی ضرورت پوری کردیتا ہے۔ اونٹ کی بھی کیا بات ہے۔ یہ صحرا کا لینڈ کروزر ہے۔ اس کو لوگ بہت ہی توجہ کا مرکز بناتے ہیں۔

    اب جناب استاد نے جب اس کا مضمون دیکھا تو پھر حیران ہوا کہ طالب علم کس طرح کمپیوٹر سے اونٹ پر چلا گیا ہے۔ اس کے بعد استاد نے کہا کہ میرے پاس ایک اور حل ہے۔ ہسپتال پر مضموں لکھو۔۔۔
    اب جناب طالب علم ہسپتال پر اپنی صلاحیت و قابلیت کے جوہر دکھاتا ہے:


    انسانی زندگی میں ہسپتال کی بہت اہمیت ہے۔ انسان چونکہ کمزور پیدا کیا گیا ہے اس لئے اس کو مختلف امراض لاحق ہوتے ہیں۔ ان امراض کی تشخیص کیلئے وہ ہسپتال کا رخ کرتا ہے۔ ہسپتال میں قصائی نہیں بلکہ ڈاکٹر ہوتے ہیں۔ ہسپتال کی ہماری زندگی میں‌بہت اہمیت ہے۔ ہسپتال انسان کا ورک شاپ ہے۔ہمارے علاقے میں بھی ایک بہت اعلی ہسپتال ہے ۔ میں زندگی میں ایک بار وہاں گیا ہوں۔ وجہ یہ تھی کہ میرا راستے میں مین روڈ پر ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مجھے شدید چوٹیں آئی تھیں لیکن الحمد للہ بعد میں بالکل ٹھیک ہوا۔ (اب وہ اپنے حادثہ کی کہانی لکھتا ہے۔) جناب وہ حادثہ بھی کیا حادثہ تھا۔ ایک دفعہ میں ریاض سے مکہ جا رہا تھا۔ میرے پاس ٹویوٹا کرسیڈا گاڑی تھی جو بڑی مست تھی۔ میں جناب ہائی وے ہے پر بہت ہی تیز رفتاری کے ساتھ جا رہا تھامیں ایسے علاقے سے گزر رہا تھا جہاں پر اونٹ روڈ کراس کرتے ہیں۔ اور اونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ نہ ہی گاڑی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی دور ہٹتا ہے۔ میں نے جب سامنے سے اونٹ دیکھا تو ایک دم سے گاڑی کی بریک ماری اور گاڑی مجھ سے بے قابو ہو کر اونٹنی کے بچے کو لگی جس سے اونٹنی کا بچہ ہوا میں اڑا اور میری گاڑی پر گرا۔ مجھے شدید چوٹے آئیں۔ لوگوں نے جب حادثہ دیکھا تو مجھ سے زیادہ اونٹنی کے بچے کی طرف توجہ دینے لگے۔ جس سے مجھے پتہ چلا کہ اونٹ کی آج کل بھی کتنی ڈیمانڈ ہے۔ میں تو یہی سمجھا کہ شاید ایمبولینس بھی اونٹنی کے بچے کو اٹھانے آئے مگر وہ غلطی سے مجھے ہسپتال لے گئے۔ المہم اونٹ بڑا ہی عجیب جانور ہے۔ روڈ پر ایسے قدم اٹھاتا ہے جیسے وہ پریمیم رجسٹرڈ ممبر ہو۔ اور گاڑی کو یوں دیکھتا ہے جیسے کوئی اس کا رشتہ دار اس سے عید ملنے کیلئے تیزی سے لپک رہا ہو۔ اونٹ ایک خشکی والا جانور ہے۔ اس کو اللہ نے بھوک و پیاس کو برداشت کرنے کی صلاحیت سے نوازا ہے۔ اونٹ کے بہت فوائد ہیں۔ آپ اونٹ پر ہیوی کام لے سکتے ہیں۔ اونٹ ایک طاقت ور جانور ہے۔ اور ہاں اونٹ کا دودھ بھی صحت کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے۔ اونٹ پر آپ سواری کرکے آسانی سے گر بھی سکتے ہیں جس سے آپ ہسپتال کو بھی اندر سے دیکھ سکتے ہیں۔ اونٹ کی ہماری زندگی میں بہت اہمیت ہے۔ اونٹ کو پالنا اتنا آسان نہیں ہے کیوں کہ یہ کبھی کبھی بھاگ بھی جاتا ہے۔ اونٹ کی بھی کیا بات ہے۔ اونٹ پر آپ سمگلنگ بھی کرسکتے ہیں۔اونٹ کا گوشت نہایت ہی لذیذ ہوتا ہے اس لئے عرب میں اکثر لوگ شادیوں میں اس کو ذبحہ کرتے ہیں۔یہی اونٹ پہلے زمانے میں ملکوں کا سفر کرتے تھے اور جو سفر آج گھنٹوں میں ہوتے ہیں اونٹ مہینے میں کرسکتے ہیں۔ اونٹ کا جسم ایسا ہوتا ہے جیسے کوئ4x4 جیپ ہو جس کے شاک بہت ہی اونچے ہوں


    جناب استاد نے جب یہ مضمون پڑا تو سر پکڑ کر بیٹھا اور کہا کہ تمہارا کوئی علاج نہیں اور اس کو صفر سے فیل کردیا۔ اب جناب اس شاگرد کا شک یقین میں بدل گیا کہ استاد ضرور بالضرور میرے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔ اب وہ پرسنسپل صاحب کی خدمت میں شکوہ لکھتے ہیں۔،

    شکوہ​



    بخدمت جناب پرسنسپل صاحب

    جناب عالی

    جناب میں نے اپنے استاد کے ناقابل برداشت رویے پر ایسے ہی صبر کیا جیسے اونٹ اپنے مالک کے ستانے پر صبر کرتا ہے۔ مالک اونٹ سے اپنے کام بھی نکلواتا ہے اور اس کو ستاتا بھی ہے۔ اور ہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ اونٹ خشکی پر چلنے والا جہاز ہے۔ اس کو اللہ نے صبر کی صفت سے نوازا ہے جو نہ آپ میں ہے اور نہ سکول کے اساتذہ میں۔ اونٹ شکل سے تو بہت ہی معصوم لگتا ہے لیکن اندھر سے وہ پورا غنڈا ہوتا ہے اور کبھی کبھی چوروں کی طرح گھر سے بھاگ بھی جاتا ہے۔ اور سنو ! اونٹ کو پالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اگر بھاگ گیا تو پھر کہیں نہیں ملے گا چاہے اس میں GPS سسٹم ہی کیوں نہ لگا ہو۔ اور غور سے سنو اونٹ بہت قیمتی جانور ہے یہ کوئی ہیونڈائی گاڑی نہیں جس کی ری سیل ویلیو نہیں ہو بلکہ اس کی قیمت رولز رائس گاڑی سے بھی بہت ہے۔ کیوں کہ رولز رائس گاڑی بچہ نہیں دیتی جبکہ اونٹنی بچے بھی دیتی ہے۔ اور ایک اور بات بھی یاد رکھنا کبھی بھی راستے میں جب اونٹ سامنے آئے تو اس کو ہارن نہیں دینا ورنہ وہ غنڈا بن کر کھڑا رہے گا جس سے ہسپتال آپ نے جانا ہے اونٹ نے نہیں۔
    جناب عالی ​
    اس زمانے کے اساتذہ میرے ساتھ ایسے ہی ظلم کرر ہے ہیں جیسے اونٹ کے ساتھ ہورہا ہے لوگ ان کے حقوق کو پامال کررہے ہیں ان سے کام بھی لیتے ہیں اور ان کو مارتے بھی ہیں۔اور ہاں اونٹ کا گوشت نہایت ہی لذیذ ہوتا ہے۔ اس کا گوشت کبھی آپ نے کھایا ہے اگر نہیں تو چلو میرے ساتھ میرے علاقے میں آپ کو کھلاتا ہوں۔ اور کبھی اونٹنی کا دودھ بھی آپ نے پیا ہے۔ یہ بہت ہی عمدہ اور صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔ کہیں آپ سے نیچے لیول کے اساتذہ پی نہ لیں ورنہ وہ پرنسپل بن جائیں گے۔


    آپ کا تابعدار طالب علم
    سید اعجاز​

    جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ اردو مجلس ۔۔
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    باقی بعد میں انتظار کرنا۔۔۔۔آپ لوگوں کی دلچسپی کو دیکھ کر ہی اس کو مکمل کروں گا۔ورنہ ادھورا چھوڑ دوں گا۔
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    سید اعجاز بھائی ۔۔۔
    آپ نے ایک بہت ہی زبردست سلسلہ شروع کیا ہے ۔۔۔ پڑھ کر بہت مزا آرہا ہے ۔۔۔ براہِ مہربانی اسے یونہی جاری رکھیئے گا۔ شکریہ
     
  4. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    ارے اعجاز بھائی کیا غضب کر رہے ہیں. بہت دنوں کے بعد پُرلطف اور اتنی مزیدار اور دلچسپ چیز پڑھنے کو ملی اور وہ بھی آپ ادھورا چھوڑنے کے چکروں میں ہیں. بھائی پلیز ضرور شیئر کیجیے انتظار رہے گا.
    اب دیکھنا ہے کہ کمپیوٹر میں اونٹ کیسے فِٹ ہوتا ہے.:00025:
     
  5. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    لو دسو۔۔۔۔بھائی فٹ کر بھی دو۔۔۔۔کتناٹائیم، لگے گا؟؟؟۔۔۔اسی انتجار کر رہے آں:00017:
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت ہی دلچسپ مضمون ہے اور پڑھ کر بہت مزا آیا اب دیکھنا ہے کہ کمپیوٹر میں اونٹ کیسے فِٹ ہوتا ہے.
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    سب کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔ ان شاء اللہ ضرور۔۔۔
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    یہ اوپر منتقل کیا گیا ہے۔
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    بہت خوب اعجاز بھائی۔۔۔

    اب ہسپتال والے مضمون کا انتظار ہے ۔۔۔:)
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    واہ جی واہ، مزہ آگیا پڑھ کے!
    سید اعجاز بھائی آپ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، میری ایک تجویز ہے کہ جیسے آپ اگلے ٹاپک پر ختم کرتے ہیں تو کیوں نہ نیا ٹاپک قارئین اپنی سوچ کے مطابق اونٹ پر ختم کریں، جیسے اب موضوع ہے ہسپتال تو تمام قارئین ہسپتال پر موضوع لکھیں‌جس میں‌اونٹ پر روشنی ڈالی جائے اور تین پوسٹس کے بعد آپ اپنی تحریر لکھ کر اسے ایک نیا موضوع دے دیں۔
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت شکریہ بھائی۔۔۔
    بالکل لیکن میرے خیال میں اس کے لئے ایک الگ سے تھریڈ شروع کی جائے۔۔
    آپ سے میں متفق ہوں۔
     
  12. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    پوسٹ نمبر ا میں منتقل کیا گیا ہے۔
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    واہ بہت عمدہ سید اعجاز بھائی، یقیناً شکوے میں بھی اونٹ گھس جائے گا۔ انتظار رہے گا۔
     
  14. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    :hahahahahahahaha:
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    پوسٹ نمبر 1 میں منتقل کیا گیا ہے۔
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    زبر دست اعجاز بھائی، یہ سلسلہ پڑھ کر نہ جانے کیوں اونٹ سے عقیدت سی ہونے لگی ہے حالانکہ اونٹ کی کونسی کل سیدھی ہوتی ہے۔

    ویسے ہمارے ایک دوست نے بتایا تھا کہ ہر تہذیب کا ایک جانور ہوتا ہے جیسے عربوں کی تہذیب میں اونٹ ہے تو ہماری تہذیب میں بھینس کو وہی مقام حاصل ہے۔
     
  17. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    اعجاز بھائی کیا بات ہے آپ کی.
    واقعی بہت ہی مزا آیا.
     
  18. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  19. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    سب کا شکریہ لیکن زمرد بھائی کسی اور لڑی میں۔۔
     
  20. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں