اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!

irum نے 'ادبی مجلس' میں ‏ستمبر 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    اپنی اولاد کے معاملے میں عدل و احسان سے کام لیجیے!


    ہمارے ہاں ایک المیہ یہ ہے کہ والدین اپنی اولاد میں فرق کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جو بچہ زیادہ خوبصورت، ذہین، فرمانبردار اور محنتی ہو، وہ اس سے زیادہ محبت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے برعکس شکل و صورت میں ذرا کم نظر آنے والے، کم ذہین، سوال کرنے والے اور اطاعت نہ کرنے والے بچوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ یہی بچے عدم توجہی کا شکار ہو کر برائی کی راہ پر چل نکلتے ہیں۔
    والدین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کی اولاد ان کے لئے برابر ہے۔ اگر وہ اولاد کے معاملے میں عدل سے کام نہیں لیں گے تو اللہ تعالی کے ہاں ان کی بازپرس ہوگی۔ اولاد میں عدل کا طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی پہلو سے کمزور بچے کی طرف زیادہ توجہ دی جائے۔ انسان فطری طور پر اچھے بچوں کو زیادہ محبت دیتا ہے۔ جب وہ شعوری طور پر کمزور بچے کی طرف زیادہ توجہ دے گا تو اس کے نتیجے میں اس کی محبت اور توجہ خود بخود بیلنس ہو جائے گی۔

    جسمانی اعتبار سے معذور بچے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ والدین کو ان پر خاص توجہ دینی چاہیے۔ ان کے لئے خصوصی کھیلوں اور خصوصی تعلیم کا انتظام کرنا والدین کی ذمہ داری ہے۔

    اولاد کے بالغ ہونے کے بعد والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی تعلیم و تربیت، شادیوں اور کاروبار پر رقم اس انداز میں خرچ کریں کہ اولاد کو یہ احساس نہ ہو کہ والد نے مجھے کم اور بھائی یا بہن کو زیادہ دے دیا۔

    (مصنف: محمد مبشر نذیر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    بہت ہی عمدہ اور اصلاحی تحریر
    شییئرنگ کاشکریہ سسٹر
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    پسند کرنے کا شکریہ
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا
    اولاد کی تربیت کے معاملے میں‌ عدل و احسن کا پہلو بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، اور مصنف نے بہت ہی اچھے انداز میں یہ بات سمجھائی ہے۔
    شئرنگ کا شکریہ سسٹر۔
     
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  7. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    بارک اللہ لکم فی الدنیا والآخرۃ
    بے شک اولاد کی تربیت ایک کٹھن معاملہ ہے۔ اللہ تعالی’ اسے آسان فرما دے۔ آمین یارب العالمین۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں