استاد جی

بابر تنویر نے 'لطائف' میں ‏ستمبر 26, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شیخ فیاض صاحب تقریبا 35 سال سے طائف میں مقیم ہیں اور اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فضل الہی ، حا‍‌فظ عابد الہی اور عبد المالک مجاہد صاحب کے دوستوں میں سے ہیں۔ کاروبار تو اب ان کے بچے سنبھالتے ہیں اور شیخ صاحب اپنا زیادہ تر وقت دینی سرگرمیوں میں صرف کرتے ہیں۔ ان کے ایک صاحبزادے کی شادی ہمارے ایک دوست کی بیٹی سے ہوئ۔ اسی سلسلہ میں پچھلے دنوں طائف جانا ہوا اور ان سے ملاقات ہوئ۔ کافی دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ ہمیں سنایا جسے آپ دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہتا ہوں۔
    شیخ صاحب کے والد کی گاؤں میں سائکل مرمت وغیرہ کرنے کی دکان تھی۔ ایک دن سکول سے واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ ان کے سکول کے استاد اپنی سائکل مرمت کرا رہے ہیں۔ دکان پر پہنچ کر انہوں نے والد صاحب سے پوچھا کے استاد جی کو کتنے پیسے بتائے ہیں۔ والد صاحب نے کہا کہ ڈیڑھ روپیہ بتایا تھا مگر تم سے پہلے تمہارا بڑا بھائ آیا تھا اس نے ایک چونی کم کرا دی ہے۔ میں نے والد صاحب سے کہا کہ ایک چونی میرے کہنے پر بھی کم کر دیں۔ والد صاحب نے کہا کہ چلو تمہارے کہنے پر ایک چونی اور کم کر دیتا ہوں۔ شیخ صاحب کے جانے کے بعد ان سے چھوٹا بھائ آیا اور اسی طرح اس نے بھی ایک چونی کم کرادی۔ اسی اثنا میں سائکل ٹھیک ہو گئی۔ استاد جی نے والد صاحب سے پوچھا کہ کتنے پیسے ہو گئے۔ والد صاحب نے کہا کہ میری مزدوری تو ڈیڑھ روپیہ تھی مگر آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ دیر پہلے میرے تین بیٹے ایک ایک کرکے آئے تھے ان تینوں نے ایک ایک چونی کم کرا دی ہے۔ ابھی میرے دو بیٹے باقی ہیں دو چونیاں ان کے حصہ بھی کم کردیں ۔ باقی بچی ایک چونی وہ میں اپنی طرف سے چھوڑ دیتا ہوں۔ آپ کی سائکل ٹھیک ہو چکی ہے اسے لے جائیے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 26, 2011
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوب۔
    زبردست۔ مذاق بھی اور سبق بھی۔۔۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بہت خوب بابر بھائی

    جزاک اللہ خیرا

    سبق آموز تھریڈ پیش کیا۔
     
  4. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    نائس شیئرنگ۔۔۔شکریہ بابر تنویر بھائی
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ماشاءاللہ بہت خوب :)
     
  6. kmazizi

    kmazizi -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2009
    پیغامات:
    59
    واقعی زبر دست ۔
     
  7. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    اچھے شاگرد تھے۔
     
  8. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    واقعی زبر دست ۔
     
  9. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    آپ دونوں بھائیوں نے اس مختصر قصہ سے کیا سبق حاصل کیا وہ بھی تو بتادیں۔
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    سبق تو بہرحال ہے کہ استاد جو روحانی باپ ہوتا ہے اس کا احترام کیسے کیا جائے اور شاگردی کا حق ادا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا جائے!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں