اِس ماہ کی خبروں کے روابط : اکتوبر ،2011

ابوعکاشہ نے 'خبریں' میں ‏اکتوبر، 2, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    عوام کو غلام بنانے کا نسخہ: رؤف کلاسرا کا کالم

    پیپلز پارٹی کی حکومت بار بار ایک بات ثابت کر رہی ہے کہ جب 2008ء کے انتخابات کے بعد اسے اقتدار ملا تھا تو وہ ذہنی طور پر حکومت کرنے کیلئے تیار نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ساڑھے تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے اور یہ حکومت ابھی تک چیزیں بہتر کرنے کے بجائے انہیں مزید خراب کر رہی ہے۔ اب تو حالت یہ ہو گئی ہے کہ موجودہ حکومت پہلے کسی مسئلے کو اس حد تک لے جاتی ہے کہ لوگ سڑکوں پر آئیں، سرکاری املاک کو آگ لگائیں، دنگا فساد کریں، کچھ لوگ مارے جائیں تو پھر جا کر کہیں پارلیمنٹ میں شور مچنے کے بعد وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ ساڑھے تین سال کی اس کارکردگی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل نواز کے حکمرانوں نے ملک کو بہتری کی طرف لے جانے کے بجائے بہت پیچھے دھکیل دیا ہے۔
    بقیہ ملاحظہ فرمائیں:عوام کو غلام بنانے کا نسخہ: رؤف کلاسرا کا کالم | Top Story Online
     
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    "ذات الہی" کی اہانت پر مبنی کارٹون فلم چلانے پر تیونسی ٹی وی چینل پر حملہ

    تیونس میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 300 اسلام پسندوں نے "ذات الہی" اور اسلامی تحریکوں کی اہانت پر مبنی غیر ملکی کارٹون فلم دکھانے کی پاداش میں "نسمۃ" نامی سیٹلائیٹ ٹی وی کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ اس کارٹوں فلم کا تیونس کی عمومی بول چال میں استعمال ہونے والی زبان میں ترجمہ کیا گیا تھا۔

    "بلاد فارس" کے عنوان سے تیارکردہ اس کارٹون فلم میں آزادی پانے والے ایک خاندان کی ایرانی لڑکی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ یہ لڑکی امام خمینی کی قیادت میں آنے والے ایرانی اسلامی انقلاب کے بعد زندگی کے روز و شب گذار رہی ہوتی ہے۔ امام خمینی کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب نے ایران میں متمکن شاہ محمد رضا پہلوی کے طویل اقتدار کا خاتمہ سنہ 1979ء میں کیا تھا۔

    فلم پر اعتراض کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے فرقہ واریت کو فروغ اور تیونس کے رہنے والوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہیں ملک کی اسلامی تحریکوں سے ڈرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کوشش ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے کہ جب ملک میں قومی پارلیمنٹ کے لئے 23 اکتوبر سے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

    تاہم دوسری جانب حرکہ نہضت اسلامی نے "نسمۃ" ٹی وی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انفرادی فعل قرار دیا ہے۔ نہضت اسلامی کے پولٹ بیورو کے رکن سمیر ڈیلو کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی مذمت کے سوا اور کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہئے تاکہ ایشوز الجھنے نہ پائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو "نسمۃ" کے بارے میں اپنے تحفطات میڈیا کے ذریعے دوسروں تک پہنچانے چاہیں۔ اس مقصد کی خاطر تشدد کا سہارا لینا مناسب نہیں ہے۔ یاد ہے کہ "نسمۃ ٹی وی" رمضان المبارک کے دوران حضرت یوسف علیہ السلام کی ڈرامائی تشکیل پر مبنی ایک پروگرام نشر کرنے پر اس سے پہلے بھی عوام غیظ و غضب کا نشانہ بن چکا ہے۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ
     
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    سعودی عرب کے اسپتال ذرائع کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےمطابق گذشتہ چند برسوں کے دوران ملک بھرمیں منشیات استعمال کرنے والے افراد کے 320 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں 20 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔
    بقیہ:سعودی عرب: منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں 20 فی صد اضافہ
     
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    حاکم دبئی کا "دبئی میٹرو" میں سفر، ہمسفر اپنے درمیان اچانک پا کر ششدر

    دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی "میٹرو ٹرین" کے مسافروں کی حیرت کی اس وقت کوئی انتہاء نہ رہی کہ جب انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیر اعظم اور کابینہ کے سربراہ حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد المکتوم کو بغیر کسی پروٹوکول اور حفاظتی انتظامات کے اپنے ساتھ ایک ڈبے میں سفر کرتے دیکھا۔
    لنک:حاکم دبئی کا میں سفر، ہمسفر اپنے درمیان اچانک پا کر ششدر
     
  5. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    امریکا کاوال اسٹریٹ مخالف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

    سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل نے بدھ کے روز اپنے الگ الگ بیانات میں ایران کی جانب سے امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کو قتل کرنے کے مبینہ ایرانی منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" نے نامعلوم عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی جانب سے سعودی سفارتکار کے قتل کا منصوبہ ایک " قابل نفرت اور معاصیانہ" کوشش ہے۔ ایس پی اے نے نامعلوم سعودی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب، امریکا میں اپنے سفیر پر قاتلانہ حملے کے "معاصیانہ اور قابل نفرت" اقدام کی مذمت کرتا ہے۔

    عہدیدار نے منصوبہ بے نقاب کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی امریکی کوششوں سراہتے ہوئے کہا کہ ریاض نے صورتحال کا ادراک کرنے کے فوری بعد سارے معاملات پر گہری نظر رکھی۔ "سعودی عرب، امریکی حکام کے ساتھ ملکر اس "گھٹیا سازش" اور ا س میں ملوث افراد کا پیچھا کرنے میں امریکی حکام کی مدد کرتا رہے گا۔

    سعودی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت اس قسم کے مجرمانہ اقدامات کو روکنے کی خاطر فیصلہ کن اقدامات کرنے کے بارے میں بھی غور کر رہا ہے تاکہ ملک کی سلامتی اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی کوششوں کے آگے بند باندھا جا سکے۔

    سعودی عرب اپنے برادر عرب اور اسلامی اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک کے استحکام، عالمی سلامتی اور امن کو نقصان پہنچانے والی ایسی کوششوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    ادھر دوسری جانب خلیج تعاون کونسل نے بھی مبینہ منصوبے کی ایک بیا ن کے ذریعے شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے ایران اور خلیجی عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کو شدید نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے۔ جی سی سی کے رہ نما عبد الطیف الزیانی نے اپنے بیان میں ایرانی منصوبے کو تمام قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    عبد اللطیف نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ بحرین، کویت، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کیسے خلیجی عرب ملکوں اور ان کے عوام سے اپنے تعلقات کو دوبارہ استوار کرے۔

    درایں اثنا ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر نے اپنے زیرکمان فورس کا کسی قاتلانہ منصوبے میں ملوث ہونے سے متعلق امریکی اعلان یکسر مسترد کر دیا۔

    پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے سرکاری ٹی وی پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کا ایرانی مدد سےسعودی عرب کے سفارتکار کے قتل کا منصوبہ تیار کرنے کے بارے میں دعوی انتہائی مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔ ان کا مقصد امریکا کا اپنے ہاں وال اسٹریٹ مخالف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ نیز ایسے شوشے چھوڑ کر واشنگٹن ، مشرق وسطی میں ناکام امریکی پالیسیوں پر پردہ پوشی بھی کرنا چاہتا ہے۔

    العربیہ
     
  6. اداس ساحل

    اداس ساحل -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2010
    پیغامات:
    183
    اسم اعظم

    اسم اعظم

    لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظالمین

    کل اتفاق ہوا اس دعا کو پڑھنے کا۔ حضرت یونس علیہ السلام نے مچھلی کے پیٹ میں رہ کر یہ دعا مانگی تھی یعنی کہ جب وہ مصیبت میں تھے۔
    پاکستان بھی شدید مصیبت سے دوچار ہیں۔ ہلاکتییں، دہشت گردی، چوری، ڈاکے، بے چینی، لوٹ مار، غم، دکھ، شدت پسندی، بداخلاقی اور بہت سی دیگر چیزوں نے پاکستان کو مصیبت سے دوچار کیا ہوا ہے۔ اگر آپ سب ایک دفعہ اسم اعظم پڑھ لیں، پاکستان کے لیے تو شاید کوئی فائدہ ہی ہو جائے، اور چلیں، اسی بہانے سے ایک دعا بھی نکل ہی جائے گی
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    بھائ اداس ساحل صاحب، السلام علیکم ر حمہ اللہ و برکاتہ۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ یہی اسم اعظم ہے؟۔ یہاں مجھے ابن ماجہ کی وہ حدیث یاد آ رہی ہے جس میں نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو دریافت کرنے پر بھی اسم اعظم نہیں بتایا تھا۔
    باقی جو مصائب و آلام کی آپ نے بات کی ہے۔ اس کے بارے میں عرض ہے کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے عقائد کو درست کرنا ہوگا۔ اور پھر ہم سب کو اپنا محاسبہ کرنا ہوگا کہ کیا ہمارے اعمال اس ضابطہ حیات سے مطابقت رکھتے ہیں جو اللہ تعالی نے ہمیں سکھایا۔ اگر نہیں تو پہلے ہمیں اس طرف توجہ دینی ہوگی اور اپنے تمام دینی اور دنیاوی اعمال کو اس سانچے میں ڈھالنا ہوگا جس کا حکم ہمیں اللہ تعالی نے دیا اور پھر نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی اس پر عمل کیا اور ہمیں بھی اس کی تعلیم دی۔ اور اگر ہم اپنے اندر یہ تبدیلی لانے میں کامیاب ہو گئے تو یقین کریں کہ ہمارے معاشرہ میں ان چوریوں ، ڈاکوں اور دہشت گردی کا وجود نہیں رہے گا۔ اور اللہ تعالی ان تمام مصائب سے ہمیں نجات عطا فرمائے گا۔ ان شاء اللہ
     
  8. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    اسم اعظم سے متعلق مولانا کا خصوصی شمارہ الرسالہ نمبر ہے ۔ "اسماء حسنی اور اسم اعظم "کے نام ہی سے ہے
    آپ حضرات ضرور مطالعہ فرمائیں۔۔۔لنک
     
  9. صفدر اعوان

    صفدر اعوان -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2010
    پیغامات:
    150
    اسم اعظم

    [/siاze]اسلام علیکم ۔بھائیوں ۔پہلے آپ مجھے یہ بتائیں کے اللہ پاک کا کونسا نام اسم اعظم نہیں ھے۔
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319

    محترم بھائ صفدر اعوان صاحب آپ کے سوال کا کیا یہ مطلب لیا جاۓ کہ اللہ تعالی کے تمام صفاتی نام اسماء اعظم ہیں؟
     
  11. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    محترم برادران اسلام
    آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اسم اعظم کی نسبت سے اوپر دئیے گئیے لنک کا مطالعہ فرمائیں۔۔۔۔
    اس رسالے ہر اس سوال کا جواب دیا گیا ہے جس کے بارے میں یہاں بحث ہورہی ہے۔۔
    شکریہ
     
  12. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    ’ زرداری isi طالبان ونگ ختم کرنے پر تیار تھے‘

    معروف برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمر نے دعوی کیا ہے کہ اسامہ بن لادن آپریشن کے بعد صدر آصف زرداری کو یہ خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ فوج ان کی حکومت ختم کرنے والی ہے اور انہوں نے اپنی حکومت بچانے کے بدلے میں امریکہ کو خفیہ ڈپلومیسی کے ذریعے یہ یقین دہائی کرائی تھی کہ وہ آئی ایس آئی کے اس ونگ کو ختم کر دیں گے جو طالبان اور حقانی گروپ کے ساتھ رابطہ کے لیے مامور ہے۔
    لنک ملاحظہ فرمائیں:’ زرداری ISI طالبان ونگ ختم کرنے پر تیار تھے‘ | Top Story Online
     
  13. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    احمدی نژاد ۔۔۔ امریکا میں سعودی سفیر پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ساز

    العربیہ کو ملنے والی چشم کشا معلومات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے پاسداران انقلاب کی بدنام ملیشیا القدس بریگیڈ کے تعاون سے بذات خود امریکا میں سعودی سفیر کو قتل کرنے والی ٹیم تیار کی۔ القدس بریگیڈ پر الزام ہے کہ وہ ایرانی سرزمین سے باہر سرکردہ حکومت مخالف ایرانیوں، اہم غیر ملکی، عرب سیاسی و میڈیا شخصیات کو قتل کرنے کا ذمہ دار ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا علی خامنہ ای، بنیاد پرستوں اور محمود احمدی نژاد کے درمیان حالیہ بحران کے بعد ایرانی صدر کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ عرب انقلابات کے بعد ایران میں حکومت تبدیلی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے ایران سے باہر مخالفین کو قتل کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ اس تجویز پر علی خامنہ ای انتہائی پریشان ہوئے۔

    انہی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے القدس بریگیڈ کے خصوصی ڈیتھ اسکواڈ کو فعال کرنے کا گرین سگنل دیدیا گیا۔ ایران کے اہم اسٹرٹیجک اتحادی شام میں بشار الاسد کی حکومت پر اقتدار چھوڑنے کے لئے دباٶ بڑھنے کی صورت میں ایران سے باہر قتل مقاتلے کے لئے نئے رضاکاروں کی بھرتی شروع کی گئی۔

    امریکی انتظامیہ نے گزشتہ روز ایرانی حکومت پر واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کو قتل کرنے کی سازش تیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس امر کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں کہ تہران نے ہی القدس بریگیڈ کے ذریعے سعودی سفارتکار کو قتل کرنے کی خاطر سرمایہ فراہم کیا۔ نیز ایران ہی نے امریکی دارلحکومت میں ایک بہت بڑے دھماکے کی صورت میں مجرمانہ کارروائی کا پلان تیار کیا۔

    وائٹ ہاٶس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر براک اوباما کو امسال جون سے اس کارروائی کا علم تھا۔ امریکی حکومت حالیہ خطرناک صورتحال کے حوالے سے اپنے اتحادیوں سے صلاح مشورے کر رہی ہے۔

    اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ امریکی سیکیورٹی اداروں نے ہم خیال محکموں کے تعاون سے ایرانی نژاد امریکی شہری منصور اربابسیار کو کڑی نگرانی کے بعد 29 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ منصور سے کی جانے والی تفتیش سے پوری سازش کے ڈانڈے تہران میں القدس بریگیڈ سے منسلک اس کے دوسرے ساتھی غلام شکوری سے جا ملے۔

    ان دونوں نے مئی کے مہینے میں میکسیکو انڈر ورلڈ کے جرائم پیشہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔ ایرانی حکومت کے امریکا میں اپنے منصوبے کی تکمیل کے لئے مختص کردہ ڈیڑھ ملین ڈالرز میں سے ایک لاکھ ڈالرز غلام شکوری کے حوالے کئے۔

    مسٹر ایرک ہولڈر نے بتایا کہ انہیں ملنے والی دستاویزات اس منصوبے میں ایرانی حکومت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ ایسے خطرناک دہشت گردانہ منصوبوں کی سفارتی اداب قطعا اجازت نہیں دیتے۔

    انہوں نے سعودی سفیر عادل الجبیر کے مبینہ قتل منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سفیر محترم کو ایک ریستوران میں نشانہ بنایا جانا تھا، جس کے قریب دیگر اہم پبلک مقامات بھی واقع تھے۔ اس جگہ کی جانے والی کارروائی میں عادل الجبیر کے علاوہ اور بہت سے لوگوں نے لقمہ اجل بننا تھا۔

    اس سازش سے پردہ ہٹنے کے بعد امریکا کے دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو انتقامی کارروائیوں کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے دنیا بھر میں امریکی شہریوں اور مفادات کو گزند پہنچایا جا سکتا ہے۔
     
  14. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    ابو یوسف صیدلانی محمد بن احمد رقی، محمد بن سلمہ، فزاری، ابی شیبہ، عبداللہ بن عکیم جہنی، ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے سنا (اللهم اني أسألك باسمك الطاهر الطيب المبارك الأحب اليك الذي اذا دعيت به أجبت و اذا سئلت به أعطيت و اذا استرحمت به رحمت و اذا استفرجت به فرجت) اور ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا! تمہیں معلوم ہے کہ مجھے اللہ تعالی نے اپنا وہ نام بتا دیا ہے کہ جب وہ نام لے کر دعا کی جائے تو اللہ تعالی قبول فرماتے ہیں۔ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ قربان مجھے وہ نام سکھا دیجیۓ۔ فرمایا تمہارے لیۓ وہ مناسب نہیں اے عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا۔ فرماتی ہیں یہ سن کر میں ہٹ گئ اور کچھ دیر بیٹھی پھر کھڑی ہوئ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک چوما۔ پھر عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے وہ اسم تعلیم فرما دیجیۓ۔ فرمایا عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا! تمہیں سکھانا تمہارے لیۓ موزوں نہیں اس لیۓ کہ مناسب نہیں کہ تم اس کے ذریعے دنیا کی کوئ چیز مانگو۔ فرماتی ( اللهم اني أدعوك الله و أدعوك الرحمن و أدعوك البر الرحيم و أدعوك بأسمائك الحسنى كلها ما علمت منها و ما لم أعلم منها أن تغفرلي و ترحمني) كها ( ما علمت منها و مالم أعلم أن تغفرلي و ترحمني) یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکراۓ اور ارشاد فرمایا وہ اسم انہیں اسماء میں سے ہے جن سے تم نے (ابھی) دعا مانگی۔
    محترم صفدر اعوان صاحب۔ مندرجہ بالا حدیث سنن ابن ماجہ سے نقل کی ہے۔ اس حدیث سے ہمیں مندرجہ ذیل باتوں کا پتہ چلتا ہے۔
    1- اسم ا‏عظم ایک ہی ہے۔ جس کا علم نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تھا۔
    2- اس حدیث اور اس موضوع پر دوسری احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسم اعظم کی تعلیم کسی بھی صحابی کو نہیں دی۔
    3- تو جب آپ نے اسم اعظم کی تعلیم کسی بھی صحابی کو نہیں دی تو میرے خیال میں یہ مناسب نہیں ہے کہ ہم اسم اعظم تلاش کرتے پھريں۔ کیونکہ اس کی تعلیم نہ دینے میں ضرور کوئ حکمت پوشیدہ ہوگی۔
    یہاں میں علماء کرام سے درخواست کروں گا کہ اگر ممکن ہو تو ہم سب کی معلومات کے لیۓ اس موضوع پر مزید روشنی ڈالیں۔
     
  15. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,319
    بھائ مرحبا آپ نے مکرر ارشاد فرمایا کہ آپ نے جس کتاب کو حوالہ دیا ہے اسے پڑھا جاۓ۔ تو جناب عرض ہے کہ بھتر ہوتا کہ آپ اس کتاب میں سے اس موضو‏ع کے مطابق اقتباس یہاں نقل کردیتے۔ پوری کتاب تو یہاں نقل نہیں کی جاسکتی۔ یہاں دو باتیں اس کتاب کے حوالے سے عرض کر دوں جسے میری ذاتی را‎ۓ سمجھا جاۓ۔
    1- پہلی بات تو یہ کہ اس میں اللہ تعالی عزو جل کو باربار "خدا" کہہ کر پکارا گیا ہے۔ جو کہ میرے نزدیک درست نہیں ہے۔
    2- اس کتاب کا صفحہ نمبر 29 کھولیۓ اس میں کچھ اس طرح لکھا ہے " ایسی دعا خود خدا کو ہلا کر رکھ دیتی ہے" نعوذ باللہ۔ مجھے بتایۓ کا کیا ایسا لکھنا اللہ تعالی عز و جل کی شان کے منافی نہیں ہے۔
    میں علماء کرام سے درخواست کروں گا کہ ان دونوں نقاط پر بھی روشنی ڈالیں۔
     
  16. اداس ساحل

    اداس ساحل -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2010
    پیغامات:
    183
    آزمائش

    ‏آج کل اللہ تعالی کی طرف سے ملک پاکستان میں ایک آزمائش آئی ہوئی ہے۔ سیلاب، زلزلے ، بارشیں اور دیگر آفات ہیں جنھوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ اور ہر آنکھ اللہ سے مدد کی طلبگار ہے۔ ہر ہاتھ اللہ کے حضور اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے اٹھے ہوئے ہیں۔ وہ اللہ جس نے ہم سب کو پیدا کیا ہے، وہی ہم سب کا محافظ بھی ہے۔ وہ ہی جو ستر ماوں سے بڑھ کر پیار کرتا ہے۔ ڈینگی اور دیگر بیماریاں بھی شاید کسی اور امتحان کا حصّہ ہیں۔ ایک اور بات بہت سامنے آ رہی ہے کہ میڈ یا میں اس بات کو بہت اچھالا جا رہا ہے کہ یہ امریکہ اور سی آئي اے کا کارنامہ ہے۔ ویسے اکثر جب میں بات کرتا ہوں تو میرا تعصب غاط ہی اخز کیا جاتا ہے لیکن یہ خبریں سن کر کمزوری اور کم ظرفی کا جو ڈھنڈورا اپنے تئیں پیٹا جاتا ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اگر کسی نے یہ کیا ہے تو کیا بحثیت قوم کے اس مچھر کے خلاف کوئی ایسی مہم نہیں کی جا سکتی جو اس سے چھٹکارا دلائے۔ آخر پاکستان میں کس چیز کی کمی ہے۔ لوگ ذی شعور ہیں، باعقل ہیں، پڑھے لکھے ہیں اور بہت اعلی اخلاق کے مالک ہیں تو، جس نے بھی یہ مہم اگر کی بھی ہے تو، اس کے خلاف مل کر مقابلہ کرنا چائیے۔

    دنیا کے ساتھ چلنے میں جو فخر ہے، وہ الزام بازی میں نہیں ہے۔ یہ انتہائي طالبان آئزیشن سوچ ہے کہ اس کا ذمّہ دار اگر کوئی ہے تو " بس مار دو" یار محنت سے سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے
     
  17. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    میجر نے ہماری ٹرین لوٹی: ریلویز انکوائری رپورٹ

    پاکستان ریلویز نے ایک انکوائری کے بعد انکشاف کیا ہے کہ اس سال اگست میں چارہزار کلو گرام تانبے سے لدی ایک ریلوے ویگن کو لوٹنے کا پلان فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تعینات ایک میجر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بنایا تھا، جن میں پاکستان ریلوے کا عملہ بھی شامل تھا۔ جی ایچ کیو نے پاکستان ریلویزکی انکوائری رپورٹ ملنے پر واقعہ میں ملوث میجر کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    باقی ملاحظہ کریں:میجر نے ہماری ٹرین لوٹی: ریلویز انکوائری رپورٹ | Top Story Online
     
  18. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    بلوچستان: اب isi ،ib پاکستانی شہریت کا سرٹیفکیٹ دینگی

    بلوچستان میں پاکستانی شہریت کا سرٹیفیکٹ لینے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات کی تصدیق و توثیق کا کام ضلعی انتظامیہ کے علاوہ آئی ایس آئی اور انیٹیلجنس بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ’مشکوک اور غیرملکی‘ درخواست گزاروں کے 8000 پاکستانی شناختی کارڈز بلوچستان میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔
    بلوچستان: اب ISI ،IB پاکستانی شہریت کا سرٹیفکیٹ دینگی | Top Story Online
     
  19. اداس ساحل

    اداس ساحل -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2010
    پیغامات:
    183
    ایک خبر

    سنا ہے خبروں میں پھر کہ افغان طالبان اور افغان حکومت کے مابین پھر سے مزاکرات کی لہر دوڑ رہی ہے۔ برہان الدین ربانی میرا خیال ہے کہ اہم کردار تھے ان مزاکرات کے فروغ کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی خبر
     
  20. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    بجلی فراہم کرنے کی غیرمعمولی بھارتی پیشکش

    جنوبی ایشاء کے دو روایتی دشمن جنہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تین جنگیں لڑی ہیں اور مستقبل میں بھی لڑنے کی قسمیں کھاتے رہتے ہیں، اب جنگوں اور مار دھاڑ کے علاوہ ایک دوسرے کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی سنجیدہ ہو رہے ہیں کیونکہ ایک بڑے بریک تھرو میں، بھارتی حکومت نے پاکستان کو سرکاری طور پر اب یہ پیشکش کر دی ہے کہ وہ اسلام آباد کو بجلی فروخت کرنے کو تیار ہے اور اس مقصد کے لیے دونوں ملکوں کے سیکرٹری لیول کے مذاکرات میں یہ معاملہ زیر بحث بھی رہا ہے۔
    بجلی فراہم کرنے کی غیرمعمولی بھارتی پیشکش | Top Story Online
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں