انسان کا عمل اس کو خاص بنا دیتا ہے!

یاسمین نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اکتوبر، 10, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385

    السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ

    انسان کا عمل اس کو خاص بنا دیتا ہے!
    جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دعا عبادت کا مغز ہے اور مومن کا ہتھیار بھی،ہم اپنے لئے،اپنے والدین کے لئے،شوہروں بچوں کے لئے،رشتہ داروں کے لئے اور اپنے استادوں کے لئے ایک قریبی لگاؤ ہونے کی وجہ سےخوب خوب دعائیں کرتے رہتے ہیں-
    دوسرے لوگوں کے لئے بھی ہم اکثر دعائیں کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ واقعی دل کی گہرائیوں سے ان کے لئے دعا نکلتی ہے اور اس کی وجہ وہ انسان نہیں اس کا وہ عمل ہوتا ہے جو دعا دینے کا سبب بنتا ہے-
    پچھلے دنوں مجھے اپنی ایک بہن اپنے کسی دوست(رشتہ دار) کے وہاں درس کے لئے لے گئیں،جب ہم وہاں پہنچے تو ساری عورتیں درود تنجینا پڑھنے میں مشغول تھیں،تین چار بڑے بڑے پیالوں میں دانے تھے اور دو چار عورتیں مسلسل گننے میں لگی ہوئی تھیں خیر حسب عادت میرے دل سے دعا نکلی کہ اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور مجھےحکمت دے کہ میں اصل بات پہنچا سکوں،خیر وہ بہن جو مجھے لے گئیں تھیں وہ میری طرف دیکھنے لگیں،میں نے کہا ہم درود ابراہیمی پڑھ لیتے ہیں وہ کہنے لگیں اچھا،ہم دونوں نے درود ابراہیمی پڑھنا شروع کر دیا مگر دوسری ساری عورتیں جن کو تین ہزار درود تنجینا پڑھنے کو کہا گیا تھا وہ چاہ رہی تھیں کہ ہم بھی وہی پڑھیں تاکہ جلدی پورا ہو-
    سبحان اللہ جو بہن مجھے لے گئی تھیں وہ اٹھیں اور اپنی ایک بزرگ رشتہ د ار کے پاس جا کر بڑے ادب اور آہستگی سے کہتی ہیں،ہم درود ابراہیمی نہ پڑھ لیں،درود تنجینا کی تو کوئی دلیل بھی نہیں،'"جب ایک بات سمجھ میں ٰآ گئی پھر تو نہیں نہ کرنا چاہیے،"یہ کہتے ہوئے ماشاء اللہ ان کے چہرے پر بڑا اطمینان تھا پھر میری طرف اشارہ کر کے کیا باجی آپ کچھ بتا دیں،میں نے بھی پیار سے وہی بات دہرائی اور درود ابراہیمی کی دلیل اور اجر بتائے جس کو سن کر آدھی سے زیادہ عورتیں درود ابراہیمی پڑھنے کے لئے راضی ہو گئیں-جو بہن مجھے لی گئی تھیں میں نے ان سے کہا کہ آپ خاتوں خانہ سے تو پوچھ لیں جو کچن میں کھانا بنانے میں مصروف تھیں چنانچہ وہ کچن میں ان کے پاس گئی اور ان کوسمجھایا مگر انہوں نے کمرے میں آ کر سب کو کہا یہ میری منت ہے اگر تین ہزار نہیں تو ایک ہزار تک پڑھ لو-
    خیر سب بہنیں پھر سے وہی پڑھنے لگیں سوائے اس بہن کے جو مجھے لے گئی تھیں،آخر تک میرے ساتھ درود ابراہیمی پڑھتی رہیں-
    میں بتا نہیں سکتی ان بہن کے چہرے پر کتنا سکون و اعتماد تھا،کوئی پریشانی و ڈر نہ تھا کہ یہ سب لوگ مجھ سے ناراض ہو جائیں گے میرے بچوں کی شادیاں کیسے ہونگی، میں اکیلی رہ جاؤں گی وغیرہ جو عموما لوگوں کا مسئلہ ہوتا ہے حالانکہ سب لوگ ان کی کمیونٹی کے تھے اور کچھ تو ان کے رشتے دار بھی تھے-
    اور بس اس وقت میرے دل کی گہرائیوں سے ان بہن کے لئے دعا نکلی کہ اے اللہ اس کو اپنے دین کے لئے چن لے جو صرف ایک جملہ کہ کر سب سے عمل میں آگے بڑھ گئی کہ
    "جب ایک بات سمجھ میں آ گئی پھر تو نہیں نہ کرنا چاہیئے"
    دعا کے لئے کسی انسان کا خاص ہونا ضروری نہیں انسان کا وہ عمل ہے جو اسے خاص بنا دیتا ہے اور دوسروں کے دل سے اس کے لئے دعائیں نکلنے لگتی ہیں
    اللہ کرے ہم سب کو بھی اللہ اور اس کے رسولﷺ کی باتیں سمجھ میں آ جائیں اور ہم بھی اس پر عمل کرنے والے بن جائیں آمین
    والسلام
    یاسمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا سسٹر بہت عمدہ شیئرنگ
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    واقعی سوچنے والی بات ہے۔
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔ ماشاءاللہ بہت عمدہ تحریر ہے۔

    آمین، ثم آمین۔
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    السلام علیکم و ر حمہ اللہ و برکاتہ،
    جزاک اللہ خیرا سسٹر آپ کی تحریر کا بنیادی خیال بہت اچھا ہے۔ مگر یہاں دو باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ غور فرمائیں گی۔
    آپ کی بات بالکل درست ہے کہ درود تنجینا صحیح احادیث سے ثابت نہیں ہے اور اس کا نہ پڑھنا ہی بہتر ہے۔
    دوسری بات سسٹر یہ کہ درود ابراھیمی کا پڑھنا باعث اجر و ثواب ہے۔ مگر اس کے ورد کی جو شکل آپ نے لکھی ہے اس کا ثبوت بھی ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے نہیں ملتا۔ تو یہ عمل بھی بدعت ہوا۔ جس سے ہمیں اجتناب برتنا چاہیۓ۔ یہان بدعت کی مختصر تعریف عرض کردوں کھ "بدعت وہ عمل ہے جسے عبادت سمجھ کر کیا جا‎ۓ مگر اس کا کوئ ثبوت ہمیں نبئ کریم صلی اللہ عیلہ وسلم یا صحابہ کرام کے عمل سے نہ ملتا ہو"۔ تو سسٹر جہاں اس طرح کا عمل ہو رہا ہو جیسے کہ قران خوانی یا درود خوانی وغیرہ تو اس محفل کا حصہ ہی نہین بننا چاہیۓ۔
    اللہ تعالی ہم سب کو نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ اور تمام قسم کی بدعات سے محفوظ رکھے ۔ آمین!
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 10, 2011
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    جزاکم اللہ خیرا سسٹر۔ بہترین شیئرنگ ۔ بارک اللہ فیکم
    صحیح فرمایا آپ نے ، لیکن اگر وہ درود ابراھیمی کو پڑھنا شروع کردیتیں‌ تو بعد میں انہیں‌ یہ سمجھایا جا سکتا تھا کہ جو ورد کی شکل آپ لوگوں نے اپنائی ہے اس کا ذکر احادیث میں نہیں ملتا۔ سب چیزیں ایک ساتھ بتانا دعوت دین کے عمل کو متاثر کرسکتا ہے ۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعلیکم السلام رحمة اللہ و برکاتہ
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    اللہ ہمیں دین کی سہی سمجھ اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بالکل۔ اور لوگوں کو یہ بات دھیرے دھیرے سمجھائی جائے کہ ہر وہ عمل جس پر کتاب و سنت کی مہر نہیں، وہ مردود ہے۔ درود پڑھنا بذات خود کوئی بری بات نہیں بلکہ انتہائی فضیلت والا عمل ہے لیکن باقاعدہ مجالس درود قائم کرنا، اس کا ثبوت کتاب و سنت سے، ہمارے علم میں نہیں!!!
    لیکن پہلے لوگوں کو خود ساختہ، اور شرکیہ درود سے تو نجات دلائی جائے!!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636

    جزاکما اللہ خیرا۔ بہت اچھی بات کی آپ بھائیوں نے۔
    لوگ دوسرے خود ساختہ درود کی طرف جاتے ہی اس لیے ہیں کہ بعض اوقات انہیں اصل اور مستند درود ابراہیمی کی اہمیت کا ہی پتہ نہیں ہوتا۔ پھر جب اس کی اہمیت کا نہیں‌پتہ ہوتا تو پھر یہ بھی نہیں‌پتہ چلتا کہ جو خود ساختہ درود وہ پڑھ رہے ہیں، اس کا مطلب، اس کا معانی اور اسکی حقیقت کیا ہے۔ بس ایک گنتی ہوتی ہے جو انہوں‌ نے پوری کرنی ہوتی ہے۔
     
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    برادر محترم عکاشہ السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ،
    میرا خیال ہے کہ آپ نے میری عرض پر غور نہین فرمایا۔ جہاں تک عمل کے خاص ہونے کا تعلق ہے تو میں محترم بہن یاسمین سے سو فی صد متفق ہوں۔ اور ان کے سمجھانے پر ایک بہن نے درود ابراھیمی پڑھنا شروع کر دیا ۔ بہت اچھی بات ہے۔ مگر ایک اور بات ہے جس کی طرف توجہ دلانا ضروری تھا وہ کہ یہ کہیں اس سے پڑھنے والوں کو یہ پیغام نہ جاۓ کہ اس طرح درود ابراھیمی کا مشترکہ ورد کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیۓ میں نے یہ بہتر سمجھا کہ یہان یہ بھی بتا دیا جاۓ کہ درود خوانی ایک بدعت ہے چاہے اس میں درود ابراھیمی ہی کیوں نہ پڑھا جا‎ۓ۔
    وہ محفل تو بہن یاسمین کے اس تھریڈ سے پہلے ہی اپنے اختتام کو پہنچ گئ ہوگی۔ مگر یہ تھریڈ تو بہت سے لوگوں کی نظروں سے گذرے گا۔ اس لیۓ میرے نزدیک اس عمل کی دینی حیثیت کے بارے میں پڑھنے والوں کو آگاہ کرنا ضروری تھا۔
    اگر آپ کو اس بات سے اتفاق ہو تو صرف شکریہ ادا کر دیجیۓ گا۔ و السلام
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاتہ سسٹر
    ايك تو اتنے دن بعد تشريف لانے كا شكريہ ۔
    دوسرا اتنى مفيد اور عمل کی دعوت ديتى تحرير شئير كرنے كا بہت بہت شكريہ۔
    حسب معمول بہت خوشى ہوئی آپ كو ديكھ كر ـ تحرير صبح پڑھ لى تھی ۔ تبصرہ اب حاضر ہے۔
    بالكل درست فرمايا ، الله تعالى ہميں اس علم پر عمل كى توفيق دے جو ہميں نصيب ہوا ہے۔ بھلے دنيا كى نظر ميں خاص نہ ہوں روز حشر خاص ہو جائيں ۔
    آمين يا رب العالمين ۔
     
  11. یاسمین

    یاسمین -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 5, 2009
    پیغامات:
    385
    جزاکم اللہ خیرا کثیرا کثیرا آپ سب کا
    مجھے بھی بہت خوشی ہوئی آپ سب کا رسپونس دیکھ کہ،کوئی بھی چیز اس لئے نہیں شیئر کی جاتی کہ ہر کوئی ہم سے اتفاق کرے،اللہ نے ھر ایک کو اظہار خیال کی آزادی دی ہے،اختلاف اگر مثبت ہو تو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،الحمد للہ میں نے آپ سب کے جواب سے کافی مثبت باتیں سیکھی-
    جواب میں صرف یہ کہوں گی کہ مجھے درس کے لئے بلایا گیا تھا اور انہوں نے کہا تھا پہلے یہ پڑھ لیں پھر درس ہوگا،اگر میں وہاں سے چلی جاتی تو بعد میں مجھے جو دین کے دعوی کرنے کا موقع ملا وہ نہ ملتا،سچویشن کو سنبھالنا بھی تھا اور خود کو بچانا بھی تھا اس لئے بہتر تھا کہ جب تک وہ درود تنجینا پڑھیں ہم درود ابراہیمی پڑھ لیں اور جو کوئی بھی یہ پڑھے گا پورا پڑھے گا کہ ہم وہاں کیوں گئے تھے
    ہم گئے تھے بدعت مٹانے اور سنت جگانے الحمد للہ
     
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا بہن یاسمین۔ اللہ آپ کو اور ہم سب کو یہ توفیق عطا فرما‎ۓ کہ ہم صحیع دین کو سمجھیں اور اس کو دوسروں تک پہنچائیں۔ اس کی آج کے زمانے میں بہت ضرورت ہے۔
     
  13. takwa

    takwa -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 3, 2011
    پیغامات:
    27
    کافی دنوں بعد جواءن کیا ھے
    impress ho gae ho
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں