اقتباسات "راز حیات" از مولانا وحیدالدین خاں

marhaba نے 'مطالعہ' میں ‏اکتوبر، 11, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    دوسروں کے درمیان جگہ حاصل کرنے کا راز صرف ایک ہے--------- آپ دوسروں کی ضرورت بن جائیں۔ اگر آپ دوسروں کو یقین دلادیں کہ آپ ان کی ضرورت ہیں تو دوسروں کے لئے ناممکن ہوجائےگا کہ وہ آپ کو نظر انداز کریں۔----------


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص106
     
  2. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    اقتباسات کا سلسلہ جاری ہے ----
     
  3. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ------ آدمی کے اندر کوئی خوبی ہو تو یہ خوبی ہی اس کی زندگی کی سب سے بڑی ضمانت ہوتی ہے۔وہ دشمنوں میں بھی اپنے دوست پالیتا ہے۔ اغیار کی صفوں میں بھی اس کو اپنے قدرداں مل جاتے ہیں۔ یہ ناممکن ہے کہ کسی کے اندر کوئی واقعی خوبی ہو ، اس کے باوجود دنیا میں اس کا اعتراف نہ کیا جائے۔
    تاہم اسی کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ آدمی کا یہ حسن سانپ کا حسن نہ ہو۔ ایک سانپ خواہ وہ کتنا ہی حسین ہو آدمی اس سے محبت نہیں کرسکتا۔ اسی طرح جس آدمی کا حال یہ ہو کہ اس کے اندر ایک خوبی تو ہو مگر اسی کے ساتھ اس کی زبان میں "ڈنک" ہو،وہ لوگوں کے سیاسی اور معاشی مفادات کو چیلنج کرنےلگے،وہ لوگوں کے ساتھ تعلقات میں با بار جارحیت پر اتر آتا ہو ، وہ اپنی جذباتی کاروائیوں سے لوگوں کو اپنا مخالف بنا لے۔ ایسا آدمی خواہ وہ کتنی ہی زیادہ خوبیوں والا ہو، لوگوں کا محبوب نہیں بن سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔



    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص107
     
  4. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ----- یاد رکھئے، زندگی کی شاہ راہ پر آپ ہی اکیلے نہیں ہیں۔یہاں بہت سے دوسرے چلنے والے بھی ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ زندگی کی شاہ راہ پر آگے بڑھیں تو آپ کو دوسروں کے لئے بھی گزرنے کا موقع دینا ہوگا ۔ سڑک کے کسی حصہ پر اگر آپ اپنی گاڑی کو دوڑانے کا موقع پا رہے ہیں تو سڑک کے کسی دوسرے حصہ پرآپ کو اپنی گاڑی روکنی بھی ہوگی تاکہ دوسری سواریاں ٹکرائے بغیر گزرنے کا موقع پاسکیں۔
    اپنا حق لینے کے لئے دوسروں کا حق دینا پڑتا ہے۔اگر آپ چاہیں کہ دوسروں کو ان کا حق دئے بغیر اپنا حق پالیں تو موجودہ دنیا میں ایسا ہونا ناممکن ہے ۔



    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص108
     
  5. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ------ آج کی دنیا میں جس طرح بے شمار لوگ بے روزگای سے پریشان ہیں۔ اسی طرح یہ بھی واقعہ ہے کہ بےشمار لوگ اس مسئلہ سے دوچار ہیں کہ ان کے پاس کام ہیں مگر ایسے آدمی نہیں ملتے جو سلیقہ کے ساتھ کام کو سنبھال سکیں۔
    ان دونوں واقعات کو ملا کر دیکھئے تو معلوم ہو گا کہ دنیا میں کام کی کمی نہیں بلکہ کام کرنے والوں کی کمی ہے۔ جو لوگ بے روزگار ہیں اگر وہ اپنئ اندر صرف دو صلاحیت پیدا کرلیں تو روزگار خود انہیں تلاش کرےگا نہ کہ وہ روزگار کی تلاش میں اِدھر اُدھر پھریں۔ وہ دو صلاحیتیں یہ ہیں-------محنت اور دیانت داری۔


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص110
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 24, 2011
  6. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    -------کسی میدان میں کامیابی کی سب سے ضروری شرط یہ ہے کہ اس میدان میں آدمی اپنے آپ کو وقف کردے-----------
    زندگی لین دین کا سودا ہے۔ یہاں دینے والا پاتا ہے۔ اور اتنا ہی پاتا ہے جتنا اس نے دیا ہو۔ یہاں نہ دئیے بغیر پانا ممکن ہے اور نہ یہی ممکن ہے کہ کوئی شخص کم دے کر زیادہ کا حصہ دار بن جائے۔



    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص111
     
  7. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ----- آدمی کو جب کام کا شوق ہو تو اس کی عقل کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔ مقصد کو حاصل کرنے کی تڑپ اس کی قوت عملِ کو بڑھا دیتی ہے۔ وہ اس کی خاطر ہر قربانی کے لئے تیار ہوجاتاہے ۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ دنوں میں وہ کام کرلیتا ہے جس کو دوسرا شخص ہفتوں اور مہینوں میں بھی نہ کرسکے۔


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص119
     
  8. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ----- اکثر باپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنی اولاد کے لئے سب سے بڑی وراثت یہ ہے کہ وہ ان کے لئے مال اور جائیداد چھوڑ کر اس دنیا سے جائیں ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ سب سے زیادہ خوش نصیب اولاد وہ ہے جس کے باپ نے اس کے لئے با اصول زندگی کی وراثت چھوڑی ہو ۔ وہ اپنی اولاد کو یہ سبق دے کر دنیا سے گیا ہو کہ اپنی محنت پر بھروسہ کرو ، لوگوں سے الجھے بغیر اپنا کام کرو ۔ اپنے واجبی حق پر قناعت کرو ۔ حال کے فائدوں سے زیادہ مستقبل کے امکانات پر نظر رکھو ۔ خوش خیالیوں میں گم ہونے کے بجائے حقیقت پسندی کا طریقہ اختیار کرو ----- مادی وراثت سے زیادہ بڑی چیز اخلاقی وراثت ہے ۔ مگر بہت کم باپ ہیں جو اس حقیقت کو جانتے ہوں ۔


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص122
     
  9. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ------- حقیقت یہ ہے کہ بےکاری نہایت بری چیز ہے ۔ وہ آدمی کی تمام بہترین صلاحیتوں کو کھا جاتی ہے ۔ بےکار آدمی بظاہر دیکھنے میں زندہ معلوم ہوتا ہے مگر حقیقۃً وہ ایک مرا ہوا انسان ہوتا ہے۔ اس کے اندر سے وہ تمام لطیف احساسات ختم ہو جاتے ہیں جو کسی انسان کو حقیقی معنوں میں انسان بناتے ہیں۔
    --------- ہر آدمی کو چاہئے کہ وہ اپنے لئے کوئی جائز کام اختیار کرے اور صبح شام اپنے آپ کو اس میں مشغول رکھے۔ جس کے پاس کام کی مشغولیت نہیں اس کے پاس زندگی بھی نہیں ۔ بےکار آدمی کو کبھی آپ اعلیٰ انسان نہیں پائیں گے،



    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص125
     
  10. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    انگریزی کے ایک شاعر نے کہا ہے کہ "جس شخص کو دنیا میں بڑا آدمی بننا ہوتا ہے وہ اس وقت کام میں مصروف رہتا ہے جس وقت عام لوگ سورہے ہوتے ہیں" مطلب یہ ہے کہ ایسا آدمی صرف عام وقتوں ہی میں کام نہیں کرتا بلکہ اس وقت بھی کام کرتا ہے جب کہ لوگ اپنے کام سے فارغ ہوکر آرام کررہے ہوتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ زیادہ بڑی کامیابی ہمیشہ زیادہ بڑی محنت کا نتیجہ ہوتی ہے-----------


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں126
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ------ مشکل حالات آدمی کے لئے ترقی کا زینہ بن سکتے ہیں ، بشرطیکہ مشکل حالات آدمی کو پست ہمت نہ کریں بلکہ اس کے اندر نیا عزم پیدا کرنے کا ذریعہ بن جائیں ۔ زندگی میں اصل اہمیت ہمیشہ صحیح آغاز کی ہوتی ہے۔---------


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں 127
     
  12. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    -------زندگی کے ناموافق حالات زندگی کے نئے زینے ہوتے ہیں جن کو استعمال کرکے آدمی آگے بڑھ سکتا ہے۔۔ بشرطیکہ وہ ناموافق حالات سے نفرت اور شکایت کا سبق نہ لے۔ بلکہ مثبت ذہن کے تحت اپنے لئے نیا مستقبل بنانے میں لگ جائے۔



    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں 132
     
  13. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ----- اکثر لوگ ایسا کرتے ہیں کہ سوچے سمجھے بغیر ایک کام شروع کردیتے ہیں یا وقتی جذبات کے اثر سے کوئی کاروائی کرنے لگتے ہیں اور اس کے بعد جب کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو دوسروں کی شکایت کرتے ہیں کہ ان کے ضد اور تعصب کی وجہ سے ایسا ہوا ۔ حالاں کہ اگر وہ گہرائی کے ساتھ سوچیں تو اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ انہوں نے کچھ نہ کچھ کرنے کو کرنا سمجھ لیا۔ حالاں کہ کرنا صرف وہ ہے جو درست طریقہ پر اور درست سمت میں کیا جائے نہ کہ درست اور نا درست کا لحاظ کئے بغیر یوں ہی ہاتھ پاؤں چلانا شروع کردیا جائے۔-------


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص145
     
  14. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    -------- بڑا کام کرنے والے وہ لوگ ہیں جن کا حال یہ ہو کہ ان کا عمل ہی ان کا معاوضہ بن جائے۔ اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طور پر ادا کرکے ان کو وہ خوشی حاصل ہو جو کسی شخص کو اس وقت ہوتی ہے جب کہ اس کے کام کے نتیجہ میں اس کو کوئی بہت بڑا انعام حاصل ہوجائے۔


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص146
     
  15. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ------شام کے وقت سورج آپ کے اوپر غروب ہوجائے اور آپ دوبارہ صبح کا منظر دیکھنا چاہیں تو آپ کو پوری رات تک انتظار کرنا ہوگا ۔ رات کا وقفہ گزارے بغیر آپ دوبارہ صبح کے ماحول میں آنکھ نہیں کھول سکتے۔----------

    ------- کائنات اپنے پورے نظام کے ساتھ انسان کو یہ عملی سبق دے رہی ہے کہ واقعات کے ظہور کے لئے ایک "وقت" مقرر ہے ۔ کوئی واقعہ اپنے مقررہ وقت سے پہلے ظہور میں نہیں آتا۔----------

    ---------- ہر کامیابی سب سے زیادہ جو چیز مانگتی ہے وہ وقت ہے ۔ مگر کامیابی کی یہی وہ قیمت ہے جو آدمی دینے لے لئے تیار نہیں ہوتا ۔



    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص150
     
  16. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ------ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا بھی کوئی نسخہ ہوسکتا ہے کہ جو فوراً کامیاب کردے وہ خوش خیالیوں کی دنیا میں رہتے ہیں "ایک چھلانگ لگاو اور منزل تک پہنچ جاؤ" قواعد کے لحاظ سے ایک صحیح جملہ ہے ۔مگر زندگی کی حقیقتوں کے اعتبار سے یہ بے معنی الفاظ کا ایک مجموعہ ہے جس کی واقعات کی دنیا میں کوئی قیمت نہیں۔--------


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص153
     
  17. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    کسی مفکر کا قول ہے :"لوگوں میں طاقت کی اتنی کمی نہیں جتنی مستقل ارادے کی" یہ ایک وقعہ ہے کہ اکثر لوگوں کے اندر صلاحیت پوری طرح موجود ہوتی ہے۔ مگر اس کا فائدہ وہ صرف اس لئے نہیں اٹھا پاتے کہ وہ استقلال کے ساتھ دیر تک جد و جہد نہیں کرسکتے۔ اور کسی واقعی کامیابی کے لئے لمبی جد و جہد فیصلہ کن طور پر ضروری ہے ۔ اگر آپ اپنی کوششوں کا مفید اور ٹھوس نتیجہ دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے دن یہ سوچ لیجئے کہ آپ کو لمبی مدت تک انتظار کرنا پڑےگا۔ اگر آپ کے اندر انتظار کی طاقت نہیں تو آپ کو اپنے لئے کسی پائیدار کامیابی کی امید بھی نہیں رکھنا چاہئے ۔ زندگی کا راز ایک لفظ میں یہ ہے ــــــــــــــــ جتنا زیادہ انتظار اتنی ہی زیادہ ترقی ۔


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص154
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 31, 2011
  18. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    -----اگر کوئی قوم ایسی ہے جو لمبے انتظار کے بغیر اپنی تعمیر و ترقی کا قلعہ بنا بنایا دیکھنا چاہتی ہے تو اس کو جان لینا چاہئے کہ ایسے قلعے صرف ذہنوں میں بنتے ہیں ، عالم واقعہ میں نہیں۔


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص154
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ------ جو کچھ کسی دوسرے انسان کے پاس ہے وہی آپ بھی حاصل کرسکتے ہیں بشرطیکہ آپ اس راز کو جان لیں اس دنیا میں جو کچھ کسی کو ملتا ہے حقیقت پسندانہ جد و جہد سے ملتا ہے نہ کہ تمناؤں اور خوش خیالیوں سے۔


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص157
     
  20. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    ----- اس دنیا میں ذاتی کامیابی دراصل دوسروں کی کامیابی میں مددگار بننے کا نام ہے ، جو لوگ صرف اپنے کو جانیں اور دوسروں کو نہ جانیں وہ اس دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔


    رازحیات:مولانا وحیدالدین خاں ص158
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں