تعمیری مصروفیت

باذوق نے 'ادبی مجلس' میں ‏نومبر 6, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    تعمیری مصروفیت ۔۔۔؟

    کہا جاتا ہے کہ احساسات پر انسان کا اختیار نہیں۔ ورنہ سبھی لوگ اپنے محسوسات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال لیتے، صرف وہی کچھ سوچتے اور محسوس کرتے جو وقت کا تقاضا ہو۔
    "اختیار" ایک مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ اگر تقدیر پر ہمارا اختیار نہیں تو تدبیر کرنا ہماری اپنی دسترس میں ہے۔ یہ ضرور ہے کہ بعض حالات میں اپنی تمام کوششوں کے متوقع نتائج پر بھی ہمارا اختیار نہیں ہوتا۔ لیکن نتائج سے بے پروا ہو کر خلوصِ دل سے کوشش کئے جانے میں ہی انسان کی شان ہے۔ یہ انسان کے اندرونی اطمینان یا یوں سمجھئے روحانی تسکین کا بھی ایک ذریعہ ہے۔
    بلاشبہ آج کے انفارمیشن دَور کا انسان اپنے اپنے کاموں میں بری طرح مصروف ہے۔ مگر یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ بے پناہ مصروف نظر آنے والے انسان کی روح بھی مضمحل ہو سکتی ہے تاوقتیکہ وہ کوئی تعمیری کام نہ کرے۔ کیونکہ محض ''مصروف'' ہو جانا روح کے اضمحلال کا علاج نہیں ہے۔۔۔ مصروفیت بھی تعمیری ہونی چاہئیے!

    آئیے تعمیری مصروفیت کی جانب قدم بڑھائیں !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بالکل صحیح فرمایا باذوق بھائی۔۔
    لیکن بھائی اگر آپ مشکل الفاظ جیسے مضمحل کو آپ نے استعمال کیا ہے۔ ان کے ساتھ مابین القوسین معانی بھی لکھیں تو ہم جیسے اردو سے دور طبقہ کا بھلا ہوجائے۔
    امید ہے آپ میری تجویز کو ری سائیکل بن کی نذر نہیں کریں گے۔
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    آپ کی اتنی عمدہ تجویز کو کچرا گھر کی نذر ؟
    بھائی کیوں مذاق کرتے ہیں؟؟ :00039:
    "مذاق" اس لیے کہا کہ : آپ ہی نے اردو-انگریزی لغت کی اس ویب سائیٹ "آن لائن اردو یونی کوڈ ڈکشنری - اردو سیک ڈاٹ کام" کا تعارف پیش کیا تھا اور اسی کی مدد سے میں نے لفظ "مضمحل" کے یہ معنی ڈھونڈ نکالے ہیں :
    رنجور۔ نڈھال۔ ماندہ۔ بےہمت۔ مردہ دل۔ بےحس۔ بےکیف۔ بےرونق۔ پھیکا۔ بےلطف۔ ضعیف۔ نقیہ۔ کمزور۔ ناتواں۔ مریل۔ بےجان۔ بےدم۔ مجہول۔ سست۔ کاہل۔
     
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر، یقیناً بے کاری مؤمنین کا شیوہ نہیں ہے، وہ فرصت کے لمحات کو بھی اللہ کی رضا حاصل کرنے میں گذارتے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں