زمبابوے کی تاریخ ساز فتح

منصف نے 'سپورٹس' میں ‏اکتوبر، 26, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار 329رنزکا ہدف حاصل کرلیا

    بلاوایو(جنگ نیوز) زمبابوے نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے 329 رنز کا ہدف آخری اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔میلکم والر نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا، برینڈن ٹیلر 75 ، تاتیندا تائبو 53 اور ایلٹن چگمبرا 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار 3سو سے زائدرنز کا تعاقب کامیابی سے کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے روس ٹیلر اور کین ولیم سن کی سنچریاں رائیگاں گئیں۔ میلکم والر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے، روس ٹیلر 119 اور کین ولیم سن 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔کیوبے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے نے آخری گیند سے قبل 9وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ زمبابوے کو آخری اوور میں جیت کے لیے چار رنز درکار تھے، کیوی کپتان روس ٹیلر نے مسلسل دو کیچز ڈراپ کرکے ٹیم کو فتح سے دور کردیا۔

    زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار 329رنزکا ہدف حاصل کرلیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت عمدہ۔ زمبابوے کی ٹیم نے تو کمال کر دیا۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں