کبھی اے نوجواں مسلم، تدبر بھی کیا تونے؟

فاروق نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 26, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    کبھی اے نوجواں مسلم، تدبر بھی کیا تونے؟​

    محبت نہایت بیش بہا فطری جذبہ ہے۔ یہ جذبہ دبایا بھی جاسکتا ہے، اس کا رخ بھی موڑا جاسکتا ہےمگر اسے فنا نہیں کیا جاسکتا، اس لیے اس جذبے کو مہذب بنانا نہایت ضروری ہے۔ اللہ تعالی کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے انسان کے لیے خود اپنی ہی ذاتِ عالی کو مركزِ محبت ٹھرالیا اور اعلان فرمایا کہ ایمان والے وہی لوگ ہیں جو میرے ہی جمالِ بے مثال پر ریجھ گئے ہیں اور سب سے زیادہ مجھی سے محبت کرتے ہیں۔

    یہ صدائے محبت ہمارے اسلاف نے سنی تو وہ ہر طرف سے کٹ کر محبوبِ حقیقی ہی کے ہوگئے۔ اللہ تعالی کی محبت نے انہیں ایسی قوت و صلاہیت، دلیری و دانائی عطا کردی کہ ساری دنیا ان کے گھوڑوں کی ٹاپوں سے گونجنے لگی۔ وہ صحرائے عرب سے فتح کر پرچم لہرائے ہوئے نکلے تو یورپ میں اسپین، ایشیا میں سمرقند و کاشفر اور قدیم ہندوستان کے شہر ملتان تک پھیل گئے۔

    ان کے مقابلے میں آج ہماری کیا حالت ہے؟ افسوس! ہمارے دل اپنے خالق و مالک کی یاد سے خالی ہوگئے۔ہمارا محبوب، معبود، مسجود اور مقصود ہی بدل گیا۔ ہم شاهِ خوباں، رب دو جہاں کے بجائے دولت، حکومت اور عورت کے پجاری بن گئے۔ کل تک ہماری فتوحات کا سيلِ رواں کہیں رکنے کا نام نہیں لیتا تھا، آج ہم خود اپنے گھر کی حفاظت نہیں کرسکتے۔ ہمارے آشیانے سلگ رہے ہیں اور ہمارے کلمہ گو بھائیوں، بہنوں اور بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ سانپوں اور بچھوؤں کو اپنے بلوں میں امن نصیب ہے مگر مسلمان کے لیے کوئی جائے امان نہیں، ہر جگہ مسلمان کی پٹائی ہو رہی ہے۔ یہ سب کچھ کیا ہے؟ کیا یہ اللہ رب العزت سے بے وفائی اور غیر اللہ سے محبت کا نتیجہ نہیں؟

    ملال یہ ہے کہ ہم اب بھی غیر اللہ کی محبت میں غرق ہیں۔ خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کی پستی بہت ہی افسوسناک ہے۔ کبھی ہماری تاریخ کے ایوانوں میں خالد بن ولید، طارق بن زیاد، عقبہ بن نافع اور محمد بن قاسم کے نام گونجتے تھے۔ بھالا آج کے قابل رحم نوجوان باطل طاقتوں سے کس طرح لڑسکتے ہیں۔ وہ تو خود اپنے نفس کے مطالبوں ہی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ وہ اپنی تاریخ ، اپنی تہذیب، اپنے علوم اور اپنی اعلی قدروں ہی سے بے خبر ہیں۔ ان کی روح بیمار ہے۔ان کے حوصلے گرے ہوئے ہیں۔ ان کی اکثریت وارداتِ شباب کا شکار اور نفسانی محبت میں گرفتار ہے۔ یہ دیکھ کر دل دکھتا ہے کہ اکثر نوجوان اِسی دیوانگی کا شطار ہو کر جگہ جگہ خوار ہو رہے ہیں اور اپنے مستقبل کو آگ لگا رہے ہیں۔ قوموں کے مستقبل کی باگیں نوجوانوں ہی کے ہاتھ میں ہوتی ہیں۔ نوجوان ہی کمزور رہیں گے تو توانا کون رہنے گا؟

    اب آخر میں نوجوانوں کے لیے شافی علاج کا ایک تیر بہدف نفسیاتی نسخہ حاضر ہے۔
    ٭----اس دنیا کی زندگی میں کزرے ہوئے اوقات کے متعلق اللہ تعالی ضرور بازپرسی کرے گا خصوصا اس جوانی کے بارے میں کہ “اس جوانی کو کن کاموں میں کھپایا۔” کیا ہم ایسے کام میں اپنی جوانی صرف کر رہے ہیں کہ اللہ تعالی کے سامنے جواب دے کر انعام و اکرام سمیٹیں یا پھر عذاب کے مستحق ہوں۔ اختیار ہمارے ہاتھ میں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  3. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    اس بات میں کوئی شک نہیں ۔۔۔
    وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّـهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّـهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّـهِ ۗ وَلَوْ يَرَ‌ى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَ‌وْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّـهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّـهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ ﴿١٦٥ (سورة البقرة﴾
    ترجمہ: بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے شریک اوروں کو ٹھہرا کر ان سے ایسی محبت رکھتے ہیں، جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیئے اور ایمان والے اللہ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں کاش کہ مشرک لوگ جانتے جب کہ اللہ کے عذاب کو دیکھ کر (جان لیں گے) کہ تمام طاقت اللہ ہی کو ہے اور اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے واﻻ ہے (تو ہرگز شرک نہ کرتے) (165) ترجمہ محمد جوناگڑھی
    اللہ کی ذات ساری بھلائیوں کا سرچشمہ ہے ۔۔۔ جس کو خدا کی یاد مل گئی اسے سب کچھ مل گیا ۔۔۔ اور جو اشد حبا للہ سے محروم رہا وہ حقیقی ایمان سے بھی محروم رہا ۔۔۔ سچے ایمان کی علامت ہی یہی ہے کہ وہ اللہ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والا بن جائے ۔۔
    امید کہ اللہ سے محبت کے عنوان پر اور تحریروں سے ہم سب کے ایمان کو جِلاء بخشنے کا سبب بنیں گے ۔۔۔
    اللہ کرئے زور قلم و ایمان اور بھی زیادہ آمین
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا بھائی
    اللہ تعالٰی ہمیں اپنی نوجوانی نیک کاموں میں صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں