رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے۔۔۔

نعمان نیر کلاچوی نے 'ادبی مجلس' میں ‏دسمبر 13, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    بسم اللہ الرحٰمن الرحیم
    تجھے تو علم ہے کیوں میں نے اس طرح چاہا
    جو تونے یوں نہیں چاہا تو کیا،جو تو چاہے
    سلام اُن پہ تہہِ تیغ بھی جنہوں نے کہا!
    جو تیرا حکم جو تیری رضا جو تو چاہے
    ذرا شکوہ دوعالم کے گنبدوں مین لرز
    پھر اس کے بعد ترا فیصلہ جو تو چاہے
    منیر نیازی نےتو بس اتنا کہہ کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرلیا تھا۔۔۔
    آنکھوں میں اڑ رہی ھے لٹی محفلوں کی دھول
    عبرت سرائے دہر ھے اور ھم ھیں دوستو!
    نہ تو ہم منیر نیازی ہیں اور نہ ہی فیض۔۔۔۔لکھنا جانتے ہیں نہ کہنااگر کوئی درد کی زبان جانتا ہو تو براہ کرم میرے ان نامکمل جملوں کو اس میں پرو دے حوادث زمانہ کوئی انوکھی بات نہیں اور نہ ہی بدلتے حالات عجیب۔۔۔۔مگر۔۔۔مگر کیا؟ مگر کے بعد کی روداد سنئے اس خط کی زبانی جو چند دن پہلے مسلم علی گڑھ یونیورسٹی انڈیا کے ایک پروفیسر کو لکھا گیا ہے۔


    محترمی ومکرمی عزت مآب قبلہ ہمدانی صاحب
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    بعد از سلام مسنون کے خادم اول تو تاخیر سے جواب دینے کیلئے معافی کا خواستگار ہے بعد ازاں آنجناب نے خیریت دریافت فرمائی، بے حد ممنون ہوں کہ آنجناب نے احقر کی حوصلہ افزائی فرمائی یقین جانیئےکہ’’ یہ منہ اور منصور کی دار‘‘
    قبلہ! حالات حاضرہ نہایت ناگفتہ بہ ہیں جیسے کہ آپ کے علم میں ہے کہ حقیر عرصہ دراز سے اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ہے یقین جانیئے کبھی کبھی تو محسوس ہوتا ہے کہ کہیں انجانے میں کسی نے جوگ تو نہیں لگا دیا بھلا یہ بھی کوئی زیست ٹھہری۔۔۔۔خیر اس کی بھی کوئی فکر لاحق نہ رہی کیونکہ آپ جانت ہو کہ اس دیش کی رکھشا موہے مہنگی پڑگئی۔۔۔
    ذہنی تفاوت کے باعث نثر کو درخور اعتناء نہ سمجھااور بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی بات ہے اپنے پاس تو قلم کے سوا بچا ہی کیا ہے جو کچھ پاس تھا یا قریب تھا سب کچھ اس دیش پر نچھاور کردیا
    سالک نے فرمایا تھا کہ
    تنگدستی اگر نہ ہو سالک
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    اور قبلہ! کیا فرمائیں گے آپ کہ اگر تنگدستی غالب اور تندرستی غائب ہوجائے؟
    بغیر کسی مبالغہ کے عرض گزار ہوں کہ قبلہ جب سے وید کی زبانی گردوں میں ورم کی تشخیص کا علم ہوا ہے فکر مسلسل لاحق ہوگئی ہے نہ معلوم یہ سلسلہ کہاں پر منتج ہوگا ماہر کی تجویز کی گئی دوائی سے معمولی افاقہ ہوا ہے الحمد للہ ، بہر حال آپ کی مخلصانہ دعا کا طالب رہوں گا۔۔قبلہ ! نہایت معذرت کے ساتھ کہ آپ کے مضامین مکمل نہ کرسکا بلکہ یقین جانیئے ایک طویل عرصہ سے توتمام تر تحریری وتقریری سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گیا ہوں ناسازی طبع اسکی اجازت نہیں دیتی نہیں تو آپ جانتے ہیں کہ حقیر الفاظ کے ڈھیر زیادہ وقت تک ذہن میں جمع نہیں کرپاتا۔۔۔۔صحت یابی کیلئے ایک بار پھر یاد دلا رہاہوں کہ حقیر کو اپنی مخلصانہ دعاؤں میں
    یاد رکھا کریں۔۔۔ عرض کرتا چلوں کہ کل ایک صاحب اپنے ہاں تشریف لائے تھے کہاکہ حضرت! حوصلہ چاہئے۔۔۔ طبعی افتاد کے باجود بھی کافی دیرتک اس کے ساتھ لگا رہا۔۔۔۔مگر اس وقت میری حیرت کی انتہاء نہ رہی جب موصوف نے جاتے ہوئے ایک شعر لکھ کر سامنے رکھ دیا۔۔۔۔
    وقت خوش خوش کاٹنے کا حوصلہ دیتے ہوئے
    رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
    قبلہ! بعد میں خیال آیا کہ عاقبت اندیش نے میری آنکھوں میں نمی کا خوب نقشہ کھینچالیا ہے۔۔۔۔
    مزید کوئی حکم ہو تو حسب سابق خادم حاضر ہے میری طرف سے یونیورسٹی کے تمام تر معزز اساتذہ اور منتظم اعلیٰ کو سلام اور دعائیہ کلمات فرما دیجیئے گا۔اسی امید کے ساتھ اجازت چاہوں گا کہ حقیر کے ساتھ قلمی وابستگی جاری وساری رہے گی۔
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
    خادم
    نعمان نیر کلاچوی

    استدعا
    اردو مجلس کےتمام معزز ممبران سے راقم کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی جاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، آمین!
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    اللہ تعالٰی آپ کو مکمل صحت عطا فرمائے نعمان بھائی ، اور اللہ تعالٰی آپ کے تمام معاملات میں آسانی پیدا فرمائے۔ آمین۔
     
  4. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    لاَ بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    شفاکم اللہ وعافاکم و حفظکم من کل شر وسوء
    لا بأس طهور ان شاء الله! آمین ۔
     
  6. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    السلام علیکم،
    انداز شیریں ہے،
    اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفاءکاملہ نصیب فرمائے۔
     
  7. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    لا باس طھورا ان شا ء اللہ
    اللہم اشف عبدك نعمان نیئر کلاچوی شفاء لا یغادر سقما
    اسئل اللہ العظیم رب العرش العظیم ان یشفیہ
     
  8. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفاءکاملہ نصیب فرمائے۔
    آمین
     
  9. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    نعمان بھائی اللہ تعالٰی آپ کو مکمل صحت عطا فرمائے اور اللہ تعالٰی آپ کے تمام معاملات میں آسانی پیدا فرمائے۔ آمین۔
     
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    [font="al_mushaf"]لاَ بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ [/font]
     
  11. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    لا بأس طهور ان شاء الله
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شفاك اللہ وعافاك من كل سوء
    لابأس طهور إن شاء اللہ
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ تعالٰی آپ کو مکمل صحت عطا فرمائے نعمان بھائی ، اور اللہ تعالٰی آپ کے تمام معاملات میں آسانی پیدا فرمائے۔ آمین۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں