وہ دکھ جو رگ جان میں رچ گئے۔۔۔۔۔۔۔

ماہا نے 'ادبی مجلس' میں ‏دسمبر 17, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ماہا

    ماہا ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏نومبر 27, 2010
    پیغامات:
    351

    ڈھلتے سورج اور اداس شاموں کو اتنا نہ چاہو کے یہ تمہارے اندر ہی اتر جائیں

    اور
    سب کچھ جانتے ہوئے بھی میں نے ان کو اتنا چاہا کے میرے اندر یہ بس گئے ہیں
    بہت دل چاہتا ہے
    کہ میں بھی ہنسوں ایسی ہنسی جس میں بے فکری ہو جس میں لہجے کی نمی نہیں کھنک شامل ہو
    ایسے دنیا کو دیکھوں کے ہر منظر واضح ہو جائے
    لیکن جانے یہ کب ممکن ہو گا کیونکہ
    جب ہنسنے لگوں تو وادی کشمیر کے لہولہان بچے آنکھوں کے سامنے آجاتے ہیں جن کے ہاتھوں سے روٹی کے نوالے چھین کر انہیں گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے میری روح میں ادسی رچ گئی ہے کیونکہ بنت ہوا کو بے پردہ دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں کہ اگر پردہ مشکل ہوتا تو رب کریم اس کا حکم ہی نہ نازل کرتے کیونکہ وہ تو کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف دیتے ہی نہیں
    کس دور جہالت میں جی رہے ہیں ہم
    آدم کا بیٹا خوش ہے بنت ہوا کو بے نقاب دیکھ کر
    بہت دل چاہتا کے کوئی ایسی شب بھی اس پاک سر زمین پر آئے جس کی صبح امن کا پیغام لائے لیکن آنکھ کھلتے ہی کبھی کسی شہر کو نفرتوں کی لپیٹ میں آتا دیکھنا پڑتا ہے اور کبھی تو
    ہمارے ہمسائے ہی ہمارے شیرجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار جاتے ہیں ہماری ہی سر زمین پر کھڑے ہو کر ہمیں للکارتے ہیں کے آو کیا تم ہی وہ لوگ ہو جن کے آبا و اجداد کی بہادری کے کارناموں سے تاریخ بھری پڑی ہے کیا تم بھی ایسے ہو ہا تم کو معاشرتئ و معاشی تنگدستی نے اسطرح سے لپیٹا ہے کے اپنی عزت (عافیہ( کی بھی پرواہ نہیں تم کو
    ایسے کڑے وقت میں مجھے کسی طرف سے امید کی کرن نظر نہیں آتی
    تو
    میرا دل خون کے آنسو روتا ہے اور میرے اندر چھائی خآموشی تھوڑی اور بڑھ جاتی ہے
    ہم سب کو ٹیکنا لوجی نے بہت پاس کر دیا یے لیکن انسانوں سے ذیادہ ہمیں ان ایجادات کو ٹائم دینا ہوتا ہے ماں بڑی حسرت سے بچے کو بلاتی ہے اور وہ اپنے موبائل پر جھکا ہوا آدھی بات سنتا ہے اور آگے بڑھ جاتا ہے تو
    آنکھ بھر آتی ہے کے یہ کیا ہو گیا ہے یہ بے حسی کی لہر کہاں سے آ گئی ہے جو ہمیں بے چینیاں و بے قراریاں دے گئی ہے نہیں نہیں مجھے تو ہنسنا ہے
    مجھے اپنے اندر اترتی اداسیوں کو دور کرنا ہے
    لیکن اس میں سب کو ساتھ دینا ہو گا اس سے پہلے کہ یہ ہم سب کو نگل لتے ہم نے اس عفریت کو ختم کرنا ہے
    میں اس خیا ل سے اکثر زار زار روئی
    کہ دل سے ہنسنے کا قرینہ سیکھ لوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    بہت زبردست تحریر۔
     
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا
    بہت ہی عمدہ شیئرنگ
    شکریہ
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    بہت عمدہ تحریر ہے

    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    بہت زبردست تحریر۔
     
  6. این اے ناصر

    این اے ناصر -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2011
    پیغامات:
    808
    بہت ہی عمدہ شیئرنگ
    شکریہ
     
  7. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب

    بہت اچھی تحریر ہے
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    حسب معمول عمدہ تحرير ماشاء اللہ ۔ بہت ياد آ رہی ہيں ۔
     
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں