ایک سو چھیاسٹھ (166) بھارتی حاجی لاپتہ

Innocent Panther نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 24, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    ہفتہ 24 دسمبر 2011

    ایک سو چھیاسٹھ بھارتی حاجی لاپتہ

    بھارت کی مرکزی حج کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس برس بھارت سے جو افراد حج کے لیے سعودی عرب گئے تھے ان میں سے ایک سو چھیاسٹھ حاجی لاپتہ ہیں۔
    گمشدہ حاجیوں میں بیشتر جسمانی طور پر معذور ہیں اور ان کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد سے ہے۔


    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان افراد کو سعودی عرب بھیک مانگنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اس کے پیچھے بھیک منگوانے والے کسی گروہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
    سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانے کے ایک سینئیر اہلکار فیض احمد قدوائی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزراتِ خارجہ اور مغربی بنگال کی حکومت سے اس واقعہ کی پوری معلومات حاصل کی ہیں۔
    ان کے مطابق پروازوں کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع سے آنے والے ایک سو چھیاسٹھ حاجی واپس بھارت نہیں پہنچے ہیں۔
    فیض احمد قدوائی نے بتایا کہ ماضی میں سعودی عرب کے اہلکار بھیک مانگنے والے بھارتی حاجیوں کے بارے میں معلومات دے چکے ہیں اور پکڑے جانے پر ان افراد کو واپس بھارت بھیج دیا گیا تھا۔
    واضح رہے کہ جسمانی طور پر معذور افراد حج پر نہیں جاسکتے ہیں۔حاجیوں کی گمشدگی کے اس واقعہ کے بعد مغربی بنگال کی حج کمیٹی پر تنقید کی جا رہی ہے۔حج کمیٹی پر اس بات پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ معذور لوگوں کو حج پر جانے کی اجازت کیسے دی گئی۔
    فیض احمد قدوائی کے مطابق کسی بھی ریاست سے حاجیوں کو بھیجنے کے لیے وہاں کی ریاستی حج کمیٹی انتخاب کرتی ہے اور اس کا جدہ میں واقع بھارتی سفارت خانے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ‭BBC Urdu‬ - ‮نڈیا‬ - ‮ایک سو چھیاسٹھ بھارتی حاجی لاپتہ‬
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں