کم عمر ترین مائیکروسافٹ ماہر ارفع کریم کی وفات

اہل الحدیث نے 'خبریں' میں ‏جنوری 14, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    رفی بھائی اب یہ باتیں پرانی ہو گئی ہیں۔ ٹیلنٹ کی قدر۔۔۔ صرف اس حد تک کہ جو ان کے مفادات کے لیے کام کرے۔ ورنہ وہ اسے نشانِ عبرت بنا دیتے ہیں۔

    زندگی رہی تو ہم سب دیکھیں گے ان شاء اللہ کہ کتابوں میں امریکہ کی مثالیں آتی ہیں یا کسی اور کی۔ ویسے ابھی سے امریکہ سے کتابوں کے چھپنے والے تازہ ایڈیشن میں امریکہ کی مثالیں غائب ہوتی جا رہی ہیں۔
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    انا للہ وانا اليہ راجعون
     
  3. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
    سب سے پہلے کہ بڑے عرصے کے بعد مجلس پر آنا نصیب ہوا ہے کیونکہ کچھ وقت مل گیا تھا تو سوچا سلام دعا کی جائے اور معمولی سا تبصرہ بھی ۔ ان شاءاللہ
    رفی بھائی کا بات میں 100 فیصد حقیقت ہے اور مین ان کی بات سے متفق بھی ہوں اور اہل حدیث بھائی کی بات سے بھی قدرے اتفاق کرتا ہوں مگر اس بات پر کہ اس کے پیجھے بھی امریکہ کا ہاتھ ہے، اس بات کو کم از کم میرے دماغ نے تو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
    اب ہر واقعہ کو امریکہ یا یورپ کو مورد الزام ٹھرانا عقلمندی نہیں ہے۔
    پاکستانی قوم کو کچھ تو افعال اپنے گریبان میں جھانکنے چاہیے۔
    ارفع بچی کا کوئی پرسان حال نہ رہا اور ان کی وفات کے بعد شہباز شریف نے سیاسی پیترہ بدل کر ان کے جنازے کو کندھا دیا، چلیں ہر کسی کو رب کے پاس جانا ہے مگر یہ بچی قومی ورثہ تھی اور اس کی موت کا ذمہ دار تو کسی کو نہیں ٹھراتے مگر کم از کم پاکستانی لیڈروں کو کچھ تو شرم آتی کہ چلو اس بچی کی عیادت ہی کرتے رہتے۔
    اور سب سے بڑا گلہ مجھے پاکستانی میڈیا پر ہے کہ کسی بھی چینل نے اس بچی کی زندگی کو کوئی کوریج نہیں دی اور نہ اس کی موت پر اس طرح تبصرہ کرنا چاہیے تھا کہ آخر ان کی بیماری کی اصل وجہ کیا تھی اور یہ حالت یہاں تک کیسے پہنچی!!!؟؟؟
    نام نہاد سیاسی کارتوسوں پر تو یہ لوگ گھنٹے گھنٹے قوم کے فضول میں ضایع کرتے ہیں مگر ایک پروگرام اس بچی کے اہلیت، قابلیت اور جدوجہد پر نہ کرسکے کہ کم از کم قوم کے دوسرے بچوں کو اس سے حوصلہ اور اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کا ولولہ پیدا ہوتا۔
    ان چیزوں میں امریکہ و یورپ بہت آگے ہے، دنیا میں جو بھی باصلاحیت بندہ نظر آتا ہے اس کو اتنی عزت دی جاتی ہے جتنی اس کو اپنوں کے ہاں بھی نہیں ملتی۔
    امریکہ و یورپ میں ایسے بہت سے کارنامے ہیں یا ایسے بہت سے قوانین ہین جن کو دیکھ کر پاکستان کے حالات و انسانی بے قدری پر رونا ہی آتا ہے۔
    یہاں کی پڑھائی، یہاں کی صفائی، یہاں کی انسان دوستی، یہاں کا انصاف، یہاں کی سیاست، یہاں کے قوانین، یہاں کا اخلاق، یہاں کی سوچ، یہاں کے حالات اور یہاں کی سکیورٹی، کیا کچھ نہیں ہے ان ملکوں میں، کاش اکر یہاں یہ لوگ مسلمان ہوجائيں تو ہم سب سے زیادہ اچھے مسلمان ثابت ہوں اور ہورہے ہیں۔
    اکر کوئی انگلش مسلمان ہوتا ہے تو ٪10 بڑے بڑے گناہ اسے چھوڑنے ہوتے ہیں باقی ٪90 اچھائیاں اس میں موجود ہوتی ہیں۔
    مکر ایک مسلمان کو صحیح دینی مسلمان بننے کے لیے ٪90 برائیاں چھوڑنی پڑتی ہیں اور صرف 10٪ اچھائیاں اس میں ہوتی ہیں اور اور ٪90 میں سے بھی بہت ساری وہ چھوڑنے پر تیار ہی نہیں ہوتا یا پھر وہ عادتیں اس کی نیچر کا حصہ بن جاتی ہیں۔

    خیر اس پر بحث تو بہت لمبی ہوجائے گی اور بات موضوع سے ہٹ جائے گی۔
    اللہ ارفع بچی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
    والسلام علیکم
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    منھج سلف بھائی بارک اللہ فیک
    ہمارے حکمران جب کسی کے جنازے میں بھی جاتے ہیں تو اس کے پیچھے مفاد ہوتا ہے، کسی کی عیادت کیلئے بھی جائیں تو مفاد سے خالی نہیں۔
    اس چھوٹی سی بچی کا قصور یہ تھا کہ یہ بینظیر کی بیٹی نہیں تھی ، یہ پی پی پی یا ن لیگ کے گھرانے میں‌پیدا نہیں ہوئی۔
    اللہ ان مفاد پرستوں کو تباہ و برباد کرے۔ آمین
    ہمارے گاوں میں پورا دن بلکہ رات کو بھی بجلی نہیں ہوتی اورصدر اور وزیر اعظم ہاوس کیلئے کچن کیلئے کروڑوں کا بجٹ !!!
    ایسے لوگوں کو اللہ دنیا میں بھی رسوا کرے اور آخرت کا فیصلہ تو ہمارا رب ہی بہتر جانتا ہے۔
    میں تو جب بھی بہن بھائیوں سے سکائپ پر بات کرتا ہوں تو سلام کے ساتھ صدر زداری کو بددعا بھی دیتا ہوں جو خبیث کرسی پر بیٹھ کر مزے لے رہا ہے اور ہمارے بہن بھائی اندھیرے اور سردی میں ہم سے یو پی ایس لگا کر بات کرتے ہیں۔
    اللہ اس شیطان کو نیست و نابود کرے۔
    معافی چاہتا ہوں سخت الفاظ کہنے پر لیکن یہ میرے دل کی آواز ہے اور اس کے علاہ کچھ بس میں‌نہیں۔
     
  5. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جی شاھ صاحب!
    آپ کی بات بلکل درست ہے یہ لوگ اپنے ہی ملک اور قوم کے غدار ہیں ان سے تو اچھا ہمارے ملک کا وزیراعظم ڈیود کیمرون اور یہاں کے سیاست دان ہیں۔
    بات اسلام کی نہیں ہورہی ہے بات دنیا داری کی ہورہی ہے، بات ملک و قوم کے ساتھ سچائی کی ہورہی ہے۔
    کل میں اپنی فیملی کے ساتھ شاپنگ پر گیا تو ہمارے علائقے کی ایم پی (ممبر آف پارلیامنٹ) Dr Stella Creasy شاپنگ مال میں ایک جگہ کونے میں کرسی اور ٹیبل لگا کر اکیلے بیٹھی ہوئی تھی کہ کوئی آکر ان سے کسی مسئلہ پر بات کرے اور اس کے ہر طرف لوگ آتے جاتے شاپنگ کرنے میں مصروف تھے اور کسی نے اس کی طرف توجہ ہی نہیں دی اور بڑی مشکل کے بعد اس ایم پی لڑکی کے چہرے پر مسکراہٹ دوڑگئی جب ایک بندہ کچھ مسئلہ پوچھنے کے لیے اس کے پاس آگیا، یہ ہے جال یہاں کے سیاست دانوں کا کہ یہاں کے وزیر بھی بس اور ٹرین میں کھڑے ہوکر سفر کرتے ہیں، یہ کیا ہے، اس کے کہتے ہیں سیاست یعنی عوام کی خدمت اور یہ لوگ عوام کے نوکر سلیکٹ ہوتے ہیں نہ کہ ان کی زندگی کے ان داتا۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایک دفعہ کسی ایوینٹ پر اسٹیلا کریسی ایم پی سے آمنا سامنا ہوگیا اور کچھ دیر تک کھڑے بات چیت کرتے رہے حالات حاصرہ پر تو اس نے میرے ذاتی ای میل لیا اور مجھے اپنی جی میل کے اکاؤنٹ سے ای میل کی اور پتہ نہیں کتنی بار وہ ای میل کرچکی ہے اور میں نے اس کی کسی ایک میل کا بھی جواب نہیں دیا کیونکہ میں اپنی لائف میں بہت مصروف ہوں۔
    کیا پاکستان میں آپ کسی ایم این اے سے اس طرح سے مل سکتے ہیں!!! کیا کوئی ایم این اے آپ کو ای میل کرے گا کہ میں آپ کے لیے کیا خدمت کرسکتا/سکتی ہوں!!! کیا وہ اس طرح کرسی لگاکر کسی چوراہے پر بیٹھ سکتا ہے کہ کوئی پریشان حال ہو تو اس کی مدد کروں اور اس کو کوئی پیرشان حال نہ ملے!!!!
    ہمارے ہاں لندن میں ایم پی کسی پریشان حال کو تلاش کرتے ہیں اور یہاں انہیں کوئی پریشان حال نظر نہیں ملتا۔
    مثالیں تو شاھ صاحب بہت سی ہیں، یہ ملک تو مثالوں سے بھرا پڑا ہے مگر رونا آتا ہے کہ ہمارے ملک میں ایسی کوئی چيز نظر تو دور کی بات ہے سننے کو بھی نہیں ملتی۔
    کہتے ہیں جیسی قوم ویسے حکمران:)
    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بالکل بھائی
    جو اچھائی ہے اس کو بیان کرنا چاہیے اور اس سے تجربہ حاصل کرنا چاہیے اور یہ بات بھی واضح کرنی چاہیے کہ ان کا یہ عمل ان کو کوئی فائدہ نہیں دے گا آخر ت میں کیوں کہ توحید کا اقرار اور اس کی تصدیق ضروری ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہی ان کی ترقی کا راز ہے کہ انہوں نے قانون سے بالاتر کسی کو نہیں سمجھا، ان کا قانون مخلوق کا بنایا گیا قانون ہے لیکن پھر بھی یہ لوگ خود کو اس سے بالاتر نہیں‌سمجھتے لیکن افسوس ہمارے اوپر کہ اسلام جیسا عظیم دین ہمارے پاس موجود ہے لیکن پھر بھی اسلامی قانون کو نافذ نہیں کیا جارہا ہے اور اگر کیا بھی گیا ہے تو خود کو اس سے بالاتر سمجھا گیا ہے۔
    یہاں ہمارے ایک خطیب نے جمعہ کے روز بڑی زبردست بات کی کہ " انصاف کرنے والے کامیاب(دنیا میں) ہوتے ہیں اگرچہ وہ کافر کیوں نہ ہو" لیکن " ظالم تباہ ہوجاتے ہیں اگرچہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو" (او کما قال الشیخ)
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    جيسا بھی ہ شہباز شريف كو لوگ پچھلے سى ايم سے بہتر سمجھتے ہيں بہر حال ۔
    ارفع كى ڈيتھ كسى كى غفلت كى وجہ سے تو نہيں ہوئى ، نہ اس كے والدين نے ايسى كوئى شكايت كى ہے؟

    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ بھائى اميد ہے خيريت سے ہوں گے۔
     
  8. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جی بھائی اعجاز!
    آپ کی بات بلکل درست ہے اور میں نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ اسلام سے ہٹ کر ان لوگوں کی بات کررہا ہوں اگر اسلام کی بات کریں تو پھر ان کا کوئی بھی عمل ان کو آحرت میں کام نہیں آئے گا۔ ان شاءاللہ
    مگر جب بات دنیا داری کی ہوتی ہے تو ہمارے ہاں ان لوگوں کی تازہ مثالیں موجود ہیں۔
    جنگ عظیم دوم کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے بھی یہ ہی کہا تھا کہ جب تک ہماری عدالتیں انصاف مہیا کریں گی تب تک ہمارے ملک پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا اور ان کی یہ حروف تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔
    اور ایک بات عمر رضی اللہ عنہ کی بھی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے کہ "انصاف پر مبنی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے (چاہے کافر کی ہی کیوں نہ ہو) مگر ظلم پر مبنی حکومت کبھی قائم نہیں رہ سکتی (چاہے مسلم حکمران کی ہی کیوں نہ ہو)"-
    تو بھائی یہ حکومتیں اسی وجہ سے قائم و دائم ہیں کہ ان لوگوں نے اپنے ملکوں میں انصاف پر مبنی عدالتیں قائم کی ہوئی ہیں۔
    نہ صرف انصاف ہے مگر یہاں انسانی حقوق کی وہ مثاليں قائم ہیں کہ کبھی کبھی یہ لوگ حد سے زیادہ انسانی حقوق دینے پر پچھتاتے ہیں۔
    خیر یہ ایک اور بحث ہے کبھی اس پر بھی بات ہوجائے گی اگر اپنی مصروفیات سے کبھی فارغ ہوا تو۔ ان شاءاللہ
    اچھا اب جارہا ہوں، پھر کھبی زندگی رہی تو بات ہوگی۔
    سب بھائیوں/بہنوں کو سلام
    دعا میں ضرور یاد کیجیے گا۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  9. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جی آپ کی بات بلکل درست ہے بہن۔
    ان کی موت کسی کی غفلت کی وجہ سے نہیں ہوئی اور سی ایم ایچ میں جو علاج ہوتا ہے اس کی تعریف یورپ میں بیٹھے سنتا ہوں۔ الحمدللہ
    جی میں بالکل خیرت سے ہوں، بس بہت مصروف ہوگیا ہوں، دعا کریں کہ زندگی کے کچھ چیلینجز ہیں، ان میں کامیابی نصیب ہو۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
  11. ’’عبدل‘‘

    ’’عبدل‘‘ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    118
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ میری بہن کی مغفرت فرمائے اور کمیوں کوتاہیوں سے در گزر فرمائے۔ آمین:00002:

    دکھ تو بہت ہوا مگر پھر دل کو سکون ہوگیا اور میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئ۔۔۔۔۔۔۔ کہ موت یہ نہیں دیکھتی کون ہے، کہاں ہے، کتنا ہے، کیسا ہے، اہم ہے یا غیر اہم،۔۔۔
    ہاں! یہ بتلاتا جاؤں کہ جس بات کے سبب میں مسکرایا وہ یہ تھی کہ اللہ میری بہن کو جس وقت پر لے گیا ،انشآاللہ اسکے لئے فائدہ مند ہوگا، ورنہ شاید ہم ایک اور" عافیہ " کو دیکھنے کے متحمل نہ ہوسکتے تھے۔۔۔۔۔۔ اللہ نے میری بہنا کو امریکی پنجے سے اور گناہوں کی بستی سے اپنے پسندیدہ وقت پر نکال لیا۔
    اللہ انشآاللہ میری بہن سے راضی ہوگیا ہوگا ، جو اس نے اس ننھی سی عمر میں "بڑی" بیماری کے زریعے اس دنیا کی غلاظت اگر کوئی اس پر تھی بھی، اتار لیا ہوگا اور میری یہ بہن ہم لوگوں سے کتنی بہتر ہے کہ فتنوں کی دھلیز سے ہی واپس اپنے اصل گھر کی طرف رونہ ہو گئی!!!!
    پھر اگر میری بہن اس بیماری سے بچ بھی جاتی تو پوری عمر جس معزوری، محتاجی اور زہنی تکلیف میں کاٹتی، ہم تصور نہیں کر سکتے تھے، اللہ نے میری بہنا پر پردہ فرما دیا۔
    ہم اللہ کی رضا پر راضی۔

    اللہ اگلی منزلیں آسان فرمائے اور اپنے پاس سے بہترین جزا دے! آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 17, 2012
  12. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں