آن لائن جامعہ امام بخاری ، سرگودھا

ٹرومین نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏جنوری 23, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جامعہ امام بخاری ، مقام حیات سرگودھا کے زیر انتظام
    جامعہ بخاری ڈاٹ کام
    کا آغاز ہوچکا ہے ۔
    ویب سائیٹ پر مدیر الجامعہ سید محمد سبطین شاہ حفظہ اللہ کے خطابات بھی اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں‌ جبکہ مزید خطابات پر کام جاری ہے۔
    ویب سائیٹ پر ماہنامہ ضرب حق سرگودھا شمارہ نمبر 19 تا 21 تک دستیاب پی ڈی ایف فائلز بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ۔جنہیں آن لائن پڑھنے کے ساتھ ساتھ ڈاون لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔ جامعہ کے پرانے ریکارڈ پر کام جاری ہے ، ان شاء‌اللہ جلد ہی پرانے رسالے بھی اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے ۔ جبکہ نئے آنے والے رسالے تسلسل سے اپ لوڈ ہوتے رہیں‌گے ۔ان شاء اللہ
    ماہنامہ الحدیث حضرو کے شماروں‌پر بھی کام جاری ہے ۔ الحدیث حضرو کی الگ ڈومین کا بھی جلد ہی آغاز ہورہا ہے ، ان شاء اللہ ، جبکہ جامعہ کی ویب سائیٹ پر ماہنامہ الحدیث حضرو کے شائع شدہ تمام شمارے بہت جلد آن لائن پڑھنے اور ڈاون لوڈ کے لئے دستیاب ہوں گے ۔ نئے شماروں کے ساتھ ساتھ فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی کتب بھی دستیاب ہوں گی ۔
    جامعہ بخاری ڈاٹ کام پر کام جاری ہے ۔ مزید ڈیٹا بھی اپ لوڈ کیا جارہا ہے اس مرحلے پر آپ کی تجاویزو آراء پیج کو بہتر بنانے میں‌ معاون ہوں گی ۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 23, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاکم اللہ خیرا۔ ما شاء اللہ ! بہترین ویب سائیٹ‌ ۔ اللہ برکت دے ۔ آمین
    ویسے محترم !‌آپ کہاں گم ہیں‌۔ خیریت کی کوئی اطلاع نہیں‌۔
     
  3. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    امین یا رب العالمین ۔۔۔
    لالہ اصل میں‌ غیر حاضری کے دنوں میں‌ بیشتر وقت سفر میں ہی گزر گیا ۔ گھر سے نکے پردیس تک اور نکے پردیس سے گھر تک ۔۔۔ پھر نکے پردیس سے جب سرگودھا ڈھیرے ڈالے تو اب آکر موقع ملا ہے مجلس کے ساتھ دوبارہ جڑنے کا۔۔۔ ان شاء اللہ اب مجلس کے ساتھ حاضری میں‌ مستقل مزاجی رہے گی ۔
    آپ کیسے ہیں‌ ؟ میں‌ ایام غیر حاضری میں‌ جب بھی وقت ملتا تھا خاموش حاضری ضرور لگاتا تھا ۔۔۔
    اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی حفاظت میں‌رکھے ۔امین یا رب العالمین ۔ ۔ ۔



    یاد رہے نکے یعنی "چھوٹے" پردیس سے مراد ملک کے اندر پردیس ہے،بین الاقوامی پردیس نہیں ۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمة الله وبركاتہ جزاك اللہ خيرا بھائى ۔
    غير حاضرى كے جرمانے كے طور پر جامعہ كا ذرا تفصيلى تعارف يہاں كروائيے اور ہو سكے تو مشايخ كرام كا تعارف يہاں۔
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    فی الحال تو ابن توقیر صاحب پر ویب سائیٹ کی پروگرامنگ کا بھوت سوار ہے ۔
    اسکے بعد شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی ویب بھی انہوں نے از سر نو ترتیب دینی ہے ۔
    جب اس کام سے فارغ ہونگے تو ہم انہیں " ڈو مور" کا مژدہ سنائیں گے ۔ (ابتسامہ)
     
  6. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    ان شاء اللہ اپیا جی ۔ یہ تو میٹھا جرمانہ ہے اس لئے پہلی فرصت میں اس پر عمل ہو گا ۔۔۔۔

    شیخ صاحب پروگرامنگ کا تو صرف بھوت ہی سوار ہے جی پر آتی نہیں‌ہے ۔۔۔ تفنن برطرف شیخ یہ سب تو آپ کے خصوصی تعاون و دست شفقت سے ممکن ہوا ہے ۔ بنیادی طور پر تو میرا مقصد صرف مستقل بنیادوں پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنا ہے ۔خصوصآ ضرب حق اور ماہنامہ الحدیث کوپی ڈی ایف فائلز میں‌ آفیشل پیج پر ریگولر اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ ان شاء اللہ
    اللہ تعالی ہم سب کو اپنی حفاظت میں‌رکھے ، حق کو سمجھنے کی توفیق دے اور اپنے دین کی خدمت کا کام لیتا رہے ۔امین یا رب العالمین
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 24, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں