کیا پردے اور نامحرم سے تنہائی میں ملنے کی روایات قبائلی ہیں؟؟؟

فرخ نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جنوری 24, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    السلام و علیکم ورحمۃ اللہ
    کل رات سے فیس بک پر مایاخان کے معاملے والے تھریڈ پر جب میں‌نے پردے اور نامحرموں‌سے تنہائی میں ملنے کی ممانعت سے متعلق آیات و روایات پیش کیں، تو انہیں قبائیلی روایات قرار دے دیا گیا۔۔۔
    وہ تھریڈ یہ ہے:
    https://www.facebook.com/groups/rationalistspk/10151199203545173/?notif_t=group_activity

    اور جوابآ نکاح‌ متعلق یہ احادیث پیش کردی گئیں کہ نکاح کی خاطر اس خاتوں کو دیکھنا اور اسکے جسمانی اعضاء پر نظر ڈالنا جائز ہے۔۔

    اب بندہ پوچھے، نکاح والی بات کو بنیاد بنا کر یہ چھوٹ کہاں‌سے ملتی ہے کہ اب نامحرم کے ساتھ تنہائی میں ملاقاتیں‌بھی کی جائیں اور شیطان بھی نہ ورغلائے۔۔۔

    اللہ ان لوگوں‌کو ہدائیت عطا فرمائے ۔۔۔ آمین :00002:
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    یہ " فتنہء انکار حدیث " ہے جسے آج کے اس دور میں " غامدیت " کے حسین نام سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔
    اس سے قبل فراہی اور اصلاحی نے بھی یہی اسلوب رکھا تھا لیکن کاکو شاہ صاحب تو بہت ہی آگے نکل گئے ہیں ۔
    دین اسلام جغرافیوں اور ماہ وسال اور شب وروز کا پابند نہیں ہے بلکہ
    بہار ہو کہ خزاں لا الہ الا اللہ ۔
    پردہ کے احکام ہوں یا کوئی اور حکم
    تمام تر انسانیت کے لیے قیامت تک کے لیے ہیں ۔ الا کہ انکے مقید یا خاص ہونے کی کوئی دلیل موجود ہو ۔
    رہا منگیتر کو دیکھنا تو وہ اسکے تمام اعضاء بدن کو نہیں بلکہ اسکے چہرے کی طرف ارادۃ ایک نظر دیکھنا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. فرخ

    فرخ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 12, 2008
    پیغامات:
    369
    جزاک اللہ شیخ۔۔
    مگر اگر آپ ان لوگوں‌کے جوابات پڑھیں تو شائید یہ غامدی کو بھی پیچھے چھوڑ گئے تھے۔ اور اس ایک نظر ڈالنے کی محدود ترین اجازت سے ایسی تاویل نکالی جو شائید زنا کے قریب لے جاتی ہے۔۔ مگر اللہ نے کرم کیا اور مجھے اس بحث سے بطریق احسن باہر نکال لیا۔۔۔
    اسکے بعد سے میں اب تک لوگوں‌میں‌ایسے فتنوں‌ کی وجہ سے دین سے دوری اور سنت کو قبائلی روایات یا وہابی نظریات کا ٹھپہ لگا کر مسترد کرتے دیکھ کر کافی پریشان سا ہو گیا ہوں۔ اور سخت افسوس ہوتا ہے مسلمانوں‌کو اسطرح دین سے دور ہوتے دیکھ کر ۔۔

    اللہ ہم سب پر رحم فرمائے اور ہمیں قرآن وسنت پر اکھٹا فرمائے۔ آمین، یا رب العالمین۔۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں