میں نقاب کروں یا نہ کروں ؟

عائشہ نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏جنوری 31, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ سسٹرز
    كيا آپ كى كسى فرينڈ يا قريبى لڑکی نے كبھی آپ سے يہ سوال پوچھا ہے ؟
    اگر آپ نے كسى لڑکی كو بالكل بدلتے ديكھا ہے يا خود اس تبديلى سے گزرى ہيں تو وہ سوالات، كيفيت اور انديشے ضرور شئير كريں جن سے اس مرحلے سے گزرنے والى لڑكياں يا خواتين دو چار ہوتى ہيں ، ضرورى نہيں كہ تبديلى مثبت ہو منفى بھی ہوسكتى ہے يعنى ايك باپردہ لڑکی پردہ چھوڑنے كے متعلق بھی سوچ سكتى ہے خواہ مجبورا ۔ اس صورت ميں آپ ان كو كيا مشورے ديں گی ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    كوئى سلام كا جواب ہی دے ديتيں لڑكيو؟ آپ سب استخارہ كر كے جواب دينے كا ارادہ تو نہيں ركھتيں ؟ :)
    مجھ سے بہت بار يہ سوال پوچھا گيا ہے بلكہ مشورہ مانگا گيا ہے ۔۔۔۔ مثبت بھی منفى بھی ۔
    ميری جاننے والى لڑكياں خواتين جنہوں نے نقاب كرنا چھوڑ ديا ان كے ليے دل بہت اداس ہوتا ہے ليكن ... ميں اب بھی ان كا احترام كرتى ہوں اور ان كے ليے دعا كرتى ہوں الله تعالى ان كى مجبورياں ختم كر دے يا ان كو بہادر بنا دے ۔
    كيوں كہ ميرے خيال ميں ہم كچھ كرنا تو چاہتے ہوں ليكن كر نہ پا رہے ہوں اس كا مطلب ہے كہ ہم بہادر نہيں ۔ بہادر انسان كا ظاہر و باطن ايك جيسا ہوتا ہے ، اور حكمت اور بزدلى ميں فرق ہوتا ہے ۔
    اپنی ايك ٹيچر كو جب پہلى بار بغير نقاب ڈرئيو كرتے ديكھا تو بہت دکھ ہوا بلكہ آنكھوں تلے اندھيرا آ گيا ۔ ظاہر ہے ان كا فيصلہ ميرے علم ميں نہيں تھا ۔۔۔ ليكن ابھی بھی وہ ميرى دعاؤں ميں شامل ہيں اور مجھے ان كے ليے اللہ تعالى سے بہت اچھی اميد ہے ۔
    کچھ مثبت واقعات آپ كى شئيرنگز كے بعد ۔
     
  3. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    وعلیکم السلام
    مجھ سے تو کسی نے بھی ایسا سوال نہیں پوچھا۔

    تھریڈ بہت اچھا ہے ۔

    ہاہاہاہا استخارہ۔۔۔۔۔ بہت اچھی بات ہے ۔

    اب رہی بات ٹاپک کے حوالے سے تو اگر یہاں اپنی یا اپنی دوستوں کی بات کرنے کی بجائے جنرلی بات کی جائے تو زیادہ مناسب ہو گا۔

    نقاب یا پردہ شروع کرنا واقعی میں بڑی ہمت کا کام ہے ۔ ہم سب کے پاس بہت کچھ ہے لکھنے کے لئے لیکن یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کہاں‌سے شروع کیا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    سب سے پہلےسلام کا جواب دے دوں
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    مجھ سے کسی نے یہ سوال نہیں پوچھا

    کسی اور کی بات کرنے سے پہلے اپنی بات کرنا زیادہ بہتر ہے میں نے کبھی نقاب نہیں کیا نقاب کے نام سے ہی میری سانس پھولنے لگتی ہے مگر نقاب کرنے کی خواہش ضرور ہے ، وجہ صرف یہ نہیں ہے آپ سب پاکستان کے ماحول سے بخوبی واقف ہیں یہاں نقاب کرنے والی لڑکیوں کے دیکھ کر میں صرف اتنا ہی کہتی ہوں ایسے نقاب سے نقاب نہ کرنا زیادہ بہتر ۔ 95% نقاب کرنے والی لڑکیوں کا آئی میک اپ دیکھنے والا ہوتا ہے جس نے نہیں بھی دیکھنا وہ بھی ان کو ضرور دیکھے گا ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    يہ ہوئى نا بات ۔ مزہ آئے گا ڈسكشن كا ۔ اچھا مجھ سے تو يہ مشورہ بہت لڑكيوں يا خواتين نے مانگا ہے۔ شايد استانى ہونے كى وجہ سے۔
    سويٹی ٹھيك جنرل بات كرتےے ہيں۔
    ارم آپ كى بات درست ہے ۔ نقاب كر كے آئى ميک اپ كرنا غلط ہے ۔ نقاب ميں آنكھيں راستہ ديكھنے كے ليے كھولنى چاہیے نہ كہ آنكھيں دكھانےكے ليے ۔
    ويسے يہ والى بات كافى لڑكياں كہتى ہيں كہ حجاب كرنے والى لڑكيوں كى خرابى كى وجہ سے وہ نقاب نہيں كرتيں۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بالکل درست سسٹر
    نقاب آنکھوں کا بھی ہونا چاہیے ۔ پردہ کر لو اور بے حیائی آنکھوں میں صاف نظر آرہی ہو ایسے نقاب کا کیا فائدہ ؟؟؟
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہہہہہہہی ارم ميں نے كبھی كسى كى آنکھيں اتنے غور سے نہيں ديكھيں پتہ نہيں كيسى ہوتى ہوں گی بے حيا آنکھيں :)
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بازار میں تو کسی کو نہیں دیکھتی ہاں کورس کرنے کے دوران ایسی لڑکیاں ضرور دیکھی تھی ۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    دراصل سسٹر اگر كوئى زبردستى كسى رواج يا پابندى پر حجاب پہنے پھر ايسا ہوتا ہے ۔ قول اور عمل اور ، ليكن اللہ تعالى كا حكم سمجھ كر دل سے عمل كريں تو پھر شخصيت بالكل مختلف بنتى ہے ۔
    ہمارے ساتھ سكول سے يونيورسٹی تك ہر طرح كى لڑكياں رہی ہيں ، بعض تو گيٹ سے اندر آتے ہی اتار ديتى تھيں ليكن كلاس رومز ميں بھی نقاب ركھنے والى بھی تھيں كيونکہ ميل ٹيچرز بھی ہوتے تھے ۔
    پتہ تو چل جاتا ہے كون دل سے كر رہى ہيں كون مجبورا ۔ بالكل جيسے مجبورا نمازى اور اصلى نمازى كا فرق نظر آ جاتا ہے ۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    ماشاءاللہ سسٹرز نے بہت ہی اچھے اچھے کمینٹس دیئے سب کی اپنی اپنی سوچ ہے۔ اور ہر کسی کو اپنے خیالات کہنے اور بیان کرنے کا پورا پورا اختیار حاصل ہے اور ہونا بھی چاہیے۔

    نقاب کرنا چاہیے یا نہیں اور اسلام اس بارے میں‌کیا کہتا ہے یہ ہم خواتین اچھی طرح جانتی ہیں بلکہ سب اس چیز سے بخوبی واقف ہیں ۔ کون نقاب میں کیا کرتا ہے اور کیا نہیں اگر یہ سوچنے بیٹھ گئے تو ہم پھر کبھی کوئی اچھا کام نہیں کر سکتے۔ پردہ اسلام میں‌ لازم ہے ہمیں اس بات کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔ اگر کوئی نقاب کر کے بھی بے حیائی کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سامنے والے یہ سمجھے اور سبق حاصل کرے کہ اس سے نقاب نہ کرنا بہتر ہے؟ سوری میں اس بات سے بلکل بھی متفق نہیں۔ کوئی نقاب یا بے نقابی میں کیا کیا کرتا ہے ہمیں اس چیز کو نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ اسلام ہمیں اس چیز کے بارے میں کیا درس دیتا ہے یہ تو وہی بات ہو گئی نا کہ اپنے اللہ کے حکم کو یچھے کر کے اپنے پیروں اور فقیروں کی بات ماننے لگ جائیں نعوذ باللہ۔

    عورت جو غلط کام کرتی ہے یا کوئی بھی غلط کام کرتا ہے اُس کے اعمال اُس کے ساتھ ہمیں اُن کو دیکھ کر اپنی سوچ منفی نہیں رکھنی چاہیے ورنہ یہ نہ ہو کہ زمانے کے لوگوں کے پیچھے لگ کر ہم اپنی اصل مقصد سے پیچھے یا دور ہٹ جائیں
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 3, 2012
  11. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہممم بہت خوب

    ویسے نقاب کرنے کے کچھ فائدے یہاں بتاؤں

    1۔ کہیں بھی جانا ہو کبھی لیٹ نہیں ہو سکتے عبایا پہنا نقاب لیا اور ایک منٹ میں تیار
    2۔زمہ داریاں تھوڑی کم ہو جاتی ہیں( تھوڑی نہیں بہت کم۔۔۔۔)
    3۔کوئی آپ کو پہچان نہیں سکتا ( یہ بھول ہے نقاب کرنے والیوں‌کی نقاب میں صرف آئی بال ہی نظرآ رہے ہوں تب بھی لوگ پہچان جاتے ہیں)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    ماشاءاللہ بہت پیاری بات کی آپ نے سویٹی

    عبایا میں پہچانا کسی کا بہت مشکل ہے بلکہ نہ ممکن ہے۔ عبایا پہن کر جو سکون اور اطمینان ملتا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔ ایک عجیب سی حفاظت محسوس ہوتی ہے رہی بات دیکھنے والوں کی تو ایسے لوگ ہر حال میں‌دیکھتے ہیں چاہے نظر آرہا ہو یا نہیں ۔ لیکن ہمیں کسی کی نظر کی پروا نہیں‌ اپنی نظر میں‌ اگر حیا اور پاکیزگی ہو تو کسی سے کیا لینا دینا۔
     
  13. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بالکل ٹھیک ، عبایا تو میں بھی پہنتی ہوں اور اس میں بہت کمفرٹیبل فیل کرتی ہوں ۔ رہی بات نقاب کی تو اس بات کی میں گارنٹی نہیں دیتی کہ میں کبھی نقاب کرو گی یا نہیں ہاں یہ بات دعوے سے کہہ سکتی ہوں جس دن میں نے نقاب کرنا شروع کیا اس کے بعد کبھی نقاب کرنا نہیں چھوڑوں گی ۔ ویسے نقاب ان خواتین کو کرنا چاہیے جو گھر سے باہر جاتی ہیں میں تو سال میں ایک آدھ بار نکلتی ہوں ۔ گھر میں بھی کسی کزن کے سامنے نہیں جاتی گھر میں‌ نقاب کرنے کی بجائے کسی دوسرے روم میں جانا زیادہ مناسب سمجھتی ہوں‌۔


    میرا اس طرف اشارہ کسی پر کیچر اچھالنا نہیں تھا بلکہ ان خواتین وارن کرنا تھا جو نقاب کا اصل مقصد نہیں جانتی ۔
    نقاب میں کوئی کیا کرتا ہے کیا نہیں یہ ان کی پرابلم ہے؟؟

    جو میں خود نہ کر سکوں دوسروں کو کرنے کی تلقین بھی نہیں کروں گی ہر کام پہلے خود کرو پھر کسی کو کرنے کا مشورہ دو ورنہ خاموش رہو ۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ارے ارم سس ہميں پتہ ہے یہاں فرينڈلى ڈسكشن چل رہی ہے اور ڈسكشن كا اصل مزا تبھی آتا ہے جب مختلف آراء آئيں اسى سے سيكھنے اور دوسروں كو سمجھنے كا موقع ملتا ہے ۔
    سائرہ بہنا كى بات بھی ٹھيک ہے كہ كسى كى برائى ديكھ كر اس كى برائى كو برا سمجھنا چاہیے اچھائى كو نہيں۔ مثلا كوئى روزہ ركھ كر نماز نہ پڑھے تو ہم روزہ ركھنا تو نہيں چھوڑ ديں گے كہ جى روزے دار بے نماز ہوتے ہيں ، بلكہ ہميں روزہ بھی ركھنا چاہیے اور نماز بھی پڑھنى چاہیے ۔
    اور نيك عمل كو باقاعدگی سے شروع كرنے كے ليے آج ابھی اسى وقت سے پابندى شروع كر دينى چاہیے ، زندگی كا پتہ نہيں ہوتا ، ہم منصوبے بناتے رہ جائيں اور مہلت ختم ہو جائے ۔ اس ليے فيصلہ كرنے ميں دير نہيں كرنى چاہیے۔
    ارم سسٹر نے زبردست بات كہی فيصلہ كرو تو پكا كرو يہ كيا كہ آج شروع كيا كل پھر چھوڑ ديا ، پرسوں پھر كر ليا ۔
    واقعى انسان كو عمل ميں مستقل مزاج ہونا چاہیے۔
    البتہ انسان نام ہی كمزورى كا ہے۔ اللہ تعالى كو معلوم ہے كہ اس كے بعض بندے كتنے معصوم ہوتے ہيں ذرا نيك ساتھی ملے اچھے كاموں ميں لگ گئے۔ برے ساتھيوں نے گھيرا غلطى كر بيٹھے ، ايسے لوگوں ک ليے ہی اللہ تعالى نے توبہ كا آپشن ديا ہے۔ بار بار غلطى ہو جائے بار بار توبہ كر ليں ۔ اگر ہميں ايسے لوگ نظر آتے ہيں جو نيكى كى طرف آتے ہيں پھر دوسرى طرف پلٹ جاتے ہيں تو بھی ان سے حسن ظن ركھنا چاہيے، كيا پتہ بے چاروں كے دل ميں نيكى كى كتنى تڑپ ہو ليكن نيك ساتھی نہ ملتے ہوں ؟ ميرے خيال ميں ايسے لوگوں سے نفرت كى بجائے ان كى مدد كرنى چاہیے ۔
     
  15. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    ارم سسٹر نہایت خوبصورت بات آپ نے کی۔ کہ عبایا پہن کر واقعی بہت اچھا محسوس ہوتا ہے اور آپ کو اپنا آپ ہر طرف سے ڈھانپا پوا لگتا ہے۔ انسان جب کسی چیز کا ارادہ کر لیتا ہے اور اگر ارادہ نیک ہو تو اللہ تعالی بھی ضرور اُس کی مدد کرتا ہے


    اور میں‌آپ کی اس بات سے بھی بلکل متفق ہوں کہ انسان جو کام خود نہ کر سکے اُس کو کسی اور کو کہنے کا بھی حق نہیں۔ انسان کی یہی سوچ ہونی چاہیے پہلے وہ خود کو ٹھیک رکے تب کسی اور کو کوئی بات کہے۔
     
  16. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    صحیح کہا عین آپی کہ کمزوری کا دوسرا نام انسان ہی ہے اور اگر انسان غلطی کرنا چھوڑ دے تو مشکلیں پیدا ہی کیوں ہوں۔ ہمیں‌خود اپنےآپ کو اپنے ایمان پر مضبوط کرنا ہو گا اور یہ یقین کرنا ہو گا کہ اللہ تعالی نے جو بھی حکم دیا ہے اُسی پر عمل کرنا ہے اور باقی سب بیکار کی باتیں ہیں
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بس اتنے سے فائدے ؟ ڈينگى سميت مچھروں کے ٹولے سے حفاظت بھی تو ہوتى ہے : )
    ذمہ دارياں كيسے كم ہوتى ہيں سويٹی ؟
    ايسى بات بعض آنٹيز كہتى يں کہ آج كل لڑكياں پردہ اس ليے كرتى ہيں كہ گيسٹس كواٹينڈ نہ كرنا پڑے ۔
    اب پوچھا جا سكتا ہے كہ ميل گيسٹس كو اٹينڈ كرنا خواتين كى ذمہ دارى كيسے ہوئی ؟ بےكار فلسفے : /
     
  18. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ،
    بہنوں نے بہت اچھے انداز میں پردے کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کیا ہے۔ میں سوچتی تھی کہ میں اس موضوع پر کچھ لکھوں گی۔ کیونکہ یہ میرا پسندیدہ موضوغ ہے۔ میں یہاں پردہ کے بارے میں اپنا ذاتی تجربہ بیان کرنا چاہتی ہوں۔
    پردہ کرنا مجھے شروع ہی سے پسند تھا۔ اور میں پردہ کرنے والی لڑکیوں پر رشک کیا کرتی تھی۔ لیکن خود پردہ کا مکمل اہتمام نہیں کیا کرتی تھی۔ وجہ صرف یہ باطل اندیشہ تھا کہ لوگ کیا کہیں گے۔ مگر یہ ضرور ہے کہ میں کالچ یا کہیں جانے کے لیۓ جب باہر نکلتی تھی تو برقعہ اوڑھ لیا کرتی تھی۔ مگر گھر میں نامحرم رشتہ داروں سے کوئ پردہ نہ تھا اور شادی بیاہ وغیرہ میں بن سنور کر جانا بھی ایک عام سی بات تھی۔
    شادی کے بعد میں یہاں ریاض آگئ ۔ اس دوران میں نے پردے کا بارے میں ایک رسالہ پڑھا جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ خاص طور پر جس بات نے مجھے متاثر کیا وہ یہ تھی کہ پردہ کا حکم تو اللہ تعالی نے دیا ہے۔ اور اگر ہم اس وجہ سے پردہ نہ کریں کہ لوگ کیا کہیں گے تو یہ بھی شرک کی ایک قسم ہوئ۔ اور کوئ مسلمان شرک کرے گا تو دین اسلام سے خارج ہو جاۓ گا۔ یہیں سے میں پردہ کرنے کا مصمم ارادہ کیا اور اور پردہ کرتا شرو‏ع کردیا۔ اور اللہ تعالی سے مدد کی دعا بھی مانگتی رہی کہ وہ مجھے اپنے ارادے میں ثابت قدم رکھے۔ یہاں ریاض میں تو کوئ مسئلہ نہیں تھا اکثر محفلوں میں مکس گیدرنگ نہیں ہوتی تھی۔ اور ایک دو جگہ جہاں ہوتی تھی اس کو بھی ختم کیا۔
    اگلہ مرحلہ پاکستان جاکر اپنے نامحرم رشتہ داروں سے پردہ کرنے کا تھا۔ اس وقت میں بچوں کو لے کر اکیلی پاکستان چلی جایا کرتی تھی پہلے کراچی اپنے سسرال اور پھر پنچاب مین اپنے گھر۔ میاں بعد میں مختصر وقت کے لیۓ آجاتے تھے۔ پردے کے سلسلے میں مجھے پہلی سپورٹ اپنے میاں سے ملی انہوں نے کہا کہ یہ تمہارا دینی معاملہ ہے اور اگر اس کے علاوہ بھی تم ذاتی پسند یا ناپسند کی وجہ سے کسی کے سامنے نہ آنا چاہو تو میں تمہیں کبھی فورس نہیں کروں گا۔ یہ تعاون میرے لیے حوصلہ افزاہ تھا۔ ویسے میں تو سر پر کفن باندھ لیا تھا کہ چاہے کوئ کچھ بھی کہے میں نے پردہ کرنا تو اب کرنا ہی ہے۔ دوسری سپورٹ مجھے ملی وہ میری ساس کی تھی۔ انہوں نے بھی میری حوصلہ افزائ کی۔ مگر دوسرے رشتہ داروں میں سے بہت سوں نے اسے نا پسند کیا بلکہ مختلف قسم کے خطابات سے بھی نوازا۔ کبھی ڈاکو اور کبھی "ووہٹی" اور کبھی کچھ۔ اور اس سب کی میں توقع کررہی تھی۔ اس سب مخالفت اور نکتہ چینی کے پر میں نے کوئ بھی ناگوار ردعمل ظاہر نہیں کیا اور اپنے اخلاق کو اور بہتر بنایا۔ اس اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے سسرال اور میکے میں عزت دی اور آج وہی سب لوگ پردے کی وجہ سے میرا احترام کرتے ہیں۔ الحمد للہ میری تینوں بیٹیاں بھی آج پردہ کرتی ہیں۔
    آخر میں میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ جب اللہ تعالی نے ہمیں پردہ کا حکم دیا ہے تو ہمیں کسی اور کی پروا نہیں کرنی چاہیۓ۔ سورہ احزاب میں اللہ تعالی نے پردے کو مسلمان عورت کی پہچان بتایا ہے اور ہمیں اپنی اس پہچان پر فخر ہونا چاہیۓ۔ اور یہ تو ہے کہ جو دیا جلاتا ہے اسے تھوڑی تکلیف تو ضرور ہوتی ہے۔ مگر یہ تکلیف اس اجر کے مقابلے مین کچھ بھی نہیں جو اسے اس روشنی سے فائدہ اٹھانے والوں کی دعاؤں سے ملے گا۔
    اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو دین میں ثابت قدمی عطا فرماۓ۔ آمین۔
    بات کچھ لمبی ہو گئ مگر امید کرتی ہوں کہ یہ طوالت آپ سب کو گراں نہیں گذرے گی۔ اس جمعہ کو میرا ایک مشکل پیپر ہے۔ دعا کریں کہ اللہ مجھے اس میں کامیابی عطا فرماۓ۔ انشاء اللہ اس کے بعد ٹائپنگ کی پریکٹس کروں گی۔ تاکہ براہ راست آپ سب سے باتیں کر سکوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمت اللہ وبركاتہ سسٹر
    ماشاء اللہ بہت موثر ۔ آپ نے تو آتے ہی سكسر لگا ديا ہے۔
    اس تھريڈ كا بہت فائدہ ہوا، سسٹرز كى اتنی اچھی آراء پڑھنے كو مل رہی ہيں ، دراصل جس دن ميں نے يہ شروع كيا اس سے ايك دن پہلے مجھ سے كسى نے يہ سوال كيا تھا ۔
    ام محمد سسٹر آپ نے مخالفت كے ساتھ سپورٹ كا ذكر كيا اس طرح تھوڑی بہت سپورٹ كسى طرف سے مل جائے تو مخالفت سہنے كا حوصلہ ملتا ہے ۔ ليكن ہمارے معاشرے ميں ايسى خواتين اور لڑكياں بھی ہيں جنہيں گھر سے بالكل سپورٹ نہيں ملتى ، خاص طور پر جو اپنی خاندانى روايت سے اختلاف كر كے دين كى طرف آئيں۔ اللہ تعالى ہمارے معاشرے كے مردوں كو ہدايت دے جو اتنے بے حس ہيں کہ نيكى كے كاموں ميں اپنی رشتہ دار خواتين كى مدد كے بجائے مذاق اڑاتے ہيں۔ جس لڑكى كے سوال كا ميں نے ذکر كيا اس كى ابھی شادى ہوئى ہے اور شادى سے پہلے حجاب كرتى تھی اب اس كے شوہر ننديں ساس سب نے كہا تم ہم سب سے الگ لگتى ہو اور اس كو مجبور كر ديا كہ وہ نقاب نہ پہنے۔ اس نے چادر شروع كر دى تو ماسى كہہ كر مذاق اڑانے لگے۔ اب وہ كہتى ہے كہ سسراليوں اور شوہر کے ساتھ جاتے ہوئے وہ دوپٹہ سر پر لے ليتى ہے۔اكيلے نكلتے وقت بڑی چادر ، اور واقعى تقريبا سارا چہرہ اس نے چھپايا ہوا ہوتا ہے ۔ والدين كہتے ہيں كہ شوہر كى اطاعت كرو ۔ مجھے اس اطاعت پر تو بہت ہنسى آئى ۔ كل كو وہ كہے نماز مت پڑھو تو بھی اطاعت كرو۔ وہی مشہورپٹی ہوئى سٹيٹمنٹ كہ شوہر مجازى خدا ہوتا ہے ۔ پتہ نہيں كون سى آيت يا حديث ہے يہ۔
    اب ديكھيں وہ اكيلى كس اذيت ميں ہے اور شادى كو بچانے كى خاطر برداشت كر رہی ہے ۔ اس كے والدين كو معلوم تھا كہ يہ لوگ بہت غير مذہبی ہيں ليكن پھر بھی انہوں نے ادھر بات طے كر دى ۔ اوپر سے جو سوكالڈ شرم وحيا كا تصور ہے كہ لڑكياں نہيں بولتيں ۔ اب وہ يہ بھی نہ كہے كہ كم از كم دين دار لوگ ہيں يا نہيں؟
    پتہ نہيں ہمارے معاشرے ميں كيا فالو ہو رہا ہے ۔ دين تو يہ نہيں كہتا ۔
    اس طرح كے حالات ديكھ كر عجيب سا محسوس ہوتا ہے، ہم نے دين دنيا ہر ميدان ميں كمال ہی كرنا ہوتا ہے مجال ہے كوئى كام سيدھا كر ليں۔ جہالت كى كوئى حد نہيں۔
    ہم صرف دعا ہی كر سكتے ہيں كہ اللہ تعالى ہم سب كو علم وعمل اور استقامت عطا فرمائے اور دين ميں كسى آزمائش سے بچائے۔۔۔
    ام محمد سسٹر آپ كے ايگزام كے ليے ڈھيروں دعائيں آپ بھی دعاؤں ميں ہم سب كو ياد ركھيے گا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت ہی زبردست موضوع! میں نے کب اور کیسے نقاب شروع کیا! شئیرنگ انشاءاللہ کل!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں