میں نقاب کروں یا نہ کروں ؟

عائشہ نے 'گوشۂ نسواں' میں ‏جنوری 31, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    فائدے اور بھی ہیں وہ بعد میں بتاؤں گی۔
    :) جی میں ان آنٹیوں کی ہی بات کر رہی ہوں
     
  2. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب:00001:ام محمد آپ كے ايگزام كے ليے ڈھيروں دعائيں

    آمین
    ہممم ایسے حالات سے سمجھوتا کرنے والے آپ کو ڈھیر ملے گے۔

    غیبی تعارف میں اگر ایم اے انگریزی ،پی ایس سی لڑکی انٹرویو کے لئے جائے اور اس کا نقاب والا گٹ اپ ہو تو ایسے دیکھا جاتا ہے جیسے اس نے نقاب کر کے گناہ کر دیا ہو اس کی ساری قابلیت کو اگنور کر دیا جاتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاء اللہ ، ہمارى چھوٹی بہنا بھی ۔۔ ؟ ۔۔انتظار ہے۔
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    ماشاءاللہ ، بہت خوبصورت انداز، جزاک اللہ خیرا ام محمد سسٹر

    اللہ آپ کودنیا و آخرت کے ہر امتحان میں کامیاب کرے ۔ آمین

    کوئی بھی اچھا کام شروع کریں تو اس میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر اس میں فیملی سپورٹ ہو تو سونے پہ سہاگہ والی بات ہوتی ہے ورنہ اکیلا انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔ جیسے ام نورالعین سسٹر نے بتایا ان کی دوست کو کن مشکلات کا سامنا ہے میں نے شروع میں جو مثال دی تھی اس کے پیچھے بھی ایک وجہ تھی ہماری فزکس کی ٹیچر نے جب نقاب کرنا شروع کیا ان کو فیملی سپورٹ تو ملی مگر گھر سے باہر انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ لوگ جو کسی بھی چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں ان کی وجہ سے دوسروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اللہ سب کو ہدایت دے اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

    عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی کے فورا بعد مرد حضرات اپنی بیوی کو نقاب کرواتے ہیں مگر یہاں معاملہ الٹ ہے شادی سے پہلے نقاب پھر چادر اور آخر میں دوپٹہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے ۔ شاید یہ اللہ کی طرف سے ان کے لیے ایک آزمائش ہے اللہ ہمیں ایسی آزمائشوں سے بچائے ۔

    کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ انسان اتنا بزدل ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز سے ڈر جاتا ہے اور بہادر اتنا ہے کہ اللہ سے بھی نہیں ڈرتا اللہ ہمیں ایسی بہادری سے بھی دور رکھے ۔ آمین

    آپ کی دوست کو چاہیے کہ ابھی ان کی بات مانے پھر قرآن و حدیث کی روشنی میں پردے کا کیا حکم ہے یہ بات آہستہ آہستہ اپنے خاوند کے دل میں ڈالیں اور اس بات کے لیے راضی کریں ۔ اگر خاوند راضی ہو جائے تو باقی سب کو منانا آسان ہو جائے گا ۔

    اگرہم کسی نیک کام کی نیت کر یں تو اللہ ہمیشہ ساتھ دیتا ہے اور کام میں آسانی فرماتا ہے کوئی بھی کام شروع کریں تو اسے سٹیپ بائے سٹیپ کرنا چاہیے اگر ایک ساتھ سارے کام شروع کردیں تو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں یہ میری ذاتی رائے ہے اور میں غلط بھی ہو سکتی ہوں ۔


    اللہ ہمیں مکمل ایمان والا بنائے اور ثابت قدمی نصیب فرمائے آمین
     
  5. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ،
    پذیرائ کا شکریہ۔ جیسا سنا تھا اس سے بڑھ کر آپ سب بہنوں کو پايا۔
    میں سسٹر ارم سے بالکل متفق ہوں۔اس سلسلہ میں سب سے پھلی بات یہ یاد رکھنی چاہیۓ کہ انبیاء اللہ تعالی کے محبوب اور منتخب بندے ہوا کرتے تھے ۔ اور دیکھیں کہ ان پر کتنی مشکلیں اور تکلیفیں آئیں۔ اور پھر یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ تمام انبیاء نے مشکلات پر صبر کیا اور اللہ تعالی سے ان مشکلات اور تکالیف سے نجات کی دعا مانگی۔ ہمیں بھی چاہیۓ کہ مشکلات پر صبر کریں اور اللہ سے مدد مانگیں۔
    مزید یہ کہ ہمیں اپنی بچیوں کی رشتہ وغیرہ کرنے کے لیۓ دین کو پھلے نمبر پر رکھنا چاہیۓ۔ خاص کر ان بچوں کے لیۓ جو کہ دینی رحجان رکھتے ہیں تو ان کے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ دین دار رشتے کا انتخاب کریں۔ تاکہ شادی کے بعد انہیں مشکلات نہ پیش آئیں۔
    میں اس بچی کے لیۓ دعا گو ہوں کہ اللہ اس کو دین پر استقامت عطا فرماۓ اور حالات کو اس کے عمل کے موافق بنا دے۔ میرا مشورہ ہے کہ جب بھی موقع ملے بچی قران اور حدیث کے ذریعے ان سب کو پردے کی اہمیت سے آگاہ کرے۔ یہ مشکل ضرور رہے مگر ناممکن نہیں۔ اللہ پر بھروسہ رکھے اور ان سب کی ہدایت کے لیے اللہ تعالی سے دعا کرتی رہے۔ کیونکہ ھدایت دینے والی تو اللہ کی ذات ہی ہے۔
    اپنے تجربے کی روشنی میں یہ کہنا چاہوں گی کہ انسان کو زندگی اس کی نیت کے مطابق ہی ملتی ہے۔ چاہے اس میں اسے وقتی طور پر مشکلات کا سامنا ہی کرنا پڑے۔ میں یہاں اکثر بہنوں کو جانتی ہوں جنہیں پردہ شروع کرنے پر نا مساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا مگر ان ک ثابت قدمی کی وجہ سے یہی پردہ ان کی عزت اور عظمت کا نشان بن گيا۔
    میں بچی کو یہی مشورہ دوں گی کہ اگر وہ آج اپنی خواہش پر عمل کرنے سے مجبور ہے تو اللہ سے مدد کی امید رکھے اور دعا کرے کہ اللہ تعالی حالات کو میری خواہش کے مطابق تبدیل کردے۔ ہم سب بھی اس کے لیۓ دعاگو ہیں۔ انشاء اللہ وہ اس کی مدد ضرور کرے گا۔
    میری امتحان میں کامیابی کی دعاؤں پر آپ کا شکریہ۔ جزاکم اللہ خیرا۔ اللہ تعالی ہمیں دنیا اور آخرت کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرماۓ۔ چار دن پہلے میرے 9ویں سپارے کے امتحان کا رزلٹ آیا تھا۔ اور الحمدللہ میں نے اس میں 7۔99 ٪ نمبر حاصل کیۓ تھے۔ اور کلاس میں فرسٹ آئ تھی۔
    اب اجازت چاہتی ہوں۔ سیکریٹری صاحب کو آفس جانے کی تیاری کرنی ہے۔ والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    السلام علیکم
    اتنے سارے تجربات پرھ کر بہت اچھا لگا ۔ زندگی میں اچھے برے تجربات تو ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ لیکن میرے ساتھ نقاب کرنے کا بہت ہی برا تجربہ رہا ۔ اب صرف اتنا ہی حجاب کرتی ہوں جتنا میری ڈسپلے پکچر میں فلا کا ہے
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    بہت بہت مبارک ہو


    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    ھممم

    اتنا حجاب تو ہم بھی کرتے ہیں مگراب اس میں مذید اضافے کا ارادہ ہے :)
     
  8. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    جی الحمدُللہ! اللہ کا بہت بڑا کرم ہے کہ میں نے اپنے گھر سے ہی یہ رجحان پایا ۔ بہت اچھا اور شفاف محسوس ہوتا ہے نقاب کر کے۔۔۔!
     
  9. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بلکل۔۔ میں بھی ایسا نقاب کرتی ہوں جیسا میرے Avatar میں موجود ہے۔ :00009:
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    فرينڈ سس آپ اپنا وعدہ بھول رہی ہيں :00002: :00024:
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ارم سس وہ ميرى فرينڈ كا واقعہ نہيں ہے كوئى اور لڑكى تھی ۔ ميرى فرينڈز ميں مجبور ہونے والى كم ہی ہيں الحمدللہ ، يا شايد سارى بات ترجيحات كى ہے ۔ لوگوں كى جو ترجيح ہوتى ہے الله تعالى وہ دے ديتا ہے۔ جو دين دارى كى فكر كرے دين كو ترجيح دے اس كو دين دار لوگ مل جاتے ہيں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    میں کچھ نہیں بھولی بہنا۔ مجھے سب یاد ہے مگر وقت کی کمی اور مصروفیت نے ساری چیزیں گُل کردی ہیں۔:00039:
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    چليں فرينڈ سس اب حضرات كى اپنى مجلس بن رہی ہے نہيں آئيں گے ادھر ۔ اب بتائيے ۔
    ميرى ايك ہائى سكول كى كلاس فيلو كو بہت شوق تھاـ روز مجھ سے طريقہ پوچھتی تھی ، اس كے گھر والے اور امى سخت خلاف تھے۔۔ ميں نے اسے كہا تم ذرا بڑی ہو كر سوچ سمجھ كر شروع كرنا اگر ہميشہ كر سكتى ہو تو، ميرى بہن كہتى تھی تم اس كو مت منع كرو كيا پتہ اللہ تعالى اس كو استقامت ديں ، اور ميرا خيال تھا يہ سيرئيس نہيں سٹيپ لے كر پھر پچھتائے گی ، دل سے پردہ نہيں كرے گی تو كہيں پہن لے گی كہيں اتار لے گی ۔۔۔ وہی ہوا اس نے شوق ميں جلدى سے كر ليا اور ڈيڑھ دو ماہ بعد چھوڑ ديا ۔ مجھے بہت افسوس ہوا تھا ، اور مجھے لگتا ہے ہمارے معاشرے كى اكثر لڑكيوں كى شخصيت كمزور سی ہوتى ہے۔ فيصلہ كرنا يا اس پر قائم رہنے ميں نا كام رہتی ہيں۔اس طرح كے مزاج كى كوئى لڑكى مجھ سے یہ سوال كرے تو مجھے سمجھ نہيں آتى كيا جواب ديا جائے۔
     
  14. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    میں نے آٹھویں جماعت سے نقاب شروع کیا ! اور میری کہانی سب کہانیوں سے تھوڑی مختلف ہے!

    مجھے نقاب کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ کیوں کہ عبایا پہننے کا شوق مجھے بچپن سے تھا۔۔ ساتھویں جماعت میں عبایا پہننا شروع کیا اپنے ہی شوق سے۔۔ مجھے دیکھ کر، میری Gathering میں عبایا پہننے کا شوق ہوا،، تھوڑے عرصے بعد انہوں نے بھی پہننا شروع کیا۔ اور پھر ہم سے سینئر کلاس کی بھی کچھ لڑکیوں نے! آج بھی الحمدُللہ میں نقاب کے بغیر گھر سے نہیں نکلتی۔۔ اور نقاب میں اپنے آپ کو بہت پُرسکون سمجھتی ہوں۔ مگر ان لڑکیوں کو دیکھ کر شدید غصہ اور افسوس ہوتا ہے جو عبایا کے نام پر فیشن کرتی ہیں۔ جو کہ عبایا والی لڑکیوں کو بدنام کرواتی ہیں۔۔ مجھے عبایا کا شوق کیسے ہوا؟ کیوں کے میرے گھر کا ماحول نہایت پردہ والا ہے۔ الحمدُللہ! گھر کے ماحول سے بہت اثر پڑتا ہے۔۔!
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاء اللہ بہت خوب ،
    ان كے ليے بھی ہدايت كى دعا جارى ركھنى اور سمجھاتے رہنا چاہیے۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    درست كہا ، ويسے بعض روشن خيال آنٹياں شانٹياں زيادہ غصہ كھا جاتى ہيں نقاب والى لڑکی ديكھ كر ۔ ايك آنٹی كا ميرے ساتھ بڑا دل چسپ واقعہ ہوا تھا ۔
     
  17. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہممم تو بتائیے کیا ہوا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    یہ بہت بڑی خوش قسمتی ھے کہ بچپن ہی سے دینی ماحول ملے لیکن یہ بات بھی ھےکہ اللہ جس کوھدایت دیناچاھے اس کا اس طرح انتظام کرتا ھے کہ بندہ حیران رہ جاتاھے اوروہ اپنے اللہ کی اس مہربانی پر شکر ادا کرتاھےکہ اللہ نے اس لائق بنایا۔
    کئی دفعہ انسان میں اچھائی ہوتی ھے لیکن اس میں خوب صورتی دینی علم سے آتی ھے ۔علم کیسے انسان کو بدلتا ھے اس کا مشا ہدہ مجھے اپنی کلاس فیلوز کے طرز عمل سےھوا صرف پردہ ھی نھیں ان کے اعمال میں اور بھی تبدیلیاں آئیں دعا ھے کہ اللہ دین کے راستےمیں ھم سب کو استقامت عطافرمائےآمین ۔
    آنٹیز والے واقعہ کا انتظاررھےگا ۔
     
  19. سائرہ ساجد

    سائرہ ساجد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 3, 2011
    پیغامات:
    691
    گھر کا ماحول انسان کی زندگی پر بہت اثر کرتا ہے اگر شروع سےہی گھر میں دینی ماحول کو قائم کیاجائے تو انسان کبھی بھی گلط رستہ اختیار نہیں‌کرتا لیکن گھر میں‌ہی کسی چیز کی نوک ٹوک نہ ہو تو ماحول خراب ہونے میں‌دیر نہیں لگتی۔ باہر کے ماحول کو درست کرنے سے پہلے اپنے گھروں کا ماحول ایسا بنائو کہ کسی کو بات کرنے کا موقع نہ مل سکے
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مختصرا بتاتى ہوں اذان ہونے والى ہے۔ كل بھی اسى وجہ سے رہ گيا ، دراصل ميں ان آنٹی كے آفس كسى كام سے گئی وہ مجھے حليہ سے مولوى سمجھ كر انگريزى ميں ميرے متعلق خوب تبصرہ كر چكيں تو مجھ سے بوليں يس پليز ، ميں نے جواب ميں انگريزى ميں سلام دعا كر كے آمد كا مقصد بتايا تو ان كا رنگ اتنى برى طرح اڑا كہ ميں نے سوچا يہ بے ہوش ہو گئيں تو كيا ہو گا ؟؟؟ الحمد للہ خيريت رہی كہ بےہوش نہيں ہوئيں۔ اس كے بعد بھی كئى بار آمنا سامنا ہوتا تھا ، ہہہہ كيا مزے كے دن تھے ! افسوس كہ اب وہ اس منصب پر نہيں ہوتيں۔ سارى رونق ان كے ساتھ گئی ۔

     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں