وزیراعظم توہین عدالت کے مرتکب قرار، 13 فروری کو طلب

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏فروری 2, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لئے تیرہ فروری کو طلب کر لیا۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بنچ این آر او عملدرآمد کیس میں توہین عدالت پر وزیراعظم کو جاری کئے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس کی سماعت کر رہا ہے۔
    http://urdu.aaj.tv/search/
    پارٹی رہنما کے مطابق : وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اور عدالتی کارروائی کا سامنا کریں گے۔
     
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ظاہر ہے، اب تو سامنا ہی کریں گے، پتہ ہے نہ کہ باری ختم ہونے والی ہے۔ پھر دیکھی جائے گی :00008:
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ملوث کوئی بھی ہو سزا ضرور ملے
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سزا وزا كسى كو نہيں ملتى يہاں ، فرد جرم عائد ہونے تك اتنے سياسى تماشے ہوں گے كہ يہ پارٹی پھر مظلوم بن جائے گی۔
     
  5. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بیشک
     
  6. الطائر

    الطائر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2012
    پیغامات:
    273
    چلئے سزا ملے نہ ملے کم از کم پاکستانی عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند مثبت قانونی نظائر تو قائم ہو رہے ہیں۔

    کوئی اس کورچشم کو بتائے گا کہ شکریہ کا بٹن کہاں ہے؟ میں نے عدالتِ عظمیٰ کا شکریہ ادا کرنا ہے:00002:
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد

    سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی
    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف وزیراعظم کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی، سات رکنی بنچ کا دو فروری کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے ،تیرہ فروری کو وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
    آٹھ رکنی بنچ نے قرار دیا ہے کہ دو فروری کو سات رکنی بنچ کا فیصلہ درست تھا جس کے تحت وزیراعظم کو توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تیرہ فروری کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اب وزیراعظم تیرہ فروری کو سات رکنی بنچ کے روبرو پیش ہوں گے اور ان پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔
    AAJ News - Breaking News, Pakistan News, National, Business, Opinion, Editorials, Fashion
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاكستان كے حوالے سے سارى دنيا كى نظريں كل كے سيشن پر ہيں ۔وزيراعظم خفت مٹانے كے ليے قربانيوں كى باتيں كر رہے ہيں۔ صحافى اگل متوقع وزير اعظم كے نام پر قيافے لگا رہے ہيں ۔
    فرد جرم كل عائد ہونى ہے اور سارے شہر كى شامت آج سے آ گئی ۔ سيكيورٹی ہائى الرٹ ہے ۔ پچھلى پيشی ميں سارا شہر سيل کر ديا گيا تھا ، كل نجانے كيا ہو۔
     
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    یہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کریں گے .یہ چاھتے ہیں ک ان کو ڈسمس کر دیا جاتے. تا کہ یہ آئندہ کے لئے پھر مظلوم بن کے عوام کے سامنے آ سکیں
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سپریم کورٹ آج پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پراین آر او یعنی قومی مفاہمتی آرڈیننس سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے مقدمے میں فردِ جُرم عائد کر رہی ہے۔
    عدالت عظمی نے وزير اعظم كو عام شہرى كى طرح پيش ہونے كا حكم ديا ہے ۔ گاڑی سپريم كورٹ كى عمارت كے اندر لے جان كى اجازت نہيں ہو گی۔
    گیلانی سزا ملنے کی صورت میں وزیراعظم بھی نہیں رہیں گے بلکہ اُن پر کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے اور پارلیمان کا رکن بننے پر پانچ سال کی پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    وزیراعظم کی پیشی، اتحادی رہنما اور چند اراکین کابینہ بھی ہمراہ جائینگے​


    وزیر اعظم گیلانی کی پیشی کے موقع پر کابینہ کے کچھ ارکان اور اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی ان کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔

    وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کےحوالےسے پپیلزپارٹی کی اتحادی جماعتوں اور کور کمیٹی کے الگ الگ اجلاس اسلام آباد میں ہوئے جن میں آج وزیراعظم کی پیشی کے حوالے سے مختلف امور پرغور کیا گیا۔ اجلاسوں میں یہ معاملہ بھی زیربحث لایاگیا کہ نواز شریف دور میں عدالت پر حملہ ہوا لیکن کسی کو توہین عدالت کی سزا نہیں ہوئی۔ گیلانی پہلے وزیراعظم ہو سکتے ہیں جنہیں توہین عدالت کی سزادی جا سکتی ہے۔ یہ آپشن بھی زیر غور آیا کہ وزیراعظم کو سزا ہونے کی صورت میں انہیں ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفیکشن الیکشن کمیشن سپیکر کی جانب سے بھجوایاجائے گا۔ پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف بیس سے بائیس پاس جاری کئے گئے ہیں کابینہ کے کچھ ارکان اور اتحادی جماعتوں کے رہنما وزیراعظم کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔
     
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    وزیراعظم کی گاڑی کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت مل گئی​


    وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی گاڑی کو آج سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے، پیشی کے مو قع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    وزیر اعظم کو آج سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت عظمی کے احاطے میں گاڑی لے جانے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے کیس کیوجہ سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں، لہذا وزیراعظم کی گاڑی کو سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت دی جائے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کروزیراعظم کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کی اجازت مانگی تھی جس پر رجسڑارنے رات گئے گاڑی کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت دے دی۔
     
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت پر سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
     
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    وزیر اعظم پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی

    اسلام آباد…وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم کو روسٹرم میں کھڑا کر کے دو صفحات پر مشتمل فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ این آور او فیصلے کے پیرا گراف 178پر عمل نہ کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی۔ وزیراعظم گیلانی پاکستان کے پہلے چیف ایگزیکٹیو ہیں جن پر فرد جرم عائد کی گئی۔ سات رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس پر تمام ججز نے باری باری دستخط کئے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے خلاف فرد جرم کی تحریر پڑھی اور اعتزاز احسن انہیں سمجھاتے رہے۔ عدالت نے وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ ”کیا آپ نے خود پر فرد جرم سمجھ کر پڑھ لی“، وزیر اعظم نے جواب دیا کہ ”جی ہاں فرد جرم پڑھ لی ہے“۔ عدالت نے اس کے بعد اٹارنی جنرل کو وزیر اعظم کے ٹرائل کا استغاثہ بننے کا کہہ دیا۔ وزیر اعظم نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔
     
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    سلام آباد … وزیر اعظم کے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد توہین عدالت کی کارروائی22 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے اور وزیراعظم کو آئندہ حاضری سے استثنا دے دیا گیا ہے۔ آج ہونے والی کارروائی میں عدالت نے این آر او سے متعلق فیصلے کے پیرا گراف نمبر178پر عمل نہ کرنے پر ان کے خلاف فرد جرم عائد کی اور روسٹرم پر کھڑے ہو کر وزیراعظم کو فرد جرم سنائی۔ فرد جرم کی دستاویز 2 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم سوئس حکام اور دیگر ممالک کوخط نہ لکھنے پرتوہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ وزیراعظم نے اپنے خلاف فرد جرم کی تحریر پڑھی، اعتزاز انھیں سمجھاتے رہے۔ وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت سے 24فروری تک وقت مانگا، انہوں نے عدالت کو بتایا ہے کہ وہ لندن جارہے ہیں اور 21فروری کو واپس آئیں گے اور 24فروری تک جواب داخل کردیں گے۔ تاہم عدالت نے اٹارنی جنرل کو استغاثہ مقرر کرتے ہوئے حکم دیا کہ استغاثہ کی شہادتیں 22فروری کو ریکارڈ کی جائیں۔
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں