مزے دار شربت آلو بخارا (Plum shake )

عائشہ نے 'کچن کارنر' میں ‏جولائی 4, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اگر آپ پندرہ منٹ میں مزے دار شربت بنا نا چاہتی ہیں تو آلوبخارے کے شربت کی یہ آسان اور مزے دار ترکیب ضرور آپ کے کام آئے گی۔
    [​IMG]

    امیج بشکریہ: ظhttp://www.visportsnutrition.ca/protein-shake-recipes-series-fifteen/
    اجزاء:

    تازہ آلوبخارا ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــ دس سے بارہ عدد
    چینیـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دس چمچ یا حسب ذائقہ
    نمک ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ چٹکی بھر
    تخم بالنگا یا Sweet basil seeds ــــــــ ایک چمچ
    پودینے کے پتے ـــــــــــــــــــــــــــــــ چار سے پانچ
    یا
    ادرک کا رس ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ ایک چمچ چھوٹا
    پانی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ چھ گلاس

    ترکیب :
    تخم بالنگا کو ایک پیالی پانی میں بھگو دیں۔
    آلوبخارے کے دانے صاف کر کے اس میں سے گٹھلی نکال لیں ۔
    پودینے کے پتے باریک پیس لیں۔
    اب آلو بخارے ، چینی، نمک ، ایک گلاس پانی اور پودینے کے پتوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور شیک کر لیں۔ جگ میں نکال کر باقی پانی اور پھولے ہوئے تخم بالنگا شامل کریں ۔ برف ڈال کر یا ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔ شدید گرمی سے متاثر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے ۔
    اہم بات: اس ترکیب میں حسب ذائقہ تبدیلی ممکن ہے ، مثلا اگر آپ کو پودینے کا ذائقہ پسند نہیں تو اس کی جگہ ایک چمچ ادرک کا رس شامل کر لیں۔ اسی طرح آلو بخارے کے ساتھ چند کیلے بھی بلینڈ کیے جا سکتے ہیں، جب کہ آلو بخارا اور فالسہ ملا کر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح اگر آلو بخارے کے چھلکے سخت ہوں تو ان کو چھیل لیں، لیکن بہت باریک چھلکا اتاریں تا کہ پھل ضائع نہ ہو۔ بعض لوگ اس میں سوڈا شامل کرتے ہیں لیکن وہ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے اس لیے قدرتی چیزوں ہی پر اکتفا کیا گیا ہے۔
     
    Last edited: ‏جولائی 6, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یہ تازہ آلو بخارے سے بنے گا یا سوکھے سے
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تازہ
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    اچهی ترکیب ہے پنجاب میں آلو بخارہ بہت تها کراچی میں کم ہی ہے .افطاری کے لیے اچها مشروب ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہمارے یہاں بھی اب بازار میں آلو بخارا نظر نہیں آیا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں