پسندیدہ مزاحیہ کلام - 1

ام اقصمہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏دسمبر 2, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    جہاں‌سلطانہ پڑھتی تھی

    وہ اس کالج کی شہزادی تھی اور شاہانہ پڑھتی تھی
    وہ بے باکانہ آتی تھی اور بے باکانہ پڑھتی تھی
    بڑے مشکل سبق تھے وہ جنکو روزانہ پڑھتی تھی
    وہ لڑکی تھی مگر مضمون سب مردانہ پڑھتی تھی
    یہی کالج ہے وہ ہمدم جہاں سلطانہ پڑھتی تھی
    کلاسوں ‌میں‌ ہمیشہ دیر سے وہ آیا کرتی تھی
    کتابوں کے تلے فلمی رسالے لایا کرتی تھی
    وہ جب دوران لیکچر بور سی ہو جایا کرتی تھی
    تو چپکے سے کوئی تازہ افسانہ پڑھتی تھی
    کتابیں دیکھ کر کڑھتی تھی محو یاس ہوتی تھی
    تعجب ہے کہ وہ ہر سال کیسے پاس ہوتی تھی
    جو علم کو الم ، مولانہ کو ملوانہ پڑھتی تھی
    بڑی مشہور تھی کالج میں ‌چرچا عام تھا اسکا
    یہاں کالج میں پڑھنا تو برائے نام تھا اسکا
    کہ وہ آزاد تھی اور آزادانہ پڑھتی تھی
    یہی کالج ہے وہ ہمدم جہاں ‌سلطانہ پڑھتی تھی​
     
  2. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    کونسا کالج سسڑ۔۔۔۔ہی ہی ہی

    بہت خوب
     
  3. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    سلطانہ کالج فار ویمن:00006:
     
  4. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    امریکہ کو اگر لفظوں میں لکھا جائے تو کچھ ایسا ہے کہ

    زمیں ہموار نہیں
    موسم کا اعتبار نہیں
    لوگ وفادار نہیں
    مذہب سے سروکار نہیں
    خلوص سے ہمکنار نہیں
    بدلنے کو تیار نہیں
    وقت مددگار نہیں
    حالات سازگار نہیں
    خدا سے شکرگذارنہیں
    غرض یہ کہ امریکا کوئی شاہکار نہیں

    مگر اسکے باوجود اسمیں کچھ باتیں ایسی ہیں کہ اگر وہ پاکستان میں ہوں‌تو یہ دنیا کا سب سے بہترین ملک بن جائے:
    فضول تہوار نہیں‌
    رسومات کا مینار نہیں
    سڑکوں پر غبار نہیں
    بھکاری کا دیدار نہیں
    نلکوں کی قطار نہیں
    کوئی بندہ بیکار نہیں
    پابندئی وقت دشوار نہیں
    تعلیم کا دوہرا معیار نہیں
    ایجادات کا شمار نہیں
    کوئی قانون سے آزاد نہیں

    پھر بھی کچھ ایسی باتیں‌ہیں‌جو دل کو تڑپاتی ہیں

    غذا مزیدار نیہں
    کھانے میں اچارنہیں
    گھی کا بھگار نہیں
    چوڑیوں کی جھنکار نہیں
    بہن کا پیار نہیں
    ابا کی پھٹکار نہیں
    قائد کا مزار نہیں
    اور سب سے بڑھ کر بوریت “اردو کا اخبار نہیں“۔
     
  5. سوری

    سوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2007
    پیغامات:
    730
    کیا ایڈمیشن اوپن ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  6. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بکرے کی شان میں

    اے میرے بکرے ،میرے بچے،میرے لخت جگر
    اے میری آنکھوں کے تارے ،اے میرے نور نظر

    ثانی تیرا لا نہیں سکتی یہ دنیا ،ڈھونڈ لے
    “نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر“

    تجھ سا عالیشان بکرا میرے گھر میں دیکھکر
    کہہ نہیں سکتا جلیں کے سب پڑوسی کس قدر

    گھنگرو تیرے پاوں کے نغمے سناتے ہیں‌ہمیں
    تیری“میں میں“کی آواز میں ہے اک سحر

    تجھ سا خوش آواز بکرا اور نہ ہوگا کہیں
    کوکتی ہے جس طرح کوئل کوئی وقت سحر

    تیری کجلائی ہوئی آنکھوں میں رقصاں شوقیاں
    بکریوں کے دل کی دھڑکن کو کریں زیرو زبر

    بھالے جیسے سینگھ تیرے لگتے ہیں کتنے بھلے
    چال شاہانہ تیری، انداز میں ہے کروفر

    تیز رفتاری تیری ہرنوں کو شرماتی ہےاور
    قد تیرا ایسا کہ جس کو دیکھ کر گھبراہیں خر

    تو بروز عید تنہا چھوڑ جائے گا ہمیں
    راہ میں اللہ کی اپنی جان کی دیکر نذر
     
  7. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    نہیں
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    واہ بہت خوب سسٹر
     
  9. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بہت خوب ہر طرف سلطانہ ہی سلطانہ.
    آپ کی مزید شیئرنگز کا انتظار رہے گا.
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    بہت خوب دلکش سسٹر

    مگر سرفراز شاہد کی یہ نظم آپ نے مکمل شیئر نہیں کی چلیں کوئی بات نہیں میں کر دیتا ہوں۔

    وہ اس کالج کی شہزادی تھی وہ شاھانہ پڑھتی تھی
    وہ بے باکانہ آتی تھی وہ بے باکانہ پڑھتی تھی
    بڑے مشکل سبق تھے جن کو وہ روزانہ پڑھتی تھی
    وہ لڑکی تھی مگر مضمون مردانہ پڑھتی تھی
    یہی کالج ہے وہ ھمدم جہاں سلطانہ پڑھتی تھی
    جماعت میں ہمیشہ دیر سے وہ آیا کرتی تھی
    کتابوں کے تلے فلمی رسالے لایا کرتی تھی
    وہ جب دوران لیکچر بور سی ہو جایا کرتی تھی
    تو چپکے سے کوئ تازہ ترین افسانہ پڑھتی تھی
    یہی کالج ہے وہ ہمدم جہاں سلطانہ پڑھتی تھی
    کتابیں دیکھ کر کڑھتی تھی محو یاس ہوتی تھی
    بقول اس کے کتابوں میں نری بکواس ہوتی تھی
    تعجب ہے کہ وہ ہر سال کیسے پاس ہوتی تھی
    جو علم‘ علم کو مولانا کو “ملوانا“ پڑھتی تھی
    یہی کالج ہے وہ ھمدم جہاں سلطانہ پڑھتی تھی
    عجب انداز کے عشاق تھے اس ہیر کے مامے
    کھڑے رہتے تھے پھاٹک پر کئ ماجھے گامے
    جو اس کے نام پر کرتے تھے جھگڑے اور ہنگامے
    وہ اس طوفان میں رہتی تھی طوفانانہ پڑھتی تھی
    یہی کالج ہے وہ ھمدم جہاں سلطانہ پڑھتی تھی
    وہ سلطانہ مگر پہلی سی سلطانہ نہیں یارو
    سنا ہے کوئ بھی اب اس کا دیوانہ نہیں یارو
    کوئ اس شمع خاکستر کا پروانی نہیں یارو
    خود افسانہ بنی بیٹھی ہے جو افسانہ پڑھتی تھی
    یہی کالج ہے وہ ھمدم جہاں سلطانہ پڑھتی تھی
     
  11. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    مزہ آجائے

    حلوہ گاجر کاجو لائے تو مزہ آجائے
    ایسا مہمان گھر آئے تو مزہ آجائے
    ان کے کلُے میں ہے پیک اور عدوسامنے ہے
    چھینک ایسے میں جو آئے تو مزہ آجائے
    بن کے پامسٹ میں‌ بیٹھا ہوں دری پر سرراہ
    کاش وہ ہاتھ دکھائے تو مزہ آجائے
    کیسے لڑتی ہیں نگاہیں ہمیں معلوم تو ہو
    کالا چشمہ وہ ہٹائے تو مزہ آجائے
    بل وصولی کے لیے در پر گوالا ہے کھڑا
    میرا کتا اسے کھائے تو مزہ آجائے
    سر پر عاصی وہ رضائی لئے گھر کو ہیں رواں
    بارش ایسے میں جو آجائے تو مزہ آجائے
     
  12. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    ہاہاہاہا سسٹ بہت ہی عمدہ۔۔۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔۔
    اچھا جب ایسا مہمان آئے تو ہمیں بھی بتانا۔۔۔ہی ہی ہی
     
  13. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
  14. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  15. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب سسٹر
     
  16. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    ہاں‌بس بقر عید آیا ہی چاہتی ہے نا اسلیے بکرے ہی نظروں‌میں‌گھوم رہے ہیں۔
     
  17. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    ٹھیک ہے ملکر گت بنایئں گے۔ہی ہی ہی
     
  18. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    غمگین حصہ حزف کر دیا تھا،یہ ‌طنز و مزاح پر مبنی شعری تخلیقات کا سیکشن ہے نا۔۔ویسے آپ کا بہت بہت شکریہ۔
     
  19. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    راہ خدا میں‌جو قربان ہو گیا بکرا

    راہ خدا میں‌جو قربان ہو گیا بکرا
    تو میری نظم کا عنوان ہو گیا بکرا

    غریب شخص کی مہنگائی نے کمر توڑ دی
    امیرِشہر کی پہچان ہو گیا بکرا

    کھلی فضاؤں کا عادی تھا گاؤں‌میں‌ کل تک
    شہر پہنچ کر پریشان ہو گیا بکرا

    سجایا ہاروں سے جس وقت یہ معلوم ہوا
    کہ چند روز کا مہمان ہو گیا بکرا

    وہ بقر عید کا دن اور قصائی کے نخرے
    یہ بات دیکھکر حیران ہو گیا بکرا
     
  20. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    بہت خوب سسٹر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں