’چھ ماہ قید پھانسی پر لٹکنے سے بہتر‘

ابودجانہ نے 'خبریں' میں ‏مارچ 15, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    :00032::00003:پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دو ٹوک الفاظ میں سپریم کورٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات بحال کرنے کے لیے سوئس حکام کو خط لکھنے کی بجائے چھ ماہ کے لیے جیل جانے کو ترجیح دیں گے۔
    بہاولپور یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے ایک بار پھر کہا کہ ملک کے دستور میں صدر کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے سوئس حکام کو خط لکھ کر وہ آئین کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے۔
    ’’اگرمیں خط لکھتا ہوں تو آئین سے انحراف کرتا ہوں ... تو مجھ پر آئین کی شق چھ کا اطلاق ہوتا ہے یعنی میں بغاوت کرتا ہوں اور جس کی سزا موت ہے۔ اگر میں (خط) نہیں لکھتا تو پھر توہین عدالت ہے جس کی سزا چھ مہینے قید ہے۔ اب آپ بتائیں کہ چھ مہینے (کی سزا) بہتر ہے کہ پھانسی کی سزا بہتر ہے۔‘‘
    قومی مصالحتی آرڈیننس یعنی این آر او کو کالعدم قرار دینے کے بعد عدالت عظمٰی نے دسمبر 2009 ء میں وزیر اعظم گیلانی کو حکم دیا تھا کہ اس متنازع قانون کے تحت صدر زرداری سمیت ہزاروں افراد کے خلاف اندرون ملک اور بیرون ملک ختم کیے گئے بدعنوانی کے مقدمات بحال کریں۔
    لیکن پاکستانی وزیر اعظم یہ کہہ کرعدالت کے احکامات پر عمل درآمد سے انکار کرتے آئے ہیں کہ ملک کا آئین صدر کے خلاف اُس وقت تک پرانے و نئے فوجداری مقدمات کھولنے کی اجازت نہیں دیتا جب تک وہ اس منصب پر فائز ہیں۔
    عدالت کی حکم عدولی پر سپریم کورٹ کے ایک سات رکنی بنچ نے مسٹر گیلانی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت شروع کرکے اُن پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔
    سپریم کورٹ نے سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے وزیر اعظم کو 21 مارچ تک کی مہلت دے رکھی ہے۔ اگر پاکستانی وزیر اعظم پر توہین عدالت کا جرم ثابت ہو گیا تو سپریم کورٹ انھیں کم از کم چھ ماہ قید کی سزا اور پانچ برس کے لیے پارلیمان کی رکنیت سے نا اہل قرار دے سکتی ہے۔
    بہاولپور میں وزیر اعظم گیلانی نے اپنے خطاب میں طالب علموں سے پوچھا کہ آیا اُنھیں سوئس حکام کو خط لکھنا چاہیئے یا نہیں تو ہجوم کی طرف سے ’’نہیں، نہیں‘‘ کی آوازیں آئیں۔
    ’’اچھا، ہم آپ کا پیغام عدالت کو پہنچائیں گے اور اُنھیں بتائیں گے کہ وہ پارلیمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں کیونکہ پارلیمان نے ہی صدر کو استثنٰی دیا ہے۔ دنیا میں تمام سربراہان مملکت کو یہ استثنٰی حاصل ہے۔‘‘
    صدر زرداری اور اُن کی مقتول بیوی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو پراُن کے دوراقتدار میں بدعنوانی سمیت سرکاری رقوم غیر قانونی طور پر سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں منتقل کرنے کے الزامات میں پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بعد میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اندرون ملک اور سوئس عدالتوں میں مقدمات دائر کیے گئے تھے۔
    قومی مفاہمت کے نام پر2007ء میں مسٹر مشرف نے این آر او کے نام سے ایک صدراتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت صدر زرداری سمیت آٹھ ہزار افراد کے خلاف قائم بدعنوانی کے مقدمات ختم کر دیے گئے۔ لیکن سپریم کورٹ نے اس قانون کو دو سال قبل کالعدم قرار دے کر پیپلز پارٹی کی حکومت کو تمام مقدمات بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔:00003::00032:

    حوالہ
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 15, 2012
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    عجیب منطق ہے ۔ جو شخص مختلف جرائم اور کیسس کی وجہ سے جیل کاٹ چکا ہو وہ شخص کس آئین کے تحت صدر بن سکتا ہے۔
    بے نظیر بھٹو کی وفات کے بعد صدر صاحب نے مخدوم فہیم کی سیٹ چھین کر خود کو منتخب کیا جبکہ پاکستانی عوام یہ کبھی نہیں چاہتی تھی کہ چور اور ڈاکو ہمارے اوپر حکمرانی کرے۔
    اللہ ہمیں ان مفاد پرستوں سے نجات دلائے یہ لوگ ملک کولوٹنے کیلئے آئے ہیں ورنہ کون نہیں جانتا کہ زرداری کے اثاثے ملک سے باہر بہت زیادہ ہیں۔ پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے پرویز مشرف کی طرح یہ بھی بھاگ جائیں گے۔
     
  3. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاکم اللہ خیرا۔
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جس نے سزا نہ کاٹی یا جو جیل نہ گیا وہ سیاست دان نہ بنا
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ’’اسلامی‘‘ جمہوریہ پاکستان کے قانون کے تحت اللہ کے قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بغیر توبہ کے ۔۔۔ ۔ اگر جان نکل گئی ۔۔۔۔ تو کیسے خلاصی ملے گی۔۔۔۔ کاش ہمارے عقیدے پر ہمارے ’’علماء‘‘ نے روشنی ڈالی ہوتی۔ اللہ تعالی کا حوصلہ ہے کہ وہ ہمیں برداشت کر رہا ہے وگرنہ اس ’’اسلامی مملکت‘‘ پر ۔۔۔۔ آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر گر پڑے۔
     
  6. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    یہ ہے قول و فعل اس انسان کے جس نے آئین پاکستان اور قوانین پاکستان کے تحفظ اور عملداری کا حلف لیا ہوا ہے؟


    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    دیکھئے میرا تازہ ترین بلاگ:
    آواز پاكستان آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك /
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں