ہماری زندگی کا سفر ۔۔۔۔ ایک سبق آموز قصہ (ضرور پڑھیں)

اعجاز علی شاہ نے 'فن کدہ' میں ‏مارچ 23, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

    [​IMG]

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    ایک دن ایک شخص اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گاڑی میں سفر کررہا تھا۔
    راستے میں ایک آدمی کھڑا ملا تو اس شخص نے پوچھا کہ تم کون ہو ؟
    اس نے جواب دیا میں "مال ہوں"
    [​IMG]
    اس شخص نے اپنی بیوی اوربچوں سے پوچھا کہ کیا ہم اس کو اپنے ساتھ سوار کرلیں ؟
    سب نے مل کر کہا کہ بالکل ! مال کے ذریعہ ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں اور جو چاہیں خرید سکتےہیں۔
    پھر مال ان کے ساتھ سوار ہوا۔
    گاڑی آگے چلی تو ایک اور آدمی ملا۔
    تو باپ نے پوچھا کہ تم کون ہو؟
    اس نے جواب دیا میں" طاقت اور منصب ہوں"
    [​IMG]

    باپ نے اپنی بیوی اور بچوں سے پوچھا کہ کیا ہم اس کو بھی اپنے ساتھ سوار کرلیں؟
    سب نے مل کر ایک آواز میں‌کہا:
    بالکل ! طاقت اور منصب کے ذریعہ ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں اور جو چاہیں خرید سکتےہیں۔
    پھر طاقت اور منصب بھی ان کے ساتھ سوار ہوا۔
    اور اسی طرح دنیاوی لذتوں اور شہوتوں میں مبتلا لوگوں سے ان کو سامنا پڑتا رہا ۔
    [​IMG]

    یہا ں تک کہ ایک اور آدمی ملا ۔
    باپ نے پوچھا کہ تم کون ہو؟
    اس نے کہا " میں دین ہوں"
    [​IMG]

    باپ ، بیوی اور بچوں نے مل کر ایک آواز میں کہا کہ ابھی اس کا وقت نہیں !ہم دنیا اور اس کا سامان چاہتےہیں۔
    دین ہمیں ان چیزوں سے محروم اور پابند کردے گا۔
    اس کی تعلیمات کی پابندی سے ہم تھک جائیں گے۔
    حلال و حرام ، نماز و حجاب اور روزہ یہ ہم پر سخت گزرے گا۔
    ہمارے لیے یہ ممکن ہے کہ ہم دنیا اور اس کے سامان سے لطف اندوز ہونے کے بعد تمہاری طرف واپس آئیں۔
    پھر دین کو چھوڑ کر وہ آگے بڑھیں یہاں تک کہ سفر مکمل ہونے کے قریب ہوا کہ اچانک چیک پوائنٹ اور "رک جائیے کے الفاظ" دکھائی دئیے۔
    [​IMG]

    ایک شخص نے باپ کی طرف اشارہ کرکے گاڑی روکنے اور نیچے اترنے کو کہا۔
    پھر اس شخص نے باپ سے پوچھا:
    تمہارا سفر یہی پر ختم ہوا اور تمہیں اب میرے ساتھ جانا ہے۔
    باپ کے ہوش و حواس اڑ گئے اور کچھ بول نہ سکا۔
    اس شخص نے کہا کہ میں دین کی تلاشی کروں گا ۔۔۔ کیا تمہارے ساتھ دین ہے ؟
    باپ نے کہا کہ نہیں ! اس کو تھوڑی سی مسافت پر چھوڑا ہے۔ مجھے موقع دیں میں واپس لوٹتا ہوں اور اس کو اپنے ساتھ لاتا ہوں۔
    اس شخص نے کہا کہ تم یہ ہرگز نہیں کرسکتے کیوں کہ یہ سفر ختم ہوگیا اور واپسی ناممکن ہے۔
    تو باپ نے کہا کہ میرے ساتھ گاڑی میں بیوی، بچے، مال، طاقت و منصب وغیرہ۔۔۔۔ ہیں ۔
    تو اس شخص نے جواب دیا:
    یہ تمہیں اللہ کے دربار میں کسی چیز سے نہیں بچا سکتےاور یہ تمہیں چھوڑ دیں گے، اور جو چیز تمہیں فائدہ پہنچائے گی وہ دین ہے جس کو تم نے راستے میں چھوڑ دیا۔
    باپ نے پوچھا تم کون ہو؟
    اس شخص نے جواب دیا:
    میں موت ہوں!!!
    جس سے تم غافل تھے اور تم نے اپنا محاسبہ نہیں کیا۔
    پھر باپ نے گاڑی کی طرف دیکھا تو اس کی جگہ اس کی بیوی گاڑی چلانے لگی اور گاڑی اس کی بیوی، اولاد ، مال ، منصب اور طاقت کو لے کر سفر کاٹنے لگ گئی اور کوئی اس سے نہیں اترا۔
    [​IMG]



    [​IMG]
    اللہ تعالی فرماتا ہے:
    [qh]قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَاكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ[/qh]
    آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے لڑکے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے کنبے قبیلے اور تمہارے کمائے ہوئے مال اور وہ تجارت جس کی کمی سے تم ڈرتے ہو اور وہ حویلیاں جنہیں تم پسند کرتے ہو اگر یہ تمہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اس کی راہ کے جہاد سے بھی زیادہ عزیز ہیں، تو تم انتظار کرو کہ اللہ تعالٰی اپنا عذاب لے آئے اللہ تعالٰی فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا (التوبہ :24)
    اور فرمایا:
    [qh]كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ وَإِنَّمَا تُوَفَّوْنَ أُجُورَكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۖ فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ[/qh]
    ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے (آل عمران: 185)

    (نوٹ: یہ عربی میں ای میل ملی تھی ۔ حسب توفیق اس کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ اللہ اس کو میرے لیے بلکہ سب کیلئے توشہ آخرت بنائے۔ آمین)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 10
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    جزاک اللہ خیرا بھائ اعجازعلی شاہ۔ اللہ تعالی آپ کی اس بہترین کاوش کو شرف قبولیت عطا فرماۓ۔ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابودجانہ

    ابودجانہ --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏دسمبر 9, 2010
    پیغامات:
    763
    جزاک اللہ بھائی
    بہت عمدہ کاوش اور انداز ہے
    اللہ آپ کو دنیا آخرت میں کامیاب کرئے ۔آمین
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
    جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی
    آج میں‌یہ بات کہنے پر مجبور ہو گیا کہ میں نے جب سے مجلس جوائن کی تب سے لے کر جتنے بھی اچھے اچھے تھریڈز دیکھے اُن میں‌مجھے سب سے بہترین تھریڈ آج آپ کا یہ تھریڈ لگا۔ آپ نے دنیا و آخرت ، زندگی اور موت کی ایک ایسی تصویر کھینچی کہ جس کو اگر اس کی سمجھ آجائے تو وہ اپنی زندگی کو ابھی سے سُدھارنے لگ جائے۔
    اعجاز بھائی بات وہی اچھی ہوتی ہے جو انسان کو جنجھوڑ کر رکھ دے، بات وہ بہتر ہوتی ہے جو سوچنے پر مجبور کر دے ، بات وہی بہتر ہوتی ہے جو انسان کو آسانی سے سمجھ آجائے اور آپ کے اس تھریڈ میں‌وہ تمام باتیں‌موجود ہیں۔
    میں‌اللہ تعالی سے دُعا کرتا ہوں کہ اس کے پیچھے آپ کو جو بھی نیک مقصد ہے اُس میں‌ آپ کو پاک ذات کامیاب کرے آمین اور ساتھ ساتھ آپ کے لیے یہ دُعا گُو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کو تمام خوشیاں‌عطا کرے آمین 
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی
    بہترین اور بہت ہی زبردست تھریڈ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. جاچکعے911

    جاچکعے911 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 21, 2012
    پیغامات:
    15
    اللہ ہم سب کو ہدایت دے آمین
     
  10. shaikh babul

    shaikh babul -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    95
    جزاک اللہ خیرا
     
  11. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    جزاک اللہ خیرا
    بہت عمدہ شئیرنگ ہے
    اللہ تعالی ہم سب کا دنیا اورآخرت دونوں کا سفر آسان کرے آًمین
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,488
    بہت خوب صورت ماشاء اللہ ، تصويروں نے چار چاند لگا دئیے۔ جزاك اللہ خيرا ۔
    يہ كہانى كسى نے اردو مجلس پر پہلے بھی شئير كى تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    لیکن یہ تو مجھے عربی میں ملی تھی ای میل پر ۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بہت ہی زبردست
    جزاک اللہ خیرا اعجاز بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  15. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    یہ کہانی کے انداز میں‌اس
    لنک پر موجود ہے، لیکن اعجاز بھائی نے جس انداز میں اسکو یہاں‌پوسٹ کیا ہے، وہ سوپرب ہے، جزاک اللہ خیرا۔
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,488
    جى بالكل يہی ہے ، دونوں كا مركزى خيال ايك ہے ليكن انداز جدا جدا ۔
    ايسى باتيں ياد دہانى كے ليے دہراتے رہنا چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بالکل لیکن دراصل بات اردو ترجمہ کی ہے کسی نے پہلے ہی اس کا اردو ترجمہ کیا ہے اور مجھے پتہ تک نہیں!!!!!
     
  18. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اللہ تعالی آپ کو جزا خیر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔نہایت عمدہ نصیحت ہر اس شخصیت کے لیے جو ''حق" کا طالب ہے۔
     
  19. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا ۔
     
  20. mujeeb_86

    mujeeb_86 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 27, 2011
    پیغامات:
    198
    جزاک اللہ خیراً
    بہت عمدہ انداز
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں