حافظ سعید پرایک کروڑ ڈالر انعام

m aslam oad نے 'خبریں' میں ‏اپریل 3, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    حافظ سعید پرایک کروڑ ڈالر انعام


    امریکہ نے کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے بانی اور جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی تلاش میں مدد دینے پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کر دیا ہے

    بقیہ یہاں پر

    ‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮‬
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    انا للہ وانا اليہ راجعون ،
    گويا اب كھل كر امريكی ہيلى کاپٹر ايبٹ آباد آپريشن كى طرز پر كسى كو بھی اٹھا سكتے ہيں۔
    افسوس ناك بات يہ ہے كہ حافظ سعيد صاحب كو پاكستانى عدليہ برى كر چكى ہے۔ يہ عدليہ كى بھی توہين ہے۔
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    لیکن انڈیا میں جو دہشت گرد موجود ہیں ان پر کسی نے انعام نہیں لگایا۔
    بال ٹھاکرے پر پاکستان میں انعام لگانے کی ضرورت ہے۔
     
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    یار اعجاز بھائی۔
    السلام علیکم۔

    بال ٹھاکرے پر کیوں‌انعام لگے، وہ مسلماں‌تو نہیں‌ہے نا، انعام لگنے کے لئے سب سے پہلی جو شرط ہے اور بلکہ یہی شرط ہی مسلم ہے کہ وہ مسلمان رہے، یہ کافی ہے، ہاں‌وہ جو نام کے مسلمان ہیں‌وہ بھی غلطی سے اس لسٹ کا شکار بن سکتے ہیں، لیکن عام طورپر مسلمان رہیں‌تب کبھی بھی، دہشت گردی کی لسٹ میں بہ آسانی شامل ہوسکتے ہیں، یہ تو فواد کے امریکہ کے اسٹانڈرز ہیں، جس پر بہت جلد تفصیلات لئے فواد حاضر ہوجائنگے ، بے فکر رہیں۔۔۔۔۔!
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    طاقت كے نشے ميں پاگل ہو گئى امريكی حكومت ، پاكستانى سخت مرعوب ہيں حد تو يہ كہ ڈاكٹر غلام نبى فائى جيسے حريت پسند كى گرفتارى اور سزا پر نہيں بولے ، بلكہ ٹی ٹونٹی ميں مگن ہيں ۔ بال ٹھاکرے كے ليے كون آواز اٹھائے گا ۔
     
  6. حرب

    حرب -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2009
    پیغامات:
    1,082
    یہ بیان دفاع پاکستان کی مقبولیت بڑھانے اور پھر پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی نیت سے جاری کیا گیا ہے۔۔۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کے کیا۔۔۔
     
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    چلو پاکستانی عوام ہی انعام لگادیں حکومت نے تو انڈیا کو پسندیدہ ملک قرار دیا ہے اور ویسے بھی ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔
     
  8. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اے اللہ!! تو ہمارے ایمان و اسلام ، عمل اور عطا کی گئی توفیق کی حفاظت فرما۔ آمین۔
     
  9. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    پاکستانی حکمران dollors کے عوض حافظ sahb کو بیچ دیں گے.
    انڈیا ایک قوم ہے اس کے خلاف یا اس کے کسی فرد کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں آ سکتا ، یہ ایک ہم ہی ہیں جو بکاؤ مال ہیں
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    اصل وجہ دفاع پاکستان کونسل کا قیام ہے
    چونکہ حافظ سعید اس کے مرکزی رہنما ہیں اور وہ نیٹو سپلائی کے سخت مخالف ہیں اس لیے امریکہ کو تکلیف ہو رہی ہے۔
     
  12. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    ویسے ریمنڈ ڈیوس کے معاملہ میں ارباب مجاز جو ڈرامہ کھیلنے پر مجبور ہوئے، اسکے بعد، ایسے معاملات میں تو شائد ہی زبان کھولے، کیونکہ اسامہ کیس کے بعد، اب جبکہ عدالتی فیصلہ کا بھی ایک کھیل رچ لیا گیا ہے، کہ اب تو یقین ہوجائے کہ اسامہ ایبٹ آباد میں تھے، اب اور تو اور انکی فیملی کو بھی سزا سنادی گئ، اس دوران جب اس یقین کامل کے بعد کہ اسامہ کیس میں‌، پاکستانیز اور پاکستان انوالو ہے، اگر کسی سوکالڈ دہشت گردی کے اگیسنٹ پاکستان زبان بھی کھولے تب اسکا کیا نتیجہ نکلے گا یہ ارباب مجاز جانتے ہیں اسلئے مجبورا وہی کرینگے جسکا ڈکٹیشن دیا گیا ہو، ورنہ ملک بیچنے والوں‌سے ، کسی ایک فرد کے لئے زبان کھولنے کی امید رکھنا ہماری خام خیالی کے سوا کچھ نہ ہوگا۔
     
  13. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ تعالٰی حافظ صاحب کی حفاظت فرمائے۔ دفاع پاکستان کونسل امریکہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ اسی لیے وہ اس قسم کے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ یعنی مطلب تو اب صاف واضح ہو رہا ہے کہ کسی بھی وقت پاکستان میں کسی بھی جگہ کسی بھی قسم کا آپریشن کیا جا سکتا ہے۔ یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کرائے کے کچھ قاتل جاسوس یہاں پاکستان میں چھوڑ دیے جائیں جو امریکہ کو رپورٹس دیتے رہیں کہ کون سے عالم دین کہاں پر ہیں، اور امریکہ اپنے کرائے کے قاتلوں سے وہیں ان کا خاتمہ کروا دے۔ استغفراللہ۔
    اللہ تعالٰی ان امریکیوں کی چالوں سے سب مسلمانوں کی حفاظت فرمائے، اور ان کی چالیں انہی پر پلٹ دے۔ آمین یا رب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    اس حوالے سے بی بی سی کی ہی ایک خبر دیکھی ۔ بظاہر تو یہی لگتا کہ انڈیا کو خوش کرنے یا انڈیا کے دباؤ میں آکرانعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اور خریدو بجلی اور پیاز ۔ : )
    ‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮امریکہ بھارتی دباؤ برداشت نہیں کر سکا‬
    سوال یہ ہے کہ امریکہ کو انعامی رقم کے اعلان کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ پاکستانی حکومت نے شاید تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے کہ حافظ سعید پر ہاتھ ڈالنا ہمارے لیے ممکن نہیں ، خود ہی آپرشن کرکے لے جاؤ ـ اسامہ کی نسبت حافظ سعید کا معاملہ دوسرا ہے ، یہ پاکستانی شہری ہیں ، امریکہ اور انڈیا ملکر ایک بھی جرم ثابت نہیں کر سکے ـ فوج اور ایجنسیوں کی آزمائش ہے اگرامریکہ حافظ صاحب کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچاتا ہے توپھر حالات بہت زیادہ حالات خراب ہو سکتے ہیں ـ
     
  15. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    ویسے ڈرنے کی ضرورت نہیں!!!
    حافظ صاحب کونسے پہاڑوں میں رہتےہیں۔
    اسطرح کے الزامات پہلے بھی لگتے رہےہیں اور حافظ صاحب کے خلاف پروپیگنڈہ نے مزید لوگوں میں تجسس پیدا کیا کہ ان کے بارے میں جان سکیں۔
    اگر انعام لگانا ہے تو پھر "جارج وار بش" کو تو قتل وغارت کی وجہ سے آسکر ایوارڈ ملنا چاہے۔
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    اعجاز بھائی ۔ اس خبر کو دوسرے اینڈ سے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ امریکہ اس طرح کی خبروں کے دھماکے گاہے بگاہے کرتا رہتا ہے ۔ حافظ سعید یا اس کی جماعت کو امریکہ اچھی طرح جانتا ہے ، کچھ بھی پوشیدہ نہیں‌۔ بات وہی کہ آخر امریکہ اس طرح کا اعلان کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے ؟
    بال ٹھاکرے کے لیے ہمارے ایک حیدرآباد دکن کے دوست نے جوکمنٹس دیے تھے کہ انڈین حکومت جب بھی مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کوسبق سکھانا چاہتی ہے تو بال ٹھاکرے کا استعمال کرتی ہے ۔ اس لیے کون آواز اٹھائے گا ۔ جو بھی آواز اٹھائے گا دب جائے گی ۔ جس طرح امریکہ اسرائیل کے خلاف ہر اٹھنے والی آواز کو دبا دیتا ہے ۔
     
  17. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    صحیح کہا عکاشہ بھائی
    لیکن اس وقت صورت حال کچھ اور ہے۔
    ابھی چونکہ کرپٹ طبقہ بیٹھا ہے اور ان کو یہ ڈر ہے کہ اگر ہم نے حافظ سعید کے خلاف کچھ کیا تو پھر ہماری دکان(حکومت) بند ہوسکتی ہے اسلیے وہ پرویز مشرف جیسے آمر و قاتل کی طرح کچھ نہیں کرسکتے۔ پرویز مشرف کو تو رکوع کا کہا گیا لیکن اس نے تو سجدے کرنے شروع کردیے اور ملک میں ایسی آگ لگائی کہ خود تو اپنے آقاوں کے پاس بھاگ گیا لیکن غریب عوام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔
    اللہ ہمارے ملک کی حفاظت کرے۔
     
  18. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ تعالٰی حافظ صاحب کی حفاظت فرمائے۔
     
  19. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  20. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    آج رات کو آٹھ بجے کے قریب حافظ سعید جیو نیوز پر آنلائن تھے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں