پرچے اور تماشے

ابن حسیم نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏اپریل 19, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    آج کل میں اپنے آفس بوائے کو چوتھی دفعہ میٹرک کروا رہا ہوں اور یقین کامل ہے کہ یہ سلسلہ مزید پانچ چھ سال تک جاری رہے گا، ہر دفعہ وہ پوری تیاری سے پیپر دیتا ہے اور بفضل خدا، امتیازی نمبروں سے فیل ہوتا ہے- اس دفعہ بھی پیپرز میں وہ جو کچھ لکھ آیا ہے وہ یقینا تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا- اسلامیات کے پرچے میں سوال آیا کہ “مسلمان کی تعریف کریں؟” موصوف نے جواب لکھا کہ “مسلمان بہت اچھا ہوتا ہے، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، وہ ہوتا ہی تعریف کے قابل ہے، اس کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے، جو اس کی تعریف نہیں کرتا وہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے، میں بھی اٹھتے بیٹھتے ہر وقت اس کی تعریف کرتا رہتا ہوں، مسلمان کی تعریف کرنے سے بڑا ثواب ملتا ہے، ہم سب کو ہر وقت مسلمان کی تعریف کرتے رہنا چاہیے”-

    اسی طرح مطالعہ پاکستان المعروف “معاشرتی علوم” کے پرچے میں سوال آیا کہ پاکستان کی سرحدیں کس کس ملک کے ساتھ لگتی ہیں، موصوف نے پورے اعتماد کے ساتھ لکھا کہ “پاکستان کے شمال میں امریکہ، مشرق میں افریقہ، مغرب میں دبئی اور جنوب میں انگلستان لگتا ہے”-

    سائنس کے پرچے میں سوال تھا کہ “الیکٹران اور پروٹان میں کیا فرق ہے؟” عالی مرتبت نے پورے یقین کے ساتھ جواب لکھا کہ “کچھ زیادہ فرق نہیں، سائنسدانوں کو دونوں کی ضرورت پڑتی رہتی ہے”-


    اردو کے پرچے میں ساغر صدیقی کے اس شعر کی تشریح پوچھی گئی “زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے……جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں”- جواب میں لکھا “اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ ویسے تو میں نے بہت سے جرم کیے تھے، چوری بھی کی، ڈاکا بھی ڈالا، دہشت گردی بھی کی، لڑکیوں کو بھی چھیڑا، دو تین بندے بھی قتل کیے، لیکن یہ جو مجھے جج صاحب نے سزا دی ہے اس کا مجھے بالکل بھی پتا نہیں چل رہا کہ یہ کون سے والے جرم کی سزا ہے؟”

    انگلش کے پرچے میں سوال تھا کہ اس جملے کی انگلش بنائیں ”جاؤ میرا سر مت کھاؤ”- جواب لکھا “Go, do not eat my head”-

    مجھے بےاختیار اپنا میٹرک کا زمانہ یاد آ گیا جب ڈیٹ شیٹ گوند لگا کر الماری کے ساتھ چپکا دی جاتی تھی اور ایک کونے میں بیٹھ کر کتابوں کے درمیان “عمران سیریز” رکھ کر پورے خشوع و خضوع کے ساتھ دن رات پڑھائی شروع کر دی جاتی تھی، ماں صدقے واری جاتی تھی کہ میرا بچہ تین گھنٹے سے مسلسل پڑھ رہا ہے- پانی تک پینے کے لیے نہیں اٹھا- صبح پیپر دینے کے لیے اٹھتے تھے تو دل کانپ جاتا تھا، تا ہم ایسے مواقع پر ماں جی سورہ یٰسین پڑھ کر پھونک دیا کرتی تھیں اور دل مطمئن جو جاتا تھا کہ اب کوئی مسئلہ نہیں- گھر سے نکلنے سے پہلے امتحانی گتے کے ہمراہ کافی سارے پین اور روشنائی کی شیشی ہمراہ رکھ لی جاتی تھی مبادا پرچے کے دوران یہ سارے پین ختم ہو جائیں- امتحانی مرکز میں پہنچتےہی کوئی کمینہ سا لڑکا اچانک یہ کہہ کر “تراہ” نکال دیتا تھا کہ “فلاں سوال آ رہا ہے”- یہ سنتے بھی ہاتھ پاؤں پھول جاتے تھے اور جلدی سے کسی لڑکے سے کتاب پکڑ کر “فلاں سوال” پر ایک نظر ڈال لی جاتی تھی کہ کچھ نہ کچھ تو ذہن میں رہ جائے- پیپر شروع ہوتا اور جونہی سوالیہ پرچہ سامنے آتا فوراًالٹا کر کے رکھ لیا جاتا تھا، پہلے تین چار سورتیں پڑھ کے دعائیں مانگی جاتی تھیں، پھر پرچے کو آہستہ آہستہ الٹ کر دیکھا جاتا تھا، سوال مرضی کے ہوتے تو ٹھیک ورنہ جواب مرضی کے لکھنا پڑ جاتے تھے- جس سوال کا جواب دینا ہوتا تھا اس پر پین سے نشان لگا دیا جاتا، سب سے پہلے مارکر سے حاشیے لگائے جاتے، پھر سرخ مارکر سے سوال لکھ کر جواب کا رخ کیا جاتا، کوشش کی جاتی کہ جو سوال پوچھا جا رہا ہے وہ جواب کے شروع میں تفصیلاً دہرا دیا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ صفحہ بھرا جا سکے، مثلاً اگر سوال ہوتا کہ “قائداعظم کے چودہ نکات بیان کریں” تو جواب کچھ یوں شروع کیا جاتا

    “جیسا کہ سوال میں پوچھا گیا ہے کہ قائداعظم کے چودہ نکات بیان کریں تو یہ چودہ نکات تفصیل سے بیان کیے جا رہے ہیں کیونکہ ان چودہ نکات کی بڑی اہمیت ہے، لہذا قائداعظم کے چودہ نکات باری باری درج کیے جا رہے ہیں، سوال میں پوچھے گۓ قائداعظم کے چودہ نکات کا پہلا نکتہ یہ ہے…..”

    ایسے میں پرچہ شروع ہوئے بمشکل آدھا گھنٹہ ہی گزرتا تھا کہ کونے سے کسی لڑکے کی آواز آتی “سر ایک شیٹ دے دیں”- اور دل اچھل کر حلق میں آ جاتا تھا، سمجھ نہیں آتی تھی کہ کمبخت نے آدھے گھنٹے میں ایسا کیا لکھ لیا ہے کہ آٹھ صفحے بھر گئے ہیں، ایسے لڑکے پرچے کے بعد فخر سے بتایا کرتے تھے کہ وہ دس شیٹیں ایکسٹرا لگا کر آئے ہیں، میری حسرت ہی رہی کہ کاش میں کم از کم ایک شیٹ ہی ایکسٹرا لگا سکوں، لیکن ایسی نوبت کبھی نہ آ سکی، الٹا جب میں پرچہ ختم کرتا تو ایک صفحہ خالی رہ جاتا-

    پرچہ شروع ہونے کے مراحل بھی بڑے دلچسپ ہوا کرتے تھے، جیسے ہی سوالیہ پرچہ تقسیم ہو جاتا، قرب و جوار کے لڑکوں میں سر گوشیاں شروع ہو جاتیں، سب کا ایک دوسرے سے ایک ہی سوال ہوتا تھا “یار! صرف پہلا لفظ بتا دو”- کسی لڑکے کو اگر اتفاق سے سارے سوالوں کے جوابات یاد ہوتے تو وہ “فرعون” بن جاتا تھا، اس کا سگا بھائی بھی اس کی منتیں کرتا تو اس کی ایک نہ سنتا بلکہ شان بے نیازی سے کندھے اچکا کر رہ جاتا، بلکہ کئی دفعہ تو نگران کو بھی کہہ دیتا کہ “سر! یہ دیکھیں یہ مجھے تنگ کر رہا ہے”-

    پیپر کے دوران “بوٹیاں’ لگانے کا رواج عام تھا تاہم اس دور میں بڑی “دیسی” قسم کی بوٹی لگائی جاتی تھی، مثلاً باتھ روم میں کتاب رکھ دی اور بعد میں ہر دو منٹ بعد ایک پھیرا لگا آئے، یا قمیض کی اندر والی سائیڈ پر کچی پنسل سے کچھ “نوٹس’ لکھ لیے، کچھ بے باک لڑکے کاغذوں کی چٹیں بھی چھپا کر لے آتے تھے- میرا ایک دوست ایک دفعہ اسی طرح چٹ سے نقل لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، لیکن اول درجے کا ہوشیار تھا، اس سے پہلے کہ نگران ثبوت کے طور پر اس سے چٹ چھینتا، اس نے جلدی سے کاغذ کا گولا بنایا اور منہ میں ڈال کر نگل لیا، نگران منہ پھاڑے دیکھتا ہی رہ گیا- سب سے دلچسپ پیپر ریاضی کا ہوتا تھا، سوال بیشک کسی کو نہ آتے ہوں، لیکن سب اپنے جواب ضرور ملا لیا کرتے تھے، اس مقصد کے لیے کلاس کے سب سے ہونہار لڑکے سے سرگوشی میں پوچھا جاتا تھا کہ جواب کیا آیا ہے؟ اگر وہ کہتا کہ 56، تو تھوڑی دیر میں سب کے پرچوں پر 56 تحریر ہو چکا ہوتا تھا- جو لڑکا سب سے پہلے پرچہ ختم کر کے اٹھتا، اسے پکا پکا فیل تصور کر لیا جاتا تھا- مزے کی بات یہ کہ ایسے تمام تر جوابات لکھنے کے باوجود لڑکوں کی اکثریت 33 نمبر لے کر پاس ہو جاتی تھی کیونکہ الحمدللہ پیپر چیک کرنے والے بھی ہماری طرح کے ہوتے تھے جن کے بارے میں مشہور تھا کہ “گٹھیں” ناپ کر نمبر دیتے ہیں- اللہ ان سب کی مغفرت کرے کہ انہی کی بدولت آج میرے جیسے بہت سے جاہل، عزت دار بنے ہوےٴ ہیں-

    بشکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت خوب عبدالقہار بھائی
    مزہ آیا پڑھ کر
     
  3. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہاہاہا
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    اچھا ... يہ انتخاب ہے ميرا خيال تھا كہ ذاتى تحرير ہے اور حيران ہو رہی تھی ۔
    ميرا نہيں خيال ايسے طالب علم پاس ہو سكتے ہيں ۔

    مجھے بھی كبھی ايكسٹرا شيٹس والوں كى سمجھ نہيں آئى ، ليكن ميرا خط بہت چھوٹا تھا شايد اس ليے ۔ بعض لوگ بڑا بڑا لكھ كر صفحے بھرتے ہيں۔
    ہہہہہہہہ
     
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051

    ہر جگہ ایسا نہیں‌ہوتا۔ امتحان دینے کے طریقہ کار پر بھی یہ بات منحصر ہیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے پرچے میں ایک بات بھی فالتو نہ ہو اور پھر بھی آپ 5 یا 6 ایکسٹرا شیٹس لگا آئیں۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    اس كا مطلب ہے ايكسٹر ا شيٹس کے حامى آ گئے !
     
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,051
    بات حامی کی نہیں۔ مواد اور معیار کی ہے۔
     
  8. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بھت خوب :)
     
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,687
    اسلام علیکم۔پڑھکربہت ھی مزاآیا بچوں کو پڑھ کر سنایا سب بہت ھنسے۔
     
  10. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,310
    میرے بھائی
    اللہ آپ کو دنیا اور آخرت میں خوش رکھے
    آپ کی اس پوسٹ سے نجانے کتنے چہروں پر مسکراہٹ پھیلی ہو گی
    ویسے ایک مسلمان کی تعریف تو
    آپ نے اور ساجد بھائی نے ایک دوسرے کی نہیں کی ہو گی جتنی اس آفس بوائے نے کی ہے
    جزاک اللہ خیرا
     
  11. frahawan

    frahawan -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2011
    پیغامات:
    331
    بہت عمدہ تحریر ہے
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    جزاک اللہ خیرا بھائی

    ویسے کمال کی شیئرنگ کی آپ نے واقعی ہی پڑھ کر بہت مزہ آیا

    ویسے امتحانات سٹوڈنٹ دینے لگے تو یقین مانیں ہر سٹوڈنٹ ٹاپ پوزیشن لینے کا حقدار تو ہے :00003:
     
  13. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    رہی بات ایکسٹرا شیٹ منگوانے کی تو منگوا لینا تو بُری بات بھی نہیں‌ لیکن اپنے دوستوں‌کا بھی پتہ ہوتا ہے کہ کون شیٹ منگوا سکتا ہے اور کون نہیں۔ کئی بار سوالات ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن پر جتنا لکھا جائے تو خود کو لگتا ہے کہ کم لکھا ہوا ہے۔ میرے دوستوں میں کچھ کو عادت تھی کہ شیٹ لازمی منگواتے تھے مگر نمبرز کم آتے تھے کئی بات شیٹ ایسے بھی بھری جاتی تھی کہ ایک لائن چھوڑ کر لکھنا ، ایک لفظ سے دوسرے لفظ تک اچھا فاصلہ دینا۔ جس کی وجہ سے ایک ایکسٹر کیا دو یا تین ایکسٹر شیٹ بھی لگ جاتی تھیں۔ میرے ایک دوست نے انگلش کے ایک پیپر پر ایکسٹر شیٹ مانگ لی جو کہ میرے لیے بہت حیران کُن تھا لیکن وجہ یہی تھی کہ ایک لائن چھوڑ کر لکھتا رہا اور دوسرا سوال شروع کرنے کے لیے نئے صفحے کا انتخاب کرنا تو لازمی سی بات ہے کہ ایکسٹرا شیٹ لگ جاتی ہے۔ لیکن کئی بار اچھا مواد لکھتے لھتے ایکسٹرا شیٹ لگ جانا کوئی بڑی بات نہیں۔
     
  14. 03arslan

    03arslan -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2009
    پیغامات:
    418
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]
    اس پیپر میں پاس ہونے کا مزہ بہت ہے جو 100 فیصد نقل سے پاک ہو چاہے اس میں نمبر دوسرے نقل لگانے والوں سے کم ہی کیوں نہ ہوں۔​
    [/FONT]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں