سمندری راستے سے سفر حج کی تجدید کا مطالبہ

ابن قاسم نے 'خبریں' میں ‏مئی 10, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    کوچی: مسلم جماعت کونسل کیرالا نے بدھ کو مرکزی حکومت ہند پر زور دیا ہے کہ حج سبسیڈی ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر براہ سمندر جدہ تک سفر حج کا سلسلہ پھر سے شروع کیا جائے۔
    یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کونسل کے جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ ایک فیکس پیغام کے ذریعہ مرکز پر زور دیا گیا ہے کہ کوچی، چینئی اور ممبئی سے براہ سمندر حج کا سفر پھر سے شروع کیا جائے۔
    اس طرح ہندوستانی حاجی ۶۰ /ہزار روپئے کی جگہ صرف ۵/ہزار روپئے میں سفر حج مکمل کر پائیں گے۔
    اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مرکز پرائیویٹ حج کرانے والوں کے لائسنس منسوخ کرے، انہوں نے کہا کہ مبینہحج مافیا حاجیوں کو لوٹ کر زبردست منافع کا دھندہ چلا رہے ہیں۔
    حج سبسیڈی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کونسل نے کہا کہ قرآن دوسروں کی مدد سے حج سے منع کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اپنے پیسے پر حج کرو۔
    بشکریہ : انقلاب اردو-10/مئی​
     
  2. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    مطلب پاکستان سے چارگنا کم۔۔۔۔
    پاکستان میں بھی کوئ سستا ذریعہ ہونا چاہیے۔ یہاں تو حج خرچ بہت بڑھ چکا ہے۔۔
     
  3. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,104
    السلام علیکم


    میرا بھی حج کرنے کو بہت دل کرتا ہے،
    لیکن اخراجات بہت زیادہ ہیں۔

    کاش پاکستان میں بھی سمندری راستے سے حج کیا جاسکے۔


    کاش
     
  4. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بحری جہاز کے اپنے مسائل ہیں۔ مثلا دوران سفر ''قے" یعنی الٹیاں ہونا۔ وغیرہ۔ لہذا اللہ سے خیر و برکت والے سفر کا سوال ہے۔ آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں