اسرائیل کے فلسطین پر تازہ حملے

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏جولائی 6, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تازہ جھڑپوں کے دوران آج اسرائیل نے غزہ کے دس علاقوں پر حملے کیے ہیں ، گزشتہ برس بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فلسطین پر بارود کی بارش کی جا رہی تھی اور آج بھی رمضان کے پہلے عشرے میں غزہ ایک بار پھر اسرائیلی میزائلوں کی زد میں ہے ۔
    http://www.usatoday.com/story/news/world/2014/07/06/israel-gaza-teens-palestinian/12263679/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اسرائیلی بربریت جاری، ایک ہی گھر سے 8 جنازے
    12 جولائی 2014 (03:55)

    یروشلم (نیوز ڈیسک) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے تین دن سے مسلسل جاری ہیں اور ایک تازہ حملے کے دوران ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو شہید کردیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں اور اس خاندان کا تعلق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس سے ہے۔ اس سے پہلے ایک کیفے پر کئے گئے حملے میں بھی آٹھ بے گناہ نوجوان شہید ہوگئے۔ ایک شخص محمود سوالی نے بتایا کہ کچھ نوجوان ایک کیفے میں ارجنٹینا اور نیدر لینڈ کے درمیان فٹ بال میچ دیکھ رہے تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔ شہید ہونے والوں میں محمود کے دو بھائی بھی شامل ہیں۔ ایک ہی خاندان کے شہید ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ غزہ میں ادا کی گئی ہے۔ اس موقع پر سینکڑوں فیلسطینیوں نے شہداءکی آخری رسوم میں شرکت کی۔ اسرائیل پچھلے تین دن میں 100 کے قریب بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے اور شدید زخمی ہونے والوں کی تعداد اس سے کئی گنا ہے۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ حماس کے راکٹ حملوں کے جواب میں کارروائی کررہا ہے مگر مظلوم فلسطینی یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ حماس اور اسرائیل کی لڑائی کی سزا ان کے معصوم بچوں کی موت کی صورت میں کیوں دی جارہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    امریکی چینل نے غزہ کو اسرائیل بنا دیا
    11 جولائی 2014 (23:31)

    نیویارک (نیوز ڈیسک) مظلوم فلسطینیوں پر ایک طرف تو اسرائیل بارود کی بارش کررہا ہے اور دوسری طرف مغربی میڈیا انہیں ظالم اور اسرائیل کو مظلوم ثابت کرنے کی کوششوں میں ہلکان ہوا جارہا ہے۔ مشہور امریکی ٹی وی ABC نے اپنی اس کوشش کے دوران غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں جل کر خاکستر ہونے والی عمارتوں اور لٹے پٹے فلسطینیوں کے مناظر کو ٹی وی پر یہ کہہ کر دکھایا کہ یہ تباہی فلسطینی راکٹوں کے نتیجہ میں اسرائیل میں ہوئی ہے۔ نیوز کاسٹر نے اسرائیل کی مظلومیت کا نقشہ کھینچنے کیلئے یہ بھی بتایا کہ تباہ ہونے والی عمارتوں کے مکین جلتے ہوئے ملبے سے بچا کچا سامان نکال رہے ہیں حالانکہ وہ اصل میں اسرائیلی دردنگی کا شکار ہونے والے فلسطینی تھے۔ جب ABC ٹی وی کی دروغ گوئی دنیا کے سامنے آگئی تو چینل نے اپنی شرمناک حرکت پر معذرت کرلی اور ایک بیان جاری کردیا کہ دکھائی جانے والی تباہی اسرائیل کی بجائے فلسطین میں ہوئی ہے اور ملبےت کے ڈھیر سے بچا کچا سامان نکالنے والے فلسطینی ہیں۔ اسرائیل کے حملوں میں تین دن کے دوران 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں لیکن دنیا نے اس کھلم کھلا بربریت پر آنکھیں بند کررکھی ہیں اور مغربی ممالک اور میڈیا الٹا اس کوشش میں لگے ہیں کہ اسرائیل کو ہی مظلوم و معصوم ثابت کردیا جائے۔

    بحوالہ روزنامہ پاکستان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے ، تازہ کارروائی میں مزید پانچ فلسطینی شہید
    12 جولائی 2014 (09:03)

    مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف پانچویں روز بھی فضائی کارروائی جاری ہے اور معزور افرادکے ادارے پر تازہ فضائی کارروائی میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں عوامی سطح پر اسرائیل کی بربریت کیخلاف احتجاج شروع ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالہ میں اسرائیلی فضائیہ نے دوحملے کیے جن میں پانچ فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد118تک جاپہنچی ہے ۔ دوسری طرف پاکستان سمیت مختلف ممالک میں عوامی سطح پر غزہ پر حملوں کیخلاف احتجاج جاری ہے تاہم امریکہ ، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے چپ کا روزہ رکھ لیاہے اور باقاعدہ طورپر اسرائیل کوحملے روکنے کےلئے کوئی ٹھوس پیغام نہیں دیاگیاجبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے ڈھٹائی کامظاہرہ کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    دنیا کی جھوٹی ترین قوم
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سی این این کی خبر ہے کہ اسرائیل زمینی کارروائی کرنے والا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951

    اللہ شام کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں ہر قسم کے فتنے سے محفوظ رکھے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آمین۔بہت گہری بات کی ہے۔
     
  11. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اسرائیلی بچے بڑوں سے بھی آگے نکل گئے
    13 جولائی 2014 (00:22)

    برمنگھم (نیوز ڈیسک) فلسطین کے مسلمانوں کے خون کی پیاسی صرف اسرائیلی حکومت اور فوج ہی نہیں ہے بلکہ اسرائیلی عوام میں بھی مسلمانوں کے خلاف نفرت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے عالمی سماجی مسائل اور خصوصاً مشرق وسطیٰ کے سیاسی حالات پر تحقیق کرنے والے ماہر ڈیوڈ شین کا کہنا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی نوجوانوں کے جذبات کا اندازہ لگانے کیلئے لفظ اراوم (ARAVIM) لکھ کر سرچ کی۔ یہ لفظ اسرائیل کی عبرانی زبان میں ”عرب“ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسرائیلی نوجوان فلسطینیوں کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں اور ان جذبات کے اظہار میں اسرائیلی لڑکیاں لڑکوں سے بھی آگے ہیں۔ اسرائیلی نوجوان فلسطینیوں کے بارے میں جو جذبات رکھتے ہیں ان میں سے کچھ کا اظہار مندرجہ ذیل ٹویٹس (Tweets) سے ہوتا ہے۔
    ٭ فلسطینیوں کو پھانسی دے دو۔
    ٭ فلسطینی ہمارے لئے کینسر ہیں۔
    ٭ فلسطینیوں کو مار دو۔
    ٭ فلسطینیوں کو درد ناک طریقے سے مارو۔
    ٭ میری دلی خواہش ہے کہ فلسطینی عربوں کو جلا دیا جائے۔
    ٭ جلد ہی سارے فلسطینی عرب ختم ہوجائیں گے۔
    ٭ میں بدبودار فلسطینی عربوں پر تھوکتی ہوں۔
    ٭ ہم اس سرزمین سے فلسطینی عربوں کا خاتمہ کردیں گے۔
    ٭ فلسطینی عربوں سے نفرت نسلی پرستی نہیں بلکہ ہمارے خدا کا حکم ہے۔
    ٭ میری دعا ہے کہ فلسطینی فالج سے دردناک موت مریں۔
    ٭ میری دعا ہے کہ فلسطینی عرب مرجائیں۔
    ٭ فلسطینی جانور ہیں، انہیں مار دینا چاہیے۔
    ٭ فلسطینی عرب انسان نہیں جانور ہیں۔
    ٭ فلسطینی عربوں کے بچوں کو مار دو تاکہ ان کی نسل ہی ختم ہوجائے۔
    ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ جب اس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کئی اسرائیلی نوجوان اس لئے فلسطینیوں سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں کہ جنگ کے سائرن کی وجہ سے ان کی نیند خراب ہوتی ہے کیونکہ وہ آج کل تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کی وجہ سے نیند کے مزے لے رہے ہیں، تو اس کے جواب میں ایک لڑکی نے فوری جواب دیا کہ وہ صرف چھٹیوں میں نہیں بلکہ عمر بھر کیلئے فلسطینیوں سے نفرت کرتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ٹوئٹر پر @davidsheen دیکھئے۔

    بحوالہ روزنامہ پاکستان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    اسرائیلی جارحیت جاری مزید 52 فلسطینی شہید ، تعداد 157 ہو گئی
    عالمی برادری کا امن مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ، جب کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے غزہ سے اسرائیل پر مسلسل راکٹ داغے جاتے رہے۔

    بغداد ( ویب ڈیسک ) عالمی میڈیا کے مطابق چند روز سے غزہ میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے خلاف جاری اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے اعتبار سے غزہ میں ہفتے کا دن انتہائی خونریز تھا ، جب کم از کم 52 فلسطینی ہلاک ہوئے جب کہ اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے۔ فریقین کی جانب سے فوری امن معاہدے کے بین الاقوامی مطالبات اور اپیلیں مسترد کردئیے ہیں اور اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر اپنی فوجی موجودگی کو مزید تقویت دے دی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں کیوں کہ ممکنہ طور پر زمینی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر اسرائیل اور حماس سے اپیل کی تھی کہ وہ انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے جانوں کا ضیاع روکیں۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ جب تک غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے روکے نہیں جاتے، وہ عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ ہفتے کے روز بھی غزہ سے یروشلم اور تل ابیب سمیت متعدد علاقوں کی جانب راکٹ داغے گئے، جن میں سے زیادہ تر کو راستے ہی میں تباہ کر دیا گیا، تاہم دو راکٹ جنوبی مغربی کنارے کے دو علاقوں میں گرے۔ مگر ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
     
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بریکنگ نیوز:

    اسرائیل نے غزہ پر زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بریکنگ :- اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 162ہوگئی،غیرملکی خبرایجنسی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اسرائیلیوں کا وحشیانہ پن ڈنمارک کے صحافی کی رپورٹ
    مقبوضہ یروشلم ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

    صدیوں پہلے جفا و جبر کے عادی بادشاہ ہاتھیوں اور شیروں کے آگے غلاموں کو ڈال کر ان کے تڑپنے پھڑکنے کے وحشتناک منآظر دیکھ کر جس طرح خوش ہوتے، قہقہے برساتے اور تالیاں پیٹتے تھے آج ان کی جگہ جدید تعلیم یافتہ اسرائیلی شہریوں نے لے لی ہے۔

    اس لیے اسرائیل سے اڑ کر غزہ پر بمباری کر کے عورتوں اور بچوں سمیت بڑے بوڑھوں کو خون میں نہلانے والا شاید ہی کوئی جنگی طیارہ ہو گا جس کی پرواز اور غزہ پر بمباری کے موقع پر عالمی سطح پر لاڈلی قوم اسرائیلیوں نے تالیاں نہ پیٹی ہوں گی یا قہقے نہ برسائے ہوں گے۔

    ایک طرف غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر بم مارے جا رہے ہوتے ہیں اور دوسری جانب سدیروت شہر کے اس عارضی پہاڑی سینیما گھر میں خوشی کے شادیانے بجائے جاتے ہیں۔

    غزہ کے نزدیک اس سرحدی قصبے کے یہودی اپنے اس وحشیانہ پن کے اظہار کے لیے اپنے گھروں سے صوفے اور کرسیاں سروں پر اٹھا کر لاتے ہیں تاکہ پہاڑی کی چوٹی پر بیٹھ کر فلسطینیوں کے لاشے گرنے، اور تڑپنے کا نطارہ کر سکیں۔

    یہ منظر کشی کسی فلسطینی یا عرب صحافی نے نہیں کی ہے بلکہ اس کا اعزاز ڈنمارک کے ایک صحافی کو ملا ہے کہ وہ اسرائیلیوں کے وحشیانہ پن کا حوالہ بن سکے اور دنیا کو دکھا سکے کہ اصل پولیو زدہ لوگ قابل رحم نہیں ہوتے بلکہ وہ اقوام اور ان کے پولیو زدہ ذہن ہوتے قابل رحم ہوتے ہیں ہیں جو انسانیت کو اپنے لیے بوجھ سمجھنے لگتی ہیں۔

    ڈنمارک کے اس مشرق وسطی کے لیے تعینات صحافی نے اس پہاڑی ''سینیما گھر'' کی تصاویر پوری دنیا کے ساتھ شئیر کی ہیں۔

    اس تصویر میں یہودی مرد و خواتین یکساں طور پر غزہ پر ہونے والی بمباری پر چہکتے ہیں اچھلتے ہیں اور ناچتے ہیں۔ کہ ان کے سامنے فلسطینیوں کے لاشے گر رہے ہیں۔ اس قصبے کے لوگ ایک دوسرے کو اس انسانی ہلاکتوں کو براہ راست دکھانے والے ''سینیما گھر تک چل کر آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

    ان تصاویر کو اسرائیلیوں کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھی دیکھا ہے اور اس بارے میں ٹوئٹر پر اپنے تبصروں سے نوازا ہے۔ اس موضوع پر اب تک سات ہزار ٹویٹ ہو چکے ہیں۔

    ٹوئٹر کے ایک صارف کا لکھتا ہے کہ حیران ہوں کہ ''اخلاقیات کا یہ عالم ہو گا کہ انسانی قتل اور ہلاکت عوام کے لیے کھیل تماشا بن جائے گی۔''

    ایک اور ٹوئٹر صارف کہنا ہے ''یہ اور کچھ نہیں بس انسانیت سے عاری حرکت ہے، اس لیے اس کا ارتکاب کرنے والے اسرائیلیوں پر کے لعنت ہے۔'' سوشل میڈیا کے ایک اور صارف نے لکھا ہے '' تصاویر میں دیکھے جانے والے لوگ ہلاکتوں کے کلچر کو عام کرنا چاہتے ہیں۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...گھر،-ہلاکتوں-کا-منظر-براہ-راست-دکھاتا-ہے.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین ،
     
  19. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کیا یہ خبر سچ ہے کہ لبنانی فوج فلسطینیوں کی مدد کو غزہ پہنچ گئی ہے؟
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ابھی تک تو ایسی کوئی خبر نہیں دیکھی ، کل لبنان سے ایک راکٹ اسرائیل پر مارے جانے کی اطلاع تھی ، البتہ آج شام سے ایک راکٹ گولان میں گرا ہے ۔ اس پر بہت شور ہو رہا ہے۔
    http://www.alarabiya.net/ar/arab-an...-الغارات-تستهدف-مساجد-ومنازل-قياديي-حماس.html

    فلسطین کے سب پڑوسی مسلم ممالک میں انارکی کا فائدہ دشمن کو ہو رہا ہے ۔ یہ ہے وہ انقلاب جس کا شور بعض لوگ کرتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں