اسرائیل کے فلسطین پر تازہ حملے

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏جولائی 6, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    امت اخبار سمیت جماعت اسلامی اور اخوان کے حامی پریس کی خبروں اور تجزیوں پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔خصوصا امت اخبار سنسنی خیزی اور جھوٹ کی حدیں کئی بار پار کر چکا ہے۔ عجیب بات ہے کہ بجائے یہودیوں کو برا بھلا کہنے کے سارا زور عربوں کی برائی پر ہے گویا مسئلہ فلسطین صرف عرب کا مسئلہ ہے۔ ہمیں کیسا لگے گا جب کشمیر میں ظلم ہوتا ہے ، میانمار برما میں مسلمان قتل ہوتے ہیں ، جب بنگلہ دیش میں بہاری کیمپوں میں آگ لگا کر قتل عام ہوتا ہے تب کوئی کہے کہ پاکستان ہی یہ قتل عام کروا رہا ہے؟ کیا ہماری فوج سرحد پار جا کر برما میں حملے رکوا سکتی ہے؟ یا ہم بنگلہ دیش کے کیمپوں میں محصور پاکستانیوں یا بہاریوں کو نکال کر لا سکتے ہیں؟کچھ بے وقوف لکھتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار کس دن کے لیے ہیں ۔ ان کو فلسطین کا جغرافیہ ہی نہیں معلوم نہ یہ معلوم ہے کہ کہاں اسرائلی آبادیاں ہیں اور کہاں فلسطینی، اور نہ یہ کہ بم مارنے کے نتائج کیا ہوتے ہیں ۔ زمینی اور سیاسی حقائق کی بجائے احمقوں کی جنت میں رہنے والے یہ لوگ خو د بھی بے سمت دوڑ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب دنیا ان کی ہاں میں ہاں ملائے۔ معاف کیجیے گا دنیا آپ کا تحریکی لٹریچر پڑھنے کے علاوہ بھی بہت کچھ پڑھتی ہے اور اپنی آنکھوں سے دیکھتی ہے۔ دنیا یہ بھی پوچھ سکتی ہے کہ مصری اخوان کے وہ مسلح دستے اب کہاں ہیں جو مصری فوج پر بموں سے حملے کر رہے تھے ، اب وہ فلسطین میں جہاد کرنے کیوں نہیں جاتے ؟ کیا ان کا جہاد صرف مصری فوج کے ساتھ محدود تھا ؟
    اس قدر احمقانہ استدلال کے لیے ہی کہا جاتا ہے گرا گدھے سے غصہ کمہار پر ۔ اان کے یکطرفہ تجزئیے میں جنگ بندی کی ان کو ششوں کا کوئی ذکرنہیں ملے گا جس میں اول دن سے عرب لیگ ، یو این او ، او آئی سی کی تنظیموں کے علاوہ فردا فردا سعودیہ، قطر، متحدہ عرب امارات اور مصر نے حصہ لیا ۔ اس کے علاوہ یہ تمام ممالک کسی نہ کسی طرح غزہ میں امداد بھجوا چکے ہیں اس کا ذکر ہضم کرنا امت کی صحافتی دیانت کا پول کھولنے کے لیے کافی ہے ۔
    حماس فلسطین کی ایک سیاسی پارٹی ہے ، جس میں سب فلسطینی شامل نہیں ، نہ ہی اس سے متفق ہیں ، ہمیں کیسا لگے گا اگر کوئی بیرونی ملک ہمارے ملک میں صرف تحریک انصاف کے موقف کی حمایت شروع کردے؟ حماس کے اندھے حامیوں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ صرف حماس کو فلسطینیوں کی واحد نمائندہ سیاسی پارٹی سمجھتے ہیں حالاں کہ انتخابات میں ایسا کبھی نہیں ہو سکا ۔ اسی وجہ سے آخر کار حماس کو اسی الفتح کے ساتھ مل کر حکومت بنانی پڑی جسے وہ غدار ، اسرائیلی ایجنٹ، فلسطین کو بیچنے والے کہتے تھے ۔
    حماس کے مسلح ونگز کبھی بھی حکومت کی سنتے ہیں نا مانتے ہیں وہ اپنی کرتے ہیں جس کا نتیجہ فلسطینی عوا م کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ اس وقت بھی جب یہ اسرائیلی بسوں میں خود کش دھماکے کرتے تھے تو علماء نے اسے حرام قرار دیا تھا کیوں کہ اس میں دگنے فسلطینی بھی مارے جاتے تھے ۔ اب بھی یہی ہو رہا ہے ۔ شروع دن سے الفتح ، سعودیہ ، متحدہ عرب امارات یواین او ، حتی کہ ایران بھی جنگ بندی کی اپیل کر چکے ہیں تا کہ شہریوں کا جانی نقصان نہ ہو لیکن ایک حماس کی ضد کی وجہ سے ہر کوشش ناکام ہو چکی ہے ، اس صورت میں خون کس کے سر ہے؟
    کچھ لوگ جب ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں کہ مسلمانوں کا درد بس انہی کو ہے باقی سب مسلم ممالک بے حس ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے ۔ بہتر یہی ہے کہ دوسرے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں مل کر ساری امت مسلمہ کے لیے دعا کریں ، اللہ ہم سب کو مضبوط کرے اور کامیاب کرے ۔
     
    Last edited: ‏جولائی 23, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    امیہ جحا خود حماس کی پرجوش حامی رہی ہیں ، ان کا پہلا شوہر قسام بریگیڈ میں تھا جو 27 سال کی عمر میں مارا گیا، دوسرا شوہر بھی غزہ میں شہید ہوا، یہ حماس میں سے ہو کر تسلیم کرتی ہیں کہ فلسطینی قوم کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے ہی آج فلسطین کا یہ حال ہے ۔ کیا ایسی باتیں کبھی امت جیسے گھٹیا اخبار چھاپت ے ہیں؟ ہر گز نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک طرف مسلم امۃ جل رہی ہے مر رہی ہے اس دوران امت اخبار جیسے دل آزار گھٹیا تجزئیے ہی لکھنے ہوں تو پھر بی بی سی کے وسعت اللہ خان کا یہ کالم کیا برا ہے؟ میرے نزدیک یہ سب ایک جیسی ردی تخلیق کر رہے ہیں وہ بھی اس وقت میں جب امۃ مسلمہ لہو لہو ہے یہ بجاءےصہیونیوں سے نفرت کے مسلمانوں ہی کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ۔ اللہ ان سب سے حساب لے۔
    آج کی شام غزہ کے نام
    وسعت اللہ خان

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

    سنیچر کی شام امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان محترم سراج الحق کی جانب سے سیاسی، سماجی و مذہبی معززین ِ کراچی اور چنیدہ صحافیوں کے لیے دعوتِ افطار کا اہتمام تھا۔

    اسٹیج کا بیک ڈراپ وہ پینا فلیکس تھا جس پر مسجدِ اقصی کے گنبد کے آگے ایک بلند زخمی خون آلود ہاتھ اٹھا ہوا تھا اور لکھا تھا آج کی شام غزہ کے نام۔ قناتوں پر ہلاک بچوں اور بڑوں کی تصاویر آویزاں تھیں۔

    جب میں وہاں پہنچا تو امیرِ جماعتِ اسلامی کا خطاب جاری تھا۔ وہی گفتگو جسے سنتے سنتے ہمارا بچپن براستہ لڑکپن جوانی کے راستے ادھیڑ عمری کے چوک سے مڑتے ہوئے بڑھاپے کی دہلیز تک جا پہنچا ہے۔ وہی گفتگو جو اب تھوتھا چنا باجے گھنا کا محاوراتی پل بھی مدت ہوئی عبور کر چکی۔ اباسیوں کا سبب یہ باسی گفتگو، نہ سننے والے کو معلوم کہ کیا سن رہا ہے، نہ بولنے والے کو پتہ کیا کہہ رہا ہے۔ بس کہے چلے جا رہے ہیں، بس سنے چلے جا رہے ہیں۔

    جس طرح فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی دشمنی باقی دنیا کی روزمرہ زندگی کا لازمی جزو بن چکی ہے اسی طرح اس دشمنی میں شدت آنے پر چند روزہ واویلائی ردِ عمل بھی روایت بن چکا ہے۔ اس کا مقصد کسی اور کو نہیں اپنے ہی دل و دماغ کو سمجھانا ہوتا ہے کہ میں نے فلسطینوں کی حمایت کر کے اور اسرائیل پر چار حرف بھیج کے اپنا فرض پورا کر دیا۔ اب بھاڑ میں جاؤ تم اور جہنم میں جائے اسرائیل اور امریکہ بھی۔
    سراج الحق صاحب نے فرمایا کہ آج پھر امتِ مسلمہ محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کو پکار رہی ہے۔ (حالانکہ محمد بن قاسم نے جب سندھ فتح کیا تو وہاں کوئی نصرانی اور یہودی نہیں تھا، نہ ہی راجہ داہر نے خلافت بنو امیہ پر فوج کشی کی تھی۔ جبکہ صلاح الدین ایوبی نے ساری جنگیں یورپ سے حملہ آور ہونے والے صلیبیوں سے لڑی تھیں اور صلیبی یہودیوں اور مسلمانوں کے یکساں دشمن تھے)۔
    محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی کو اس جھگڑے میں گھسیٹنے کے بجائے زیادہ موزوں جملہ یہ ہو سکتا تھا کہ آج پھر امتِ مسلمہ کسی ہٹلر کو پکار رہی ہے۔ لیکن شاید یہ کہنا اس لیے مناسب نہ ہوتا کہ کئی حکمرانوں کی پیشانیوں پر بل پڑ سکتے تھے۔

    آگے فرمایا کہ عالمِ اسلام کو متحد ہو کر صیہونیت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ویسے تو سعودی عرب کو عالمِ اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔ ضرورت ہے کہ اسلامی کانفرنس کی تنظیم اور عرب لیگ کو فعال کیا جائے۔ ہائے ہائے۔۔۔

    میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب
    اسی عطار کے لونڈے سے دوا لیتے ہیں

    پھر فرمایا کہ اگرچہ عالمِ اسلام کے حکمران سو رہے ہیں مگر امتِ مسلمہ جاگ رہی ہے، اگر عزم اور نیت ہو تو جنگل کے جانور بھی راستہ چھوڑ دیتے ہیں۔ کچھ تلواروں کا بھی ذکر ہوا۔ فلسطینیوں کو باہمی اختلافات ختم کرنے اور متحد ہونے کی بھی تلقین کی گئی۔ یہ بھی کہا گیا کہ فلسطینی خود کو تنہا نہ سمجھیں، پورا عالمِ اسلام ان کے ساتھ ہےت وقت آنے پر ہم میں سے ہر ایک ان کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دے گا۔

    تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ کون سا وقت آئے گا جب عالمِ اسلام میں سے ہر ایک خون کا آخری قطرہ بہائے گا۔ ویسے سب جوشیلے مقرروں کو خون کا آخری قطرہ بہانے سے ہی اتنی دلچسپی کیوں ہے، خون کا پہلا قطرہ بہانے کی بات کوئی نہیں کرتا۔ لیکن قطرہ بھلے آخری ہو یا پہلا، جب باتوں میں ہی بہنا ہے تو کوئی سا بھی بہا لیں۔ ویسے میں نے آج تک قطرہ ٹپکتے تو دیکھا ہے، بہتے بھی کسی دن دیکھ ہی لوں گا۔
    اس تقریرِ پرتاثیر سے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجانے سے زیادہ مقصود سات سے ساڑھے سات بجانا تھا۔ سو جب اذان کی آواز بلند ہوئی تو امیر صاحب سمیت تمام روزہ داروں نے پرنم آنکھوں کے ساتھ کھجور اٹھائی، خون کے رنگ کا ٹھنڈا روح افزا انڈیلا اور غزہ کے پیاسوں کو یاد کرتے ہوئے روزہ کھولا۔

    نمازِ مغرب کے بعد شہدائے غزہ کے لیے بلند درجات اور ان کے مصائب کے خاتمے کے لیے دل ہی دل میں دعا مانگی گئی۔اور پھر ٹوٹے دل کے ساتھ قورمہ، بریانی، کھیر اور آئس کریم کی جانب نگاہ کی گئی۔ کچھ نے کھانے کے بعد غزہ کے بھوکوں کو یاد کرتے ہوئے دور خلاؤں میں نگاہیں گاڑ کر سگریٹ سلگا لی اور باقی سلگتے دلوں کے ساتھ ڈکار لیتے لیتے اپنے اپنے گھروں اور کاموں کو رخصت ہوئے۔ اس وقت غزہ میں لگ بھگ پانچ بج رہے تھے اور اذانِ عصر بمباری کی گونج سے لگاتار لڑ رہی تھی۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/07/140720_baat_say_baat_sq.shtml
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    درست ۔ اللہ سیدھی راہ دکھائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    [TRADITIONAL_ARABIC]الوثائقي الذي فضح حركة حماس وتم حذفه من اليوتيوب - شاهد قبل الحذف (مقاطع تعرض لأول مره) 2014[/TRADITIONAL_ARABIC]

    اس ویڈیو کو جلدی سے دیکھ لیں شاید پھر یوٹیوب سے حذف کر دی جائے ۔ حماس صحیح منہج سے کیسے ہٹی ۔ جس کا خمیازہ غزہ کے مظلوم اور بے کس
    مسلمانوں کو بھگتا پڑ رہا ہے ۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    سب کو دلچسپی ہے محترم ۔ سیدھی بات کہنا ذرا مشکل ہوتا ہے ۔ حماس کے قائدین کو اپنی گدی کی پڑی ہے ۔ اور جو بیعت اخوانی مرشد کی ہے اس کو نہیں توڑ سکتے ۔

    خالد مشعل پہلے دن سے مصر کی صلح کی پیشکش کو رد کرتے آئے ہیں ۔



    اور یہ تو کل کی خبر ہے ۔ صد افسوس ڈھٹائ کی بھی کوئی حد ہوتیی ہے ۔
    http://lbbk.el-balad.com/1067016
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جناب یہ ٹی ٹی پی والا بیان نا دیں ۔ آپ کہیں سے دیسی اخبار کی خبریں نقل کرتے رہیں اور تکذیب میں مہیا کرتا ہوں ۔یا للعجبـ
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    حماس کوئی باقاعدہ فوج نہیں رکھتے ـ ناتجربہ کار ہیں ـ یہ لوگ گھروں میں چھپتے ہیں جب وہاں اسرائیل حملہ کرتا ہے تونکل جاتے ہیں ـ بچے اور عورتیں شہید ہوتے ہیں ـ جنگ کو اتنے دن گزر جانے کے باوجود
    ابھی تک لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل نہیں کیا گیا ـ باقی بات جتنی بڑھا لو ـ کوئی روک ٹوک نہیں
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    یہودیوں کے مرنے پر ان کی چیخ و پکار بھی فریب ہوتی ہے ـ ہوتا کچھ ہے دکھایا کچھ جاتا ہے ـ
     

    منسلک فائلیں:

    • israil.GIF
      israil.GIF
      فائل کا حجم:
      73.5 KB
      مشاہدات:
      9
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    http://www.express.pk/story/275148/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east/2014/08/01/عراقی-کردستان-میں-ایرانی-فورسز-کے-مسلح-دستے-کی-آمد-.html
    عمدہ بات کی ہے ۔ واقعی میں ایسا ہے کہ اسطرح کی یکطرفہ دہشت گردی اورمسلمانوں کے قتل عام سے نئی نسل کی رائے کچھ ایسی ہے ۔ جب سے غزہ میں حملے شروع ہوئے۔ اس دوران میں جتنے لوگوں سے ملا سب کی تقریبا یہی رائے
    ہے ۔ یہاںتک کہ علماءبھی لوگوں کو مطمئن نہیں کر پارہے ۔ اللہ عزوجل آسانی فرمائے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    آپ امت اخبار کے کل کے تجزئیے اور خبر کا انتظار کر لیں۔ آپ کو کوئی نئی چیز مل جائے گی ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    پیشگی معذرت کے ساتھ ایک بات شئیر کرنے کی اجازت چاہوں گا، شاید کئی ممبران کو عجیب یا برا لگے۔
    ---------------------- یہ exact wording نہیں ہے ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اتفاق سے کل 1 اگست 2014 کو جمعہ طالب الرحمٰن شاہ صاحب کے پیچھے پڑھنے کا اتفاق ہوا، کسی نے سوال پوچھا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل میں عرب ممالک کوئی کردار ادا کیوں نہیں کرتے؟ (شاید ممالک کی جگہ علماء تھا)
    انہوں نے جواب دیا کہ عرب علماء مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعا اور اسرائیل کے لیے بددعا کرتے ہیں۔
    پھر انہوں نے کہا:
    کہ کیا فائدہ ہوا ان کے 25-30 بندے مروا کر اپنے 1200 سے زائد مروا لیے ۔۔۔۔۔۔
    اگر طاقت نہیں ہے لڑنے کی تو کیوں لڑتے ہو؟
    یا تو طاقت ہو لڑنے کی تو مار ڈالو، ایک کو بھی نہ چھوڑو جیسا کہ قیامت کے قریب ہو گا کہ ہر درخت پکارے گا کہ یہودی پیچھے چھپا ہے۔
    جب طاقت نہیں تھی لڑنے کی، صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو کہتے تھے نمازیں پڑھو
    اور جب طاقت ملی تو جہاد کیا
    ------------------------
    رمضان المبارک کے خطبے کے اختتام پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ صاحب نے کہا تھا:

    اگر طاقت نہیں ہے تو پنگا کیوں لیتے ہیں حماس والے اسرائیل سے، اسرائیل پر میزائل برسا کر خود چھپ گئے اور وہ بمباری میں مسلمانوں کو شہید کرتا ہے، اگر لڑنے کی طاقت نہیں تو پنگا کیوں لیتے ہو؟

    جیسا کہ ہمارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والے ---- فوجیوں کومار کر خود چھپ جاتے ہیں اور پھر۔۔۔۔ ۔۔۔ فوج آتی ہے اور آ کر سارے گاوں کی عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور مردوں کو اکٹھا کرتے ہیں اورخوبصورت جوان عورتوں کو علیحدہ کر لیتے ہیں اور ۔۔۔۔۔ چھپے ہی رہتے ہیں کیونکہ وہ تو مجاہد ہیں
    ------------------- کچھ لفظ حذف کیے ہیں میں نے۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔

    (معذرت چاہوں گا کہ مجھے پورے پورے الفاظ /فقرے یاد نہیں تھے، اپنی یاداشت کے مطابق share کیا۔ اور معذرت چاہوں گا اگر کسی کو برا لگے)
     
  16. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    تصیح:
    نیلے رنگ میں لکھے گئے الفاظ لکھنا بھول گیا تھا،
     
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میری بات درست ثابت ہوئی۔ امت اخبار ،سعودی عرب دشمنی میں اندھا ہو چکا ہے۔
    ملاحظہ فرمائیں آج کا امت اخبار کا اشتہار:

    add2.jpg
     
  18. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    براہ کرم اس بات کی دلیل عنایت فرمائیں!
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم !

    شاہ صاحب یعنی طالب الرحمن کی باتیں غیرذمہ دارنہ ہیں ۔ کسی بھی عالم دین کو فتن کے زمانے میں سوچ سمجھ کر لب کشائی کرنی چاہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    امت اخبار کی ان جیسی خبروں پر صرف مسکرا سکتے ہیں ۔ ان میچور اخبار بونگیوں سے مزین ۔ زمینی حقائق بھی کوئی چیز ہوتے ہیں ۔ اللہ ہدایت دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں