مصر : صدارتی انتخاب

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏مئی 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487

    يہ موضوع مصر ميں جارى صدارتى انتخابات كے متعلق ہے۔
    مصر صدارتی انتخاب اخوان کے امیدوار کی برتری

    مصر کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کردیا ہےجن کے مطابق اخوان المسلمون کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر محمد مرسی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور اب دوسرے مرحلے میں ان کا مقابلہ سابق وزیراعظم احمد شفیق سے ہوگا۔مصر میں بعد از انقلاب منعقدہ ان صدارتی انتخابات میں کل بارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔صدارتی انتخابات کے لیے دوسرے مرحلے کی پولنگ 16 اور17 جون کو ہوگی جبکہ مصری تارکین وطن کے لیے دوسرے مرحلے کی پولنگ 3 اور9 جون کے درمیان ہوگی اور 21 جون کو صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
    مصر کی صدارت کے لیے محمدمرسی اوراحمد شفیق کے درمیان حتمی مقابلہ
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    اقامت دین ۔ ۔ ۔
     
  3. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اے اللہ!
    تو نے انسان کو
    زمین پر اپنا خلیفہ بنایا ہے
    ہم تجھ سے
    خلافت فی الارض
    مانگتے ہیں
     
  4. ابوعمر

    ابوعمر محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2007
    پیغامات:
    171
    اس خبر کے کسی مغربی نیوز گروپ کی سرخیوں پر نہ نظر آنے سے ان کی تکلیف کا اندازہ ہوتا ہے جو انھیں اخوان المسلمین کی فتح سے ہو رہی ہے ۔ لیکن آج احمد شفیق جو حزب مخالف کے امیدوار ہیں ، ان کے دفتر پر حملے کی خبر شہ سرخیوں میں ہے !!!

    اللہ تعالیٰ اخوان المسلین کو مصر میں شرعی قوانین کے نفاظ کی توفیق دے آمین
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    درست کہا ، بہت تكليف ہے اور علامات مسلسل ظاہر ہو رہی ہيں۔۔۔ :
    مصر کی آئینی عدالت نے اپنے حکم میں اسلام پسندوں کی بالادستی والی تمام پارلیمان کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات آئین کے مطابق نہیں کرائے گئے تھے۔اس کی وجہ سے تمام پارلیمان کی ہئیت ترکیبی ہی غیر قانونی ہے۔
    خبر مكمل ديکھیے :
    مصر:عوامی اسمبلی آئینی عدالت کے حکم کے بعد برخاست؟
    ہہہہہ
    جب تك جمہوريت ان كى كنيز ہو سب درست ورنہ سب غلط !
    بہر حال فوج بھی سٹیک ہولڈر ہے اور تازہ خبر كے مطابق انتخابات ہوں گے ليكن فوج كے سائے ميں ربط :
    فوج،عام شہریوں کو گرفتار کر سکے گی: مصری وزیر قانون
    مصر کی حکمران فوجی کونسل نے عدالت کے ان دو اہم فیصلوں کے بعد ایک ہنگامی اجلاس کیا جس کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ صدارتی الیکش طے شدہ وقت پر ہی ہونگے اور لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
    ‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮مصر: عدالت کے فیصلے پر سیاسی حلقوں میں بے چینی‬
    ان احمقانہ ڈراموں كى سب سے زيادہ خوشى احمد شفيق كو ہو رہی ہے
    پارلیمان سے متعلق آئینی عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے:احمد شفیق
    جب کہ اخوان كى فريڈم اينڈ جسٹس پارٹی اور سلفيہ كى النور پارٹی كا ردعمل سخت ہے ۔ افسوس اس بات كا ہے کہ رائٹسسٹ بالكل روايتى انداز ميں مصر ميں بھی تقسيم نظر آ رہے ہيں : / (كب نكليں گے ہم اس مصيبت سے)
    اسى سے صورت حال كا اندازہ لگايا جا سكتا ہے۔
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    موضوع سے ہٹ ہر بات کرنے پر معذرت، لیکن میرا نہیں خیال کہ اللہ نے انسان کو زمین پر اپنا خلیفہ بنایا ہو!

    خلیفہ ایک کے جانے کے بعد آتا ہے، اور اللہ ہمیشہ سے موجود ہے، ہاں جنوں کا خلیفہ انسان ہو سکتا ہے یا کسی اور مخلوق کا۔
     
  7. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت بہت شکریہ رفی بھائی۔
    سورة البقرة میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
    وَاِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰۗىِٕكَۃِ اِنِّىْ جَاعِلٌ فِى الْاَرْضِ خَلِيْفَۃً۝۰ۭ
    اور (وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں (اپنا) خلیفہ بنانے والا ہوں۔
    آپ خود تلاوت کرتے ہیں۔ ذرا غور فرما لیں۔ شکریہ۔
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    (اپنا) ؟
     
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جی ہاں! یہ بات اس آیت کی تفسیر میں دیکھ لیجیے۔
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
  11. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    رفی بھائی! میں نے آپ کا لنک پورا پڑھا ہے۔
    کوشش کر کے پھر اس مسئلہ کو دیکھوں گا۔
    اور پھر بھی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اے عالم الغیب والشہادة: ہمیں ہرحال میں یہ چاہیے جو تو نے سکھایا:
    اھدنا الصراط المستقیم۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    آج مصر ميں صدارتى انتخاب كى ووٹنگ كا آخرى دن ہے ۔ كل فيلڈ مارشل طنطاوى نے مصرى پارليمنٹ كو تحليل كر ديا تھا
    فیلڈ مارشل طنطاوی نے مصری پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا
    اسى وجہ سے ووٹنگ كى شرح پر منفى اثر پڑا ہے اب يہ تاثر عام ہے كہ فوجى كونسل ہی طاقت كا اصل مركز ہے ۔
    مصر میں صدارتی انتخاب کے دوسرے اور آخری دن ووٹنگ جاری
    پاكستان كى طرح مصر ميں بھی ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت كم رہا ، صدارتى انتخاب كے پہلے مرحلے ميں جوش وخروش كے باوجود صرف 46 فی صد ٹرن آؤٹ تھا جب كہ تحليل پارليمان کے بعد اس كى سطح مزيد گر گئی ہے ۔
    جمہوريت كے عالمى ٹھيكے دار اس صورت حال پر خاموش ہيں كيوں كہ ان كے ليے جمہورى تماشا تب تك قابل قبول ہے جب تك نتائج من مرضى كے ہوں!
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ۔۔۔۔۔ ۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    مصرى صدارتى انتخاب ميں ووٹنگ كا عمل مكمل ہو چكا ہے اب گنتى جارى ہے ، حتمى نتائج كا اعلان كل تك متوقع ہے اور اس دوران تيزى سے بدلتے حالات نے سارا سياسى نقشہ تبديل كر كے ركھ ديا ہے ۔
    اس وقت مصر كا سياسى منظر نامہ فوجى كونسل كے قبضے ميں ہے جس كے پے در پے اقدامات نے كئى لوگوں کے ذہنوں ميں انقلاب الجزائر كى ياد تازہ كر دى ہے جہاں اسلام پسندوں كى كاميابى كو فوجى بوٹوں سے روند ديا گيا تھا ۔۔۔ واہ رے جمہوريت ۔ فوجى كونسل نے پارليمان كو تحليل كرنے كے بعد عبورى آئين كا اعلان كر ديا ہے، بجٹ كى منظورى كا اختيار اپنے پاس ركھ ليا ھے اور اس كے علاوہ كئى صدارتى اختيارات ميں كمى كر دى ہے ان اقدامات كو اسلام پسند جماعتوں كى شديد مخالفت كا سامنا ہے ، ملك كے بڑے شہروں ميں اخوان المسلمون كى جانب سے احتجاجى مظاہرے جارى ہيں ، يہی وہ جماعت ہے جو فوجى كونسل كے اقدامات سے سب سے زيادہ متاثر ہوئى ہے ۔

    العربية كى رپورٹ
    مصر: عبوری آئین کے خلاف قاہرہ اور دوسرے شہروں میں مظاہرے
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
  16. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
  18. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  19. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,358
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    جى بالكل ، اخوان اور فوج كے تعلقات ہميشہ خراب رہے ہيں اسى وجہ سے فوجى كونسل شايد ہی اخوان كو اتنى آسانى سے اقتدار منتقل كرے ۔ صدارتى اختيارات ميں آئين اور بجٹ سازى كے اختيارات پہلے ہی فوجى كونسل نے چھين ليے اب صدر محض نمائشى ہو گا ۔
    بہر حال صدارتى انتخاب كے نتائج كا بروقت اعلان نہ ہونے پر احتجاجا آج جمعہ كو انقلابی گروہوں كى جانب سے تحرير اسكوائر ميں اجتماع كى كال دى گئی ہے ديكھیے آگے كيا ہوتا ہے۔ اللہ كرے كہ يہ معاملہ سياسى ہی رہے خون خرابے ميں تبديل نہ ہو ۔
    مصر: میدان تحریر میں عوامی اجتماع سے جنوری 2011ء کے انقلاب کی یاد تازہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں