اللہ تیرا شکر ہے ہمیں ایسے اساتذہ سے ملوایا

ام محمد نے 'مَجلِسُ طُلابِ العِلمِ' میں ‏جون 10, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جانا ھم نےان سےقرآن کے معنی اور اعجازکو
    قرآن کےایک ایک لفظ سے ھمیں پیارکرناسکھایا

    کیسے کرنی ھےاطاعت الہی اورسنت پہ عمل
    ھمیں قرآن وحدیث کی دلیلوں سے سمجھایا

    کس طرح کا کردارھوتا ھےایک مسلمان کا
    ھمیں آیات کے آئینوں سےسمجھایا

    دلاکےاحساس کہ یہ زندگی ھےمتاعُ قلیل
    آخرت کی اھمیت کو ھمارے دلوں میں جگایا

    چاھتےنہیں وہ ھم سے کوئی اجرت یاتحسین
    ایسا بےلوث دینی خدمت کاجذبہ انھوں نےپایا

    بڑھا دیتی ھے حوصلےان کی آنکھوں کی چمک
    اورجگادیتی ھیں منزل تک پہنچنے کی لگن کو

    ھو جاتی ھیں اشکبارآنکھیں ان کےطرز بیاں سے
    دل ھو جاتے ھیں ھمارےمعمورجذبہ ایمان سے

    ھمارے دلوں میں ان کے لیے دعائیں ھی دعائیں ھیں
    رھیں وہ یہاں شاداورہوں آخرت میں جنتوں میں آباد-آمین

    اللہ تیرا شکرھے ھمیں ایسے اساتذہ سےملوایا

    جیسا کہ ھم جانتے ھیں کہ آج لوگوں کی اکثریت صحیع راہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے بھٹکی ھوئی ھے-راہنما خود ھی گمراہ ھیں وہ دوسروں کو صحیع راستہ کیا بتائیں گےاور وہ جوخود اندھیروں میں ھیں وہ لوگوں کو روشنی کی طرف کیا لےکرجائیں گے اور افسوس لوگ پکی پکائی کھانے کی کوشش میں اطاعت الہی اور سنت کی پیروی سے کوسوں دور -ان کوقرآن اور سنت سے ثابت عبادات کی نسبت ھزاروں اور لاکھوں کی گنتی کے پیرکے بتائےھوئے وظیفے زیادہ آسان لگتے ھیں-
    ایسے میں ھم اللہ تعالی کے جتنے بھی شکر گزارھوں کم ھےکہ اللہ نے ھمیں صحیع راستہ دکھانےوالوں سے ملوایا اور توفیق دی کہ ھم ان سے علم حاصل کریں اور ھم کو حق قبول کرنے والا بنایایہ سب اللہ کی عنایت اورفضل ھے ھمارا اس میں کوئی کمال نھیں دعا ھےکہ اللہ ھمیں پورے کا پورا دین میں شامل کردے ھمارا ہر عمل فرمان الہی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ھوجائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمين ، ماشاء اللہ اتنے قدر دان طالب علم بھی خوش قسمت اساتذہ کو ملتے ہیں !
    بہت خوب لکھ رہی ہیں ام محمد سسٹر ، اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ۔
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    شکریہ بہت بہت
    بس آپ دعاؤں میں یا د رکھیں
     
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ماشاء‌اللہ۔

    مجلس تو شاعروں سے آباد ہو گئی!!!

    کیوں نہ ایک مشاعرہ منعقد کروا لیا جائے۔

    ناظم مجلس ادب کہاں ہیں؟؟؟ ذرا یہاں بھی توجہ دیں
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ماشاء اللہ۔ بہت بہت شکریہ۔ بہت عمدہ تخیل ہے۔
    اساتذہ کی قدر دانی والدین ہی کی طرح ہونی چاہیے۔ آخر وہ روحانی ماں باپ ہیں۔

    بات مشاعرہ منعقد کروانے کی ہو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

    البتہ نقیب محفل ’’اہل حدیث‘‘ بھائی ہی ہوں گے

    کیونکہ

    جیڑا بولے او ہی کنڈا کھولے
     
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یارب العالمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں