وزارت عظمی کے امیدوار مخدوم شہاب کے وارنٹ جاری

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏جون 21, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاكستانى عدليہ اس وقت پی پی حكومت كى بہترين اپوزیشن کے طور پر سامنے آ رہی ہے ۔ اين آر او كيس ، صدر كے سوئس اكاؤنٹ ، وزارت حج پر قابض كاظمى پيروں كا احتساب، سابقہ وزيراعظم کے خاندان كى كرپشن كا احتساب ، سابقہ وزيراعظم كو سزا يافتہ مجرم بنانا اور آخر كار ان كى نااہلى كے بعد اب ايك اور تازہ دھچكا يہ ہے كہ ادھر مخدوم شہاب الدين حكومتى اتحاد كے مشتركہ اميدوار كى حيثيت سے كاغذات جمع كرواتے ہيں ادھر عدالت عاليہ راولپنڈی (ہائى كورٹ) ايفى ڈرين كيس ميں ان كے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتی ہے ۔

    واضح رہے كہ عدالت سے يہ درخواست كل كى گئی جسے آج منظور كر ليا گيا ۔ قرائن بتاتے ہيں كہ خود حكومتى اتحاد كو اس صورت حال كا اندازہ تھا كيوں كہ معاملہ كورٹ ميں كافى عرصے سے ہے اور يہ اقدام متوقع تھا ۔ پی پی كے متبادل اميدوار قمر زمان كائرہ اور راجہ پرويز اشرف ہيں ۔
    اللہ تعالى بہتر جانتا ہے كہ پی پی اور اتحادی بچا کھچا وقت بہتر طریقے سے گزارنے كے كسى معقول شخصيت كو سامنے لانے كى بجائے ايسے پٹے ہوئے مہرے سامنے لانے كا كام كيوں كر رہے ہيں ؟ كيا واقعى زردارى اينڈ كو کو اپنى ساكھ كا كوئى احساس نہيں ؟

    دونں خبروں كى تفصيلات :
    ‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮وزارتِ عظمیٰ : پانچ امیداواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ‬
    ‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮ایفیڈرین کیس: مخدوم شہاب کے وارنٹ جاری‬
     
  2. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    ابھی بھی شک ہے کیا؟
     
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہا ہا ہا ساکھ؟ یہ تو شرف کی بات ہے کہ صرف پیپلز پارٹی والے ہی انسان ہیں اور کوئی انسان خطاؤں سے مبرا نہیں!
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کچھ احساس ہو گيا ہے تبھی مخدوم شہاب كا نام واپس لے ليا گيا ۔ البتہ اب راجہ صاحب رينٹل پاور والے ميدان ميں ہيں ۔ پی پی پی كے پاس كوئى چوائس ہی نہيں ۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس وقت مصر ، انڈيا اور پاكستان تينوں کے سياسى معاملات بريکنگ نيوز بنے ہيں ۔ كل سال كا لمبا ترين دن ہے ، جمعة المبارك ہے ، اور وزير اعظم كا انتخاب ہونا ہے ۔ قيامت يہ كہ زردارى وزارت عظمى کے مناسب اميدوار کے ليے استخارہ بھی كر رہے ہيں !
    اللہ تعالى ہم پر رحم فرمائے ۔
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  7. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    دعا ہے وہ استخارہ کے بہانے کچھ دین بھی سیکھ جائیں، پر شبہ ہورہا ہے کہ استخارہ کروانے کا مقصد خود کو وزیر اعظم کے لئے نامزد کرنا تو نہیں
     
  8. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    استخاره اور جمہوریت

    عوام سے ایک اور مذاق.

    استخاره میں اللہ تعالی سے اور جمہوریت میں عوام سے رجوع کیا جاتا ھے.

    آمین.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    استخارہ کرنا نہیں ان کے ہاں استخارہ کروانا ہوتا ہے! یعنی رینٹل استخارہ!!!!
     
  10. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    صدر آصف علی زرداری کے کندھوں پر ایک مرتبہ پھر حکمراں پیپلز پارٹی نے بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی تھی۔ انہیں ریکارڈ مرتبہ پارلیمان سے خطابات کے بعد اب دوسری مرتبہ ملک کے وزیر اعظم کا انتخاب کرنا پڑا ہے۔

    وہ اس مقصد کے لیے مشاورت، استخارہ اور بہت کچھ کر رہے ہیں لیکن میرے دل میں خیال آیا کہ ان کا کام آسان کیوں نہ کر دیا جائے۔ لہذا ان کے لیے میں نے فہرست تیا کی ہے جس کی بنیاد پر وہ ہر امیدوار کو پرکھ سکتے ہیں۔ اعلان تو ہوگیا کاغذات نامزدگی بھی جمع ہوگئے لیکن نظرِ ثانی میں کیا مضائقہ۔
    وزیراعظم کے لیے شرائط (عارضی نشست کسی بھی وقت کھینچی جاسکتی ہے)

    1۔ قربان ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہو۔

    2۔ خط لکھنا آتا ہو۔

    3۔ بہتر ہے بےاولاد ہو تو کئی سکینڈلوں سے بچ جائے گا۔

    4۔ جو کہیں اور نہ کھپ سکیں ایسے افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے میں ماہر ہو(تعداد کوئی مسئلہ نہیں)۔

    5۔ عوام کو ملک چھوڑنے میں مکمل امداد کی یقین دہانی کروانے والا ہو۔

    6۔ مہنگے مہنگے سوٹ پہن کر غریب عوام کا منہ چڑانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

    7۔ سفارت کاروں سے زیادہ بدمزہ جواب دینے میں ماہر ہو (اچھی انگریزی لازمی نہیں)۔

    8۔ بحران کی صورت میں غیرملکی دورے جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

    9۔ خواتین صحافیوں کو انٹرویو دینا ترجیح ہو۔

    10۔ ان کا وژن صرف اور صرف آئندہ انتخابات ہوں۔

    11۔ جن کی ملک کے اندر اور باہر آواز سنی اور سمجھی جاسکے۔

    12۔ عوام کی نبض پر نہیں لیکن ان کی جیب میں ہاتھ ضرور ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    اگر حکومت نے یہ پڑھکر آپکو مشیر بننے کی پیشکش کردی تو؟
     
  12. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    پھر اراکین اردو مجلس کی نوکریاں پکی اور وہ بھی اعلی عہدوں پر۔۔ کیوں آصف بھائ؟؟
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    ہہہہ ۔ ایسی شرائط صرف فورم پرہی لکھنے کے لیے ہوتی ہے ۔ ۔
     
  14. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ہا ہا ہا

    سچ فرمایا بھائی آپ نے۔
    واقعی
    بقول شخصے
    کر ہی کیا سکتا تھا آدمی کھانس لینےکے سوا
     
  15. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    یہ کبھی نہیں ہو سکتا کیونکہ
    حکومت پیشکش کبھی نہیں کرے گی کیونکہ ’’یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں‘‘۔
    اگر بنا دیا جاؤں تو میں بنوں گا ہی نہیں کیونکہ ’’دین ابلیس کے حامیوں سے میں کفر کرتا ہوں‘‘ کیونکہ
    فرمانِ الٰہی ہے:
    فَمَنْ يَّكْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَيُؤْمِنْۢ بِاللہِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰى۰ۤ لَاانْفِصَامَ لَہَا۰ۭ
     
  16. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بڑی بات ہے اگر مہذب طریقے سے کھانس بھی لے ۔

    سبحان اللہ ۔
     
  17. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    پیشگی معذرت کے ساتھ عرض کروں گا
    کسی کو ’’آسرے‘‘ میں رکھنا عادات میں شامل نہیں۔ ’’ہاں اور نہ‘‘ سے وقتی تکلیف ضرور ہوتی ہے اور ’’آسرے‘‘ کے ’’روگ‘‘ سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔
    ہا ہا ہا۔
     
  18. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    محترم ۔ آپ کو غلطی فہمی ہوئی ہے ۔ میری پوسٹس کو اچھے طریقے سے پڑھا کریں ۔ شکریہ ۔ یہ ہاں نہ کے لیے آپ اپنے شہر میں کوئی کانفرنس کریں اور بیعت لے لیں‌۔ فقیہان لاہور میں ایسے لوگوں کی کیا کمی ہے ۔
     
  19. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت بہت شکریہ عکاشہ بھائی۔ آپ کی تجویز قابل غور ہے۔ صدارت اگر آپ کریں تو خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔ لیکن میں نے یہ چیز تو نعیم یونس صاحب کے پوائنٹ پر لکھی ہے۔ پوسٹ نمبر 14 دیکھ لیجیے۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 23, 2012
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں