نعت حي علی خیر العمل

عائشہ نے 'حمد و نعت' میں ‏جولائی 29, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حي علی خیر العمل
    آنکھيں بچھا پيروں تلے
    جن پر ميرے آقا ﷺ چلے
    چل تو بھی ان راہوں پہ چل
    حي علی خیر العمل

    اپنی طرف تکتا نہيں
    تجھ سا کوئی يکتا نہيں
    جھونکا کسی طوفان کا
    تجھ کو بجھا سکتا نہيں
    کر بيعت عشق و وفا
    بن جا چراغ مصطفی ﷺ
    سینے ميں جل
    ہاتھوں پہ جل
    حي علی خیر العمل

    جب فرض تجھ کو ياد ہے
    پھر تجھ پہ کيوں افتاد ہے
    شاگردئ دنيا نہ کر
    تو وقت کا استاد ہے
    دل سرور ديں ﷺ سے لگا
    آنکھيں نہيں قسمت جگا
    چہرہ نہيں شيشہ بدل
    حي علی خیر العمل

    سارے صنم مسمار کر
    خير البشر ﷺسے پيار کر
    رکھ کر نبی کو سامنے
    آرائشِ کردار کر
    اپنائے گی رحمت تجھے
    مل جائے گی جنت تجھے
    اپنے عذابوں سے نکل
    حي علی خیر العمل

    کیوں سرد ہے تیرا لہو
    مایوس کیوں اتنا ہے تو
    قرآن کی آواز میں
    سن نغمہء لا تقنظوا
    تجھ میں تو اس کی باس ہے
    جس جان حق ﷺ کے پاس ہے
    تیری ہر اک مشکل کا حل
    حي علی خیر العمل

    سینے میں وہ شمعیں ڈھلیں
    جو قبر کے اندر جلیں
    سِکّے وہ اپنے پاس رکھ
    جو آخرت میں بھی چلیں
    اندر سے بھی ہو جا ہرا
    کھلنے سے پہلے مسکرا
    گرنے سے پہلے ہی سنبھل
    حي علی خیر العمل

    شاعر : مظفر وارثی​
     
    • اعلی اعلی x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا۔ شئرنگ کا شکریہ سسٹر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاکم
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ سوائے ایک مصرعے کے

     
  6. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شکریہ
    مستى عشق مصطفىﷺ قريہ بہ قريہ كُو بہ كُو - URDU MAJLIS FORUM

    بعض لوگوں کو اسی نعت کے ایک مصرعے میں شیعیت کی تبلیغ بھی مل گئی تھی۔ اپنا اپنا نقطہ نظر ہے۔

     
  9. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    میرا سوال عقیدہ توحید پر آج بھی قائم ہے۔ ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے جواب عنایت فرمائیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں