چکن شاورمہ

irum نے 'کچن کارنر' میں ‏اگست 26, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    چکن شاورمہ​
    اجزا:
    بون لیس چکن آدھا کلو
    لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک ایک چائے کا چمچ
    سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
    سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
    (دار چینی دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
    تیل دو کھانے کے چمچ
    چلی سوس تین کھانے کے چمچ
    دہی تین کھانے کے چمچ
    پیٹا بریڈ ایک عدد
    پیاز تھوڑی سی
    سلاد پتے حسبِ ضرورت
    تاہینی سوس:
    تاہینی دو کھانے کے چمچ
    دہی آدھا کپ
    لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ


    ترکیب:
    بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔

    پھر چکن اسٹرپس کو ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی سے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر دیں۔

    ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے۔

    اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔

    ساتھ ہی تاہینی سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر فولڈ کر لیں۔

    ایک پیالے میں تاہینی سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

    تاہینی سوس: بلینڈر میں تاہینی، دہی، آدھا چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ نمک اور سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  3. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
  4. نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 25, 2013
    پیغامات:
    50
    شیئرنگ کا شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں