کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

محمد آصف مغل نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏اگست 30, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    کس کمینے کی ہے سازش، کس چوَل کی چال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    لوڈشیڈنگ نے دئیے ہیں اس طرح کے رتجگے
    کوئی ……میں بھی جائے گر تو گرمی نہ لگے
    میرے پیارے واپڈا کی بس یہی اوقات ہے
    چار گھنٹے لائٹ ہے اور پھر اندھیری رات ہے
    بددعا دے دے کر تالو خشک اور منہ لال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    بند سی این جی سٹیشن نہ ملے پٹرول ہی
    پڑ گیا ڈاکہ جہاں ناکہ تھا خاصا کول ہی
    دیکھ کر منظر سارا ہاتھ کیا ان کے ہلیں
    جن کہ پیٹی میں سے پسٹل کی جگہ سگریٹ ملیں
    ڈاکوؤں کو علم ہے سرکار اپنے نال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    کس قدر پہنچے ہوئے کہ بس زباں ان کی ہلے
    چائے پینے کے لئے دو چار ارب قرضہ ملے
    کون کہتا ہے سارا معاف کرواتے ہیں یہ
    جو کہیں تو چار پانچ سو واپس بھی لوٹاتے ہیں یہ
    اور پھر یہ بولتے ہیں گورنمنٹ کنگال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    گالیاں نکلیں زباں سے ہاتھ سے پتھر چلا
    نہ چلا تو ملک کا قانون نہ ان پر چلا
    چل گئے گھونسے، چپیڑیں اور اینٹیں چل گئیں
    کرسیاں تو چھوڑئیے، میک اپ کی کٹیں چل گئیں
    یہ اسمبلی ہے جہاں لوٹا بنا فٹبال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    جیب میں دھیلا نہیں اور چانپ کھانے کی لگن
    دوڑ جا تیرا یہاں کیا کام ہے، بولا مٹن
    چھوڑ دے میری طلب کہنے لگا مرغ چمن
    تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
    تیرے حصے میں فقط چٹنی ہے یا پھر دال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    حال پتلے ہو چکے ہیں اب سبھی کے کیا کریں
    قیمتیں سن کر پڑیں دورے غشی کے کیا کریں
    ریٹ ڈیلی چینج ہونے لگ گئے ہر چیز کے
    صرف گاڑی ہی نہیں اب ہیں چکن بھی لیز پہ
    ہر بجٹ کا سلسلہ سمجھو کہ سارا سال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    باپ کا بچوں کے دل میں اب کہاں وہ ڈر رہا
    اور باتیں چھوڑئیے، شوہر نہ اب شوہر رہا
    ہاؤس وائف تھی کبھی قصہ پرانا ہے جناب
    اب یہاں پر ہاؤس ہسبنڈ کا زمانہ ہے جناب
    گھر گرہستی بیویوں کے واسطے جنجال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    یا ہوں پونی بال اس کے یا نِرا گنجا ملے
    اب مفکّر وہ ہے جس کے ہاتھ میں سوٹا ملے
    شاعری کے نام پر بھی کیا نیا جذبہ ملے
    اب کہیں مُنّی ملے، بےبو ملے، شِیلا ملے
    اب یہاں فیض ہے، غالب ہے نہ اقبال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے

    ڈنگ ٹپاؤ سوچ ہے اور چل چلاؤ کام ہے
    جس قدر عہدہ بڑا ہے اس قدر بدنام ہے
    تھا انگوٹھا چھاپ، لیکن اک بڑا افسر رہا
    کام جس کا جو نہیں ہے وہ وہی ہے کر رہا
    محکمہ اس واسطے ہر ایک ہی بے حال ہے
    کیا کریں اس ملک میں ہر چیز کی ہڑتال ہے
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    :):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    حقیقت سے قریب تر اور حسب حال۔ بہت خوب بھائ محمد آصف مغل۔ کیا یہ آپ کی اپنی کاوش ہے؟
     
  4. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ارے کہاں بابر صاحب

    میری شاعرہ کوئی اور ہے۔

    ہا ہا ہا
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    معذرت خواہ ہو بھائ۔ دراصل آپ کی شاعرہ کا نام نامی اسم گرامی مجھے نظر نہیں آسکا اس لیۓ آپ سے دریافت کیا تھا۔ چلیں تھوڑی دیر کے لیۓ ہی یہ خوش فہمی ہوگئ کہ جناب اپ شاعری کے میدان میں بھی جلوہ افروز ہو چکے ہیں۔:00006:
     
  6. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت سے بزرگوں سے سنا ہے کہ ایک چیز کو پکڑو اور اچھے طریقے سے پکڑو۔ اور شاعری ہماری پکڑ میں نہیں ہے۔

    اگر آپ اس میدان میں گھوڑا دوڑائیں تو ہم بھی خوب داد دیں گے ان شاء اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں