اسلام پاکیزگی والا دین ہے، ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ

آزاد نے 'تفسیر قرآن کریم' میں ‏ستمبر 8, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    [FONT="Al_Mushaf"]بِسْمِ اللَّـهِ الرَّ‌حْمَـٰنِ الرَّ‌حِيمِ ()​

    [يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَ‌افِقِ وَامْسَحُوا بِرُ‌ءُوسِكُمْ وَأَرْ‌جُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ۚ وَإِن كُنتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُ‌وا ۚ وَإِن كُنتُم مَّرْ‌ضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ‌ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُم مِّنْهُ ۚ مَا يُرِ‌يدُ اللَّـهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُم مِّنْ حَرَ‌جٍ وَلَـٰكِن يُرِ‌يدُ لِيُطَهِّرَ‌كُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُ‌ونَ ﴿٦﴾ وَاذْكُرُ‌وا نِعْمَةَ اللَّـهِ عَلَيْكُمْ وَمِيثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَكُم بِهِ إِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ‌ ﴿٧﴾(سورة المائدة)]

    اے لوگو! جو ایمان لائے ہو ، جب تم نماز کے لیے اُٹھو تو چاہیے کہ اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھولو ، سروں پر ہاتھ پھیر لو یعنی مسح کرلواور پاؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو ۔ اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ ۔یعنی پیریڈز کے بعد، نفاس کے بعد، سیکشوئل انٹر کورس کے بعد،اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو ، اور پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے کام لو ، بس اُس پر ہاتھ مار کر اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو۔[ مَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ] اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا ، [وَّ لٰكِنْ يُّرِيْدُ لِيُطَهِّرَكُمْ]مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے [وَ لِيُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَيْكُمْ]اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے ، [لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُ‌ونَ ﴿٦﴾]شاید کہ تم شکر گزار بنو ۔
    اس آیت میں وضو کا طریقہ اور اس کا مقصد بتایا جارہا ہے۔بندہ مومن دن میں پانچ مرتبہ اللہ کے حضور جھکتا ہے، نماز پڑھتا ہے۔ نماز کیا چیز ہے؟[ اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ]پیچھے کی آیت سے آپ دیکھیں کہ شادی کی بات ہورہی تھی، وہاں سے وضو کی بات شروع ہوگئی کیونکہ نماز جو ہے ، وہ انسان کو برائیوں سے روکتی ہے۔ پانچ وقت انسان کو اس کا ضمیر پکارتا ہے کہ دیکھو جس رب کے آگے سر جھکا رہے ہو، اسی رب کے حکم سے حرام کام بھی چھوڑ دو۔بہرحال نماز کا اصل مقصد انسان کو برائیوں سے پاک کرنا ہے۔ وضو کرنا دراصل نماز کی تیاری کا نام ہے۔آدمی جب نماز کا ارادہ کرتا ہے توپانی کے پاس جاتا ہے۔اور اپنے اعضاء کو دھوتا ہے۔ پانی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ہر طرح کی گندگی کو دھونے کا ذریعہ ہے۔ نماز جہاں انسان کی روحانی گندگی کو دور کرتی ہے، وہاں وضو انسان کی جسمانی گندگی کو دور کرتا ہے۔ وہ سارے اعضاء جو عام طور پر ایکسپوز ہوتے ہیں، سامنے ہوتے ہیں، ان سب کو پاک صاف کرتا ہے۔اور پانی نہ یہ کہ صرف ظاہری طور پر پاک کرتا ہے بلکہ جب جسم پر پڑتا ہے تواس کے اثرات پھر روح تک جاتے ہیں۔بہت سے تجربات ایسے کیے گئے ہیں کہ پانی کے ذریعے ڈپریشن کا علاج کیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے کسی نے بتایا، ان کے کسی مریض کو ڈپریشن کی بیماری تھی۔ تو ڈاکٹروں نے ان سے کہا کہ دن میں پانچ مرتبہ آپ ہاتھ منہ دھویا کریں۔اگر زیادہ بڑھا لیں تو اور بھی اچھا ہے۔ جتنی دفعہ آپ زیادہ دھوئیں گے تو آپ کی ڈپریشن اتنی جلدی ختم ہوگی۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جب ہم پانی پیتے ہیں توپینے کے بعد بھی اندر ایک سکون آتا ہے۔اور جب نہاتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ نہانے کے بعد کی کیفیت اور عام دن کی کیفیت بہت فرق ہوتی ہے۔اسی طرح جب آپ وضو کرکے نکلتے ہیں تو ایک خاص قسم کی طمانیت حاصل ہوتی ہے۔ تو یہ وضو جو ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اللہ تمہارے لیے تنگی نہیں پیدا کرنا چاہتا کیونکہ انسان کو وضو ذرا مشکل لگتا ہے۔ بعض اوقات نماز کی نسبت وضو مشکل لگتا ہے ۔ کسی نے کہا تھا کہ اگر وضو نہ ہوتا تو میں پانچ کی بجائےدس نمازیں پڑھنے کو تیار ہوں۔تو بات یہ ہے کہ اگرچہ مشکل ہے کیونکہ شیطان اس میں وسوسے ڈالتا ہے اور شیطان جس کا نام ‘ولہان’ ہے اس کا کام ہی وضو میں وسوسے ڈالنا ہے کہ تمہارا وضو نہیں ہوا، تمہارا وضو نہیں ہوا۔ اور کئی لوگ مرض کا بھی شکار ہوتے ہیں ، بار بار وضو کرتے ہیں تو اس کا علاج نبیﷺ نے کیا بتایا کہ بس ایک دفعہ وضو کرو اور بس ختم! وسوسے اور شک اور وہم پر توجہ نہ دی جائے۔ اپنے آپ کو کنٹرول کیا جائے۔تو یہاں پر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا[وَّ لٰكِنْ يُّرِيْدُ لِيُطَهِّرَكُمْ]وہ تم کو پاک کرنا چاہتا ہے،روحانی، جسمانی ، ہرطرح کی آلائشوں سے۔اپنی نعمت تم پر تمام کرنا چاہتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔اچھا! شکر کب آتا ہے انسان کے اندر؟اسی وقت آتا ہے ناں جب انسان کو کوئی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ کسی چیز کے ملنے کی خوشی ہوتی ہے۔ تو فرمایا: اگرچہ یہ کام تمہیں مشکل لگ رہا ہےلیکن جب تم کرو گے تو اس کا فائدہ تم اپنی روح پر، اپنے جسم پر محسوس کرو گے تو تم شکر گزار ہو گے کہ الحمد للہ کہ جس رب نے ہمیں یہ دین دیا کہ ہمیں اتنی نظافت و طہارت سکھائی۔ آپ دیکھیں آج کہ ویسٹ میں جگہ جگہ لکھا ہوتاہے ، واش رومز کے باہر، سنک کے پاس کہ ٹوائلٹ سے نکل کرہاتھ ضرور دھوئیں، کھانے سے پہلےہاتھ دھوئیں، باقاعدہ لوگوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے ہاں بچپن سے ہی، بچہ ابھی چھوٹا ہوتا ہے تووضو کی شکل میں دن میں پانچ مرتبہ اپنے آپ کو پاک صاف کرنے کی نہ صرف یہ کہ ہاتھ اور پاؤں بلکہ ناک اور کلی کے ذریعے منہ بھی اور کانوں کے مسح کے ذریعے کانوں کے اندر کے جو حصے ہیں ان کو بھی اور بالوں پر بھی ہاتھ پھیرنے کی جو بات ہوتی ہے مسح کی شکل میں۔ تو یہ کتنا خوبصورت نظام ہے جو اسلام نے ہمیں دیا ہے۔اورپھر اس کا طریقہ بھی سکھا دیا ہے۔[لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُ‌ونَ ﴿٦﴾]تاکہ تم شکر گزارہو۔دل کی خوشی سے ان احکامات کو لو۔ یہ تمہارےفائدے کے ہیں۔ اچھا یہاں ایک اور بات بھی! وہ یہ کہ نہ صرف وضو کی شکل میں اللہ تعالیٰ ہمیں مشقت میں نہیں ڈالنا چاہتے بلکہ تیمم کی جو سہولت رکھی ہے، یہ بھی اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں تنگی سے بچانا چاہتا ہے، مشکل سے بچانا چاہتا ہے۔ اور تیمم کے ذریعے بھی پاکیزگی کا ایک احساس دلاتا ہے۔یعنی اگر ایک شخص وضو نہیں کرسکتا، نہا نہیں سکتاتو اگر وہ یونہی ناپاکی کی حالت میں نماز کےلیے کھڑا ہوجائےتو ویسے بھی وسوسے بہت آتے ہیں، نماز کی حالت میں ناپاکی میں تو اور بھی آئیں گے۔نما ز میں دل ہی نہیں لگے گا۔اس لیے وضو کا آلٹرنیٹ دیا گیا تاکہ طہارت کا ایک احساس باقی رہے۔اور اس طرح شکرگزاری بھی ہو کہ الحمد للہ، اللہ نے ہمارے لیے سہولتیں اور رعایتیں بھی رکھی ہیں۔
    اللہ نے تم کو جو نعمت عطا کی ہے ، اُس کا خیال رکھو اور اُس پختہ عہد و پیمان کو نہ بھولو جو اُس نے تم سے لیا ہے ، یعنی تمہارا یہ قول کہ’’ ہم نے سنا اور اطاعت قبول کی ۔‘‘ اور اللہ سے ڈرو ،اللہ دلوں کے راز تک جانتا ہے۔

    آڈیو لنک
    فیس بک پر
    ڈاکٹر فرحت ہاشمی حفظہا اللہ کے مجلس پر موجود دروس کی فہرست
    [/FONT]
     
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں