ليبيا ميں امريکی سفير کرس اسٹيفن بن غازی حملے ميں ہلاک

Fawad نے 'خبریں' میں ‏ستمبر 12, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    ليبيا ميں تعنيات امريکی سفير کرس اسٹيفن جو 21 برسوں سے وزارت خارجہ ميں خدمات سرانجام دے رہے تھے، گزشتہ رات بنغازی ميں اپنے دفتر ميں ہونے والے حملے اور اس کے نتيجے ميں آنے والے زخموں کی تاب نا لا کر انتقال کر گۓ۔

    يہاں پر ميں ايک مختصر ويڈيو پيش کر رہا ہوں جو امريکی سفير کرس اسٹيفن نے ليبيا روانگی سے قبل بنوائ تھی۔ يہ ويڈيو آپ کو اس ارادے اور سوچ کو سمجھنے ميں مدد دے گی جو امريکی سفير امريکہ اور ليبيا کے عوام کے مابين دورس تعلقات استوار کرنے کے ضمن ميں رکھتے تھے۔

    http://youtu.be/WGk4vUcGzY0

    Introducing U.S. Ambassador to Libya, Chris Stevens - YouTube

    گزشتہ روز حملے ميں ہلاک ہونے والے تمام امريکیوں نے اپنے فرائض کی ادائيگی ميں عظيم قربانی دی ہے۔ ہم اس پرتشدد اور بے رحم حملے کی مذمت کرتے ہيں جس کے نتيجے ميں ان افراد کی جانيں گئيں، جو ليبيا کے عوام کے بہتر مستقبل کو يقينی بنانے کے ليے مدد کی فراہمی کے ليے کام کر رہے تھے۔

    امريکہ اور سفير کرس اسٹيفن کی ليبيا کے عوام کے بہتر مستقبل کے ليے کی جانے والی کاوشوں کے تناظر ميں يہ سانحہ اور بھی زيادہ تلخ ہو جاتا ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
     
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اردو میں ایسے موقعے پر جاں بحق نہیں کہتے انکل :00026: خس کم جہاں پاک کہتے ہیں :00003: دفع دور امریکی بدروح
    تیل کی خاطر امریکیوں کے بچے پوری دنیا میں مروا رہا ہے اباما
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    الحمدللہ‎
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    زبردست خوش رہو علی بھائی
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    امریکہ کہتا ہے کہ
    اس سے پہلے امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کچھ افراد کی طرف سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
    میرا سوال فواد بھائی سے ہے کہ امریکہ نے اس شخص کو آزادی دی ہے اور اس کو جیل کے اندر نہیں ڈال رہا ہے کیوں کہ ان کے نزدیک یہ اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔
    اب دوسری طرف
    صرف افغانستان کے چند لوگوں کی وجہ سے (جو امریکہ کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حملے میں ملوث تھے) پورے افغانستان پر بارود برسایا گیا۔ اب امریکہ سے سوال ہے کہ ایک فرد یا چند لوگوں کی وجہ سے پورے اسلام کے خلاف جنگ کیوں شروع کی اور ہر جگہ مسلمانوں پر زمین تنگ کی گئی۔
    امریکہ کی اسی دوغلی پالیسی کی وجہ سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی ان سے نفرت کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    مسلم ممالک کے خلاف امریکہ کے ظلم وستم کے جواب میں یہ کچھ بھی نہی.
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    الحمد للہ ! کتنی اچھی خبر ہے ۔ کل کتنے امریکی اڑے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    اصل قصہ یہ ہے ۔۔۔۔۔

    لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں منگل کی رات ایک مشتعل ہجوم نے امریکی قونصل خانے کی عمارت پر راکٹ گرینیڈ فائر کیے تھے اور اس پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں متعین امریکی سفیر اور تین سفارت کار ہلاک ہوگئے تھے۔

    لیبی شہری امریکا میں بنائی گئی اسلام کی توہین پر مبنی فلم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔اس فلم میں اداکاری کرنے والے امریکی لب ولہجے میں انگریزی بول رہے ہیں۔اسلام اور پیغمبر اسلام کی توہین پر مبنی اس فلم کا کچھ حصہ یوٹیوب پر پوسٹ کیا گیا تھا جس کو دیکھنے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں شدید غیظ وغضب کا شکار ہیں۔اس فلم کے خلاف مصر اور دوسرے ممالک میں بھی شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ امریکی سفیر کرسٹوفر اسٹیونز قونصل خانے پر حملے میں مارے گئے تھے یا وہ بن غازی میں واقع ایک ''محفوظ گھر'' پر حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔لیبیا کے نائب وزیرداخلہ وینس الشریف نے بتایا ہے کہ قونصل خانے پر حملے کے بعد وہاں سے سفارتی عملہ ''سیف ہاؤس'' میں چلا گیا تھا لیکن وہاں بھی مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی۔

    انھوں نے بتایا کہ دو امریکی سفارت کار ''سیف ہاؤس'' پر فائرنگ کے واقعہ میں مارے گئے ، دوقونصل خانے پر حملے میں ہلاک ہوئے تھے اور بارہ سے سترہ کے درمیان افراد زخمی ہیں۔
    بشکریہ العربیہ
    لیبیا میں متعین امریکی سفیر کا قتل،اقوام متحدہ کی شدید مذمت
     
  9. Fawad

    Fawad -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2007
    پیغامات:
    954
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    وزير خارجہ ہيلری کلنٹن کا بن غازی حملے پر بيان

    ميں آج بن غازی ميں امريکن مشن پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔ ہم اس خوفناک نقصان پر رنجيدہ ہيں۔ ہماری نيک تمنائيں اور دعائيں آنجہانی کے خاندان اور اس حملے سے متاثر ہونے والے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہيں۔

    ميں نے آج شام ليبيا کے صدر مغاريف سے وہاں مقيم امريکيوں کی حفاظت کے ليے اضافی کوششوں کو مربوط بنانے کے ليے بات کی ہے۔ صدر مغاريف نے حملے کی مذمت اور اس پر تعزيت کا اظہار کيا اور اپنی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا وعدہ کيا ہے۔

    بعض لوگوں نے انٹرنيٹ پر ڈالے گۓ اشتعال انگيز مواد کے خلاف پاۓ جانے والے ردعمل کو اس شيطانی رويے کے جواز کے طور پر پيش کرنے کی کوشش کی ہے۔ امريکہ دوسروں کے مذہبی عقائد کی تحقير کے ليے کی جانے والی کسی بھی شعوری کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ مذہبی رواداری کے ليے ہمارا عزم ہمارے ايک قوم بننے کے وقت سے ہی قائم ہے، ليکن مجھے ايک بات واضح کرنے ديں کہ اس قسم کی تشدد آميز کاروائيوں کا کبھی بھی کوئ جواز نہيں ہوتا۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    U.S. Department of State
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
     
  10. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم،
    میں امریکی سفیر کی اس اچانک ہلاکت کی پرزور مذمت کرتا ہوں، کیونکہ اس طرح کی ہلاکت کی اجازت اسلام ہمیں قطعی نہیں دیتا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین اس امریکی سفیر نہیں کی تھی اور نہ وہ اس واقعے میں ملوث تھا، اس لیے کسی بھی بے گناہ انسان کے قتل کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں۔
    باقی اوپر کے دیے گئے تاثرات سے میں بالکل متفق نہیں ہوں۔
    والسلام علیکم
     
  11. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    میرے خیال میں تو اب لیبیا اگلا افغانستان بنے گا
    کیوں کہ افغانستان پر بھی نو گیارہ کا الزام لگاکر، کہ ہمارا دشمن وہاں چھپا ہے حملہ کیا گیا تھا اور اب یہاں امریکی سفیر کو مروا کر بھی میرے خیال میں یہ ہی ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کہ لیبیا میں بھی القاعدہ کا بہت بڑھا نیٹ ورک ہے اور یہ ملک میں بھی امریکا کی حکومت ہونی چاہیے
    تیل کافی ہے لیبیا میں بھی
    اللہ کرے میرا خیال غلط ہو
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
     
  13. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847

    علامہ اقبال نے کیا خوب مشورہ دیا ہے

    کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل
    کہتا ہے کون اسے کہ مسلماں کی موت مر


    کیوں فواد کیسا مشورہ ہے
     
  14. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    نام : ''منہج سلف''
    کام: امریکہ و یورپ کی خوشنودی

    کیا ''منہج سلف'' یہ بات بتاتا ہے کہ جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نہیں کرتا لیکن ''اللہ رب العالمین'' کی توہین کرتا ہو، وہ ''بے گناہ'' ہے؟

    واہ رے ''منہج سلف''

    امریکہ و یورپ وغیرہ میں رہنے والے کم و بیش تمام لوگوں کی مجبوری ہے کہ وہ ایسے ''واقعات'' کی مذمت کریں۔

    فواد تھوڑا کھل کر لکھتا ہے اس لئے ''نشانے'' پر رہتا ہے۔ ورنہ ''منہج سلف'' بھی اسی کا پیروکار لگتا ہے۔ فرق صرف ''خاموشی'' کا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    محترم بھائی آپ شاید منہج سلف بھائی کو سمجھے نہیں، ان کے کہنے کا مطلب جو مجھ کو سمجھ آیا ہے وہ میں ایک مثال پیش کرکے سمجھاتا ہوں
    مثال :- مسجد میں گئے ہوئے نمازی کی جوتی کسی نے چوری کرلی تو کیا وہ نمازی کسی اور کی جوتی چوری کرے گا یا پھر صبر کرے گا ؟؟؟
    محترم و مکرم بھائی آپ اگر منہج کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو خود منھج سلف ہے کیا اس کے بارہ میں معلوم ہونا چاہیے
    آپ سے سوال کیا آپ کو منھج سلف کے بارہ میں معلومات بھی ہیں معلوم بھی ہیں ؟
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    ٹھیک ہے سفیروں کو قتل نہیں کرنا چاہیے لیکن کسی مذہب کی مقدسات کی توہین بھی نہیں کرنا چاہیے۔ امریکی آگ سے کھیلیں گے تو دامن تو جلے گا ۔ خبیث امریکی پادری ٹیری جونز کتنے سالوں سے اسلام ، قرآن اور پیغمبر اسلام ﷺ کے متعلق بیہودہ گوئی کر رہا ہے ؟ کیا امریکا اس کو لگام نہیں ڈال سکتا تھا؟ امریکی سفیر کی ہلاکت کا ذمہ دار خود امریکا ہے ۔ فلم کے لیے امداد امریکی یہودیوں نے دی ، پروڈیوسر امریکی یہودی ہے ، فلم امریکا میں بنی ، امریکا میں ہی عربی میں ڈب کی گئی، اور پھیلائی گئی، جس کے بعد یہ سب ہوا ، اب بھی امریکا بے قصور ہے ؟ واہ سبحان اللہ ۔
     
  17. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,399
    یہ تو جوابی ٹریلر ہے!

    پکچر تو ابھی باقی ہے۔ ۔ ۔
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    امریکا سے کوئی بعید نہیں ، بہت سے لوگوں نے یہی خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ ینگ ترک نیٹ ورک کا ایک ولوگ سنیے۔
    Libya Attack May Have Been Planned - YouTube
     
  19. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    منھج سلف بھائی
    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ امریکی سفیر کو مارنا غلط ہے لیکن جیسے ام نورالعین باجی نے کہا اس کا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے اس ملعون پادری کو آزادی دی جبکہ دوسری طرف امریکہ مسلمانوں کے کسی بھی شخص پر پابندی لگا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ بڑا خطرہ ہے لیکن کیا یہ پادری خطرہ نہیں امن کیلئے۔ اب اس پادری کو سزا دینی چاہیے اور مظاہرے صرف لیبیا میں‌نہیں‌ہوئے بلکہ مصر اور لبنان میں بھی ہوئے۔
     
  20. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    آپ ایک نیا تھریڈ اوپن کریں اس میں یہ سوال پوچھ لیں۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں