امہات المومنین رضی اللہ عنہم

محمد آصف مغل نے 'سیرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا' میں ‏ستمبر 19, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    امہات المومنین رضی اللہ عنہم

    عامل شرع متیں ہیں امہات المومنین
    دین کا حصن حصیں ہیں امہات المومنین

    میرے آقا کے قریں ہیں امہات المومنین
    محسن دنیا و دیں ہیں امہات المومنین

    ذکر ان کا ہو تو سر کو خم، نظر نیچی کرو
    امہات المونین ہیں، امہات المومنین

    مصدرِ علم و حیا ہیں، منبع حسنات ہیں
    مرکز حسن یقیں ہیں، امہات المومنین

    اہل بیت مصطفی ہیں صاحب حرمت بھی ہیں
    روحِ دیں ہیں، بلکہ دیں ہیں، امہات المومنین

    عائشہ ہوں یا خدیجہ کہ ہوں بنت جحش
    خاتم احمد اور نگیں ہیں، امہات المومنین

    صفیہ ہوں، ام حبیبہ ہوں کہ زینب، جویریہ
    ایک صادق کی امیں ہیں، امہات المومنین

    ام سلمہ اور میمونہ ہوں، سودہ، ماریہ
    سب کی سب جنت مکیں ہیں، امہات المومنین

    بنت حارث ہوں کہ حفصہ، محترم اپنے لیے
    سارے عالم سے حسیں ہیں، امہات المومنین

    ماحی کفر و ضلالت، نورِ ذاتِ مصطفی
    حامئی دین متیں ہیں، امہات المومنین

    کبریا کا لطف ہے ان پر، کرم ہے، فیض ہے
    مصطفی کی خوشہ چیں ہیں، امہات المومنین

    سب مراحل میں رہی ہیں مصطفی کے ساتھ وہ
    جن سے ہے تکمیل دیں، ہیں امہات المومنین

    دونوں عالم میں ہیں عالی مرتبت، والا حشم
    ہیں جہاں آقا وہیں ہیں امہات المومنین

    ہیں نبی کے عقد میں، ان کے مقدس زوج میں
    روحِ ختم المرسلیں ہیں، امہات المومنین

    اُن کی مدحت میں نہ کیوں محمود ہو رطلب اللسان
    محسن دنیا و دیں ہیں امہات المومنین​

    راجا رشید محمود​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں