گوشت اور آلو کے کباب

ام احمد نے 'کچن کارنر' میں ‏اکتوبر، 3, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    اجزاء:
    پسندے (گائے کے) ایک کلو
    آلو چار عدد (ابال کر بھرتہ بنالیں)
    املی کا گاڑھارس ایک کھانے کا چمچ
    ادرک، لہسن (پساہوا) ایک کھانے کا چمچ
    گرم مسالحہ (پساہوا) ایک چائے کا چمچ
    چھوٹی الائچی چھ عدد
    لال مرچ (پسی ہوئی) آدھا کھانے کا چمچ
    سفید زیرہ (پساہوا) ایک چائے کا چمچ
    ہرادھنیا ایک گھٹی (باریک کٹا ہوا)
    ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
    پودینہ چند پتے
    انڈے دو عدد
    ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ
    نمک حسبِ ذئقہ
    آئل حسبِ ضرورت

    ترکیب:

    سب سے پہلےایک دیگچی میں پسندے دوسے تین پیالی پانی،لال مرچ،ادرک،لہسن،نک ،دوہری مرچ ،پودینہ،چھوٹی الائچی،گرم مسالحہ اور زیرہ ڈال کرہلیٹ آنچ پرچڑھادیں۔ جب پسندے گلا جائیں تو املی کارس ڈال کرٹھنڈا کرلیں پھر اس کو باریک کرلیں یاچوپر (Chopper)میں پیس لیں اب پسے ہوئے پسدیے،آلوکے بھرتے میں ملاکرہرادھنیا،ہری مرچ بھی ملادیں۔ پھرکباب بناکر پہلے انڈا لگالیں پھر ڈبل روٹی کا چورالگا کر آئل میں ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کرلیں۔
    جب گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال کراخبارپررکھ لیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔ گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    پسندے صرف سیالکوٹ شہر میں رات کو سپیشل کھانے کے لئے بازار میں ملتے ہیں اور یہ سلائس کی طرح بڑے بڑے پیسیز ہوتے ہیں جو یہاں گھر میں بھی بنائے جاتے ہیں اسی طریقہ سے جیسے سیالکوٹ میں اکثر کبھی جانا ہوتا تھا تو کھایا کرتے تھے۔

    اگر ہو سکے تو اگلی مرتبہ جب بنائیں تو ایک تصویر بھی ساتھ شیئر کر دیں کیونکہ میری سمجھ میں پسندے سے آوؤں والا فارمولہ سے ریسپی سمجھ نہیں آ رہی۔

    والسلام
     
  4. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ سسٹر
     
  6. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    عمدہ ۔مزے کے لگ رہے ہیں کبھی موقع ملا تو بناؤں گی ۔انشاءاللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں