زپ بم

sfahad10 نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏اکتوبر، 7, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    السلام علیکم

    زپ بم[Zip Bomb]، جسے بم آف زپ[Bomb of Zip] یا ڈی کمپریسن بم [De-compression bomb]بھی کہتے ہیں ایک آرکائیو فائل ہوتی ہے جس کا مقصد اس سافٹ وئیر یا سسٹم کو کریش کرنا ہوتا ہے جو اس آرکائیو کو پڑھ رہا ہو۔ عام طور پر اس کا مقصد اینٹی وائرس کو ڈس ایبل کرنا ہوتا ہے تاکہ اس کے بعد دوسرے وائرس یا ذرائع سے سسٹم پر حملہ کیا جاسکے۔

    یہ ایک بہت ہی چھوٹی فائل ہوتی ہے جس کا سائز چند کلو بائت ہوتا ہے۔ مگر جب اسے کھولا جائے تو اس میں سے کئی گیگا بائت ڈیٹا برآمد ہوتا ہے۔ یہ ڈیٹا اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ سسٹم اسے ہینڈل نہیں کر پاتا۔
    مثلاً 42.zip ایک زپ بم ہے جس کا سائز صرف بیالیس کلو بائت ہے۔ اور اس کے 16حصوں میں پانچ درجے ہوتے ہیں اور ہر درجے میں 4.3 GB ڈیٹا ہوتا ہے۔ اس طرح جب اسے ڈی کمپریس کیا جائے تو کل 4.5 PiB (پیٹا بائٹ۔ ایک پیٹا بائٹ میں ایک ہزار ٹیرا بائٹ ہوتے ہیں۔ :00039: ) ڈیٹا برآمد ہوتا ہے جو کسی اچھے بھلے سسٹم کو کریش کرنے کے لئے کافی ہے۔:00010:

    آپ پریشان نہ ہوں آجکل کے جدید اینٹی وائرس کسی بھی آرکائیو فائل کو کھلونے سے پہلے دیکھتے ہیں کہ یہ کہیں زپ بم تو نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتو اینٹی وائرس اس سے زیادہ چھیڑ چھاڑ کیے بغیر ہی اسے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔



    بحوالہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا
    مفید معلومات ھے.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں