ابو سے بدلہ ضرور لوں گا!!

اعجاز علی شاہ نے 'ادبی مجلس' میں ‏اکتوبر، 19, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم​

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    کل کچھ معاملہ میں اپنے والد محترم سے کچھ منہ ماری ہوئی اور میں ذرا گرم ہوا ۔ میرے والد محترم نہایت ہی مخلص اور نرم مزاج نیز برداشت اور صبر کرنے والی شخصیت ہیں۔ اگرچہ مجھے نہیں چاہیے تھا کہ میں اسطرح بات کرتا لیکن کبھی کبھی انسان غصہ میں وہ کچھ کرجاتا ہے جو اس کے گمان میں بھی نہیں رہتا۔ لہذا میں سونے چلا گیا اور رات کو یہی سوچتا رہا کہ آخر میں کس قدر عجیب انسان ہوں کہ اپنے محترم والد جنہوں نے مجھے پالا اور خود کو تکلیف میں رکھ کر بڑا کیا اور ہمیشہ خیال رکھا اور ہماری وجہ سے تکالیف برداشت کرتا گیا۔ اب میں اتنا بھی نہیں‌کرسکتا کہ اتنی سی باتوں پر ان کو برداشت کروں۔ دل میں یہ بھی سوچ رہا تھا کہ اگر میرے والد محترم اس دنیا سے رخصت ہوجائے تو پھر میری کیا حالت ہوگی۔ مجھے خود سے نفرت ہونے لگی اور اسی سوچ میں تھا۔ لیکن اچانک خیال آیا کہ آئندہ کبھی ان سے سخت کلامی نہیں‌کرنی اور ان شاء اللہ ان سے بدلہ ضرور لوں گا۔
    اب وہ بدلہ کیا ہے ؟
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    جب تک زندہ ہیں ان کی خدمت اور بعد از مرگ ان کو کبھی دعاوں میں نہیں‌ بھولوں گا، ان کے نام پر صدقات کروں گا، ان کے نام پر خوبصورت اسلامی اذکار کے مجموعے چھپوا کر تقسیم کروں گا، ان کو کبھی نہیں بھولوں گا، میں اپنے نیک اعمال اور بڑھانے کی کوشش کروں گا کیوں کہ صالح اولاد ماں باپ کیلئے صدقہ جاریہ ہیں۔

    آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں کہ اللہ مجھے اپنے والدین کی خدمت کی توفیق دے اور میرے لیے راستے کھولے تاکہ ان کی خدمت اچھے طریقے سے کرسکوں۔

    اس تھریڈ کو پوسٹ کرنے کا مقصد ان لوگوں کو بھی متنبہ کرنا ہے جو اپنے والدین کی نافرمانی کرتےہیں بالخصوص شادی کے بعد وہ ان کی خدمت نہیں کرتے اور اپنی بیوی کی زیادہ سنتے ہیں۔ کیا ان کے والدین نے ان کیلئے اپنی جوانی کو قربان نہیں کیا؟ اب اللہ نے جب موقع دیا ہے تو ان کی خوب خدمت کرلو ان کو خوب راضی کرو، ان کو ناراض کرنے سے پہلے یہ بھی تو سوچو کہ یہ تو چند دن کے مہمان ہیں۔

    اللہ مجھے اور آپ سب کو اپنی والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    جزاک اللہ خیر۔ایک انتہائی حساس موضوع!
    مالک ذوالجلال ھمیں اپنے ماں باپ کے دلوں کی ٹھنڈک بنا دے۔الھم اٰ مین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. مریم

    مریم -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2012
    پیغامات:
    844
    وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَاناً إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلاهُمَا فَلا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلاً كَرِيماً۔ وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنْ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيراً۔ (بنی اسرائیل 17:23-24)

    اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اگر بڑھاپے کو پہنچ جائیں تیری زندگی میں ان دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں، تو انہیں اف تک مت کہو۔ اور انہیں مت جھڑکو اور جب ان سے بات کرو، تو بڑی تعظیم سے بات کرو، اور جھکا دو ان کے لئے توضع اور انکساری کے پر رحمت (محبت) سے اور عرض کرو، 'اے میرے پروردگار! ان دونوں پر رحم فرما جس طرح انہوں نے بڑی محبت و پیار سے مجھے پالا تھا جب میں بچہ تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    آمین یا رب العالمین
     
  5. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    :f63: :f63: :f63: :f63: :f63: :f63: :f63:
     
  6. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    جزاک اللہ بھائی
     
  7. اسد محمود

    اسد محمود -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 7, 2012
    پیغامات:
    2
    حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نےعرض کیا۔

    یارسول اللہ ماحق الولادین علی ولدھما؟ قال ھما جنتک ونارک (ابن ماجہ)
    اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! ماں باپ کا اولاد پر کیا حق ہے؟۔ فرمایا تیری جنت ودوزخ وہی دونوں ہیں۔۔۔

    یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا۔۔۔ انسان پر اللہ تعالٰی کے حق کے بعد بندوں میں سے سب سے بڑا حق والدین کا حق ہے جس نے والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا وہ دنیا وآخرت کے بھلائیاں سمیٹ گیا اور جس نے ان کو ستایا اس کے لئے دنیا وآخرت کی رسوائیاں ہیں۔۔۔

    اللہ تعالٰی ہم سب کو والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی توفیق دے۔۔۔

    رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
    اور ان دونوں کے لئے نرم دلی سے عجز و انکساری کے بازو جھکائے رکھو اور (اﷲ کے حضور) عرض کرتے رہو: اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھا (ربط)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    ماشاء اللہ بھائی آپ نے پہلی پوسٹ ہی بہت زبردست کی ہے۔۔بارک اللہ فیک
     
  9. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]رضى الرب في رضى الوالد ، و سخط الرب في سخط الوالد
    الراوي: عبدالله بن عمرو بن العاص المحدث: الألباني - المصدر: السلسلة الصحيحة - الصفحة أو الرقم: 516
    خلاصة حكم المحدث: حسن بجموع الطرق

    رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

    ''اللہ کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے ''

    یہاں ایک اور نکتہ نکلتا ہے آپ کی باتوں سے شاہ جی

    وہ یہ کہ ہم اپنی رائے سے اختلاف رکھنے والے ہر کلمہ گو کو یہ '' بہترین '' بدلہ دے اور لے سکتے ہیں

    بارك اللہ فیك شاہ جی

    آپ کی یہ باتیں ہیرے جواہرات سے قیمتی ہیں کسی نے صحیح کہا ہے نا :

    [font="al_mushaf"]ﻓﻠﻮ ﻛﺎﻧَـﺖ ﺍﻟﻘﻴﻤﻪ ﺗﻘﺎﺱ ﺑﺎﻷﻭﺯﺍﻥ ﻟﻜﺎﻧﺖ ﺍﻟﺼﺨﻮﺭ
    ﺃﻏﻠﻰ ﻣﻦ ﺍﻷﻟـﻤﺎﺱ[/font]
    [/font]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بھائیوں اور بہنوں نے آیات اور احادیث کا اضافہ کرکے موضوع کو چار چند بخش دئیے
     
  11. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    سنن ابن ماجہ>2291 - حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي مَالًا وَوَلَدًا، وَإِنَّ أَبِي يُرِيدُ أَنْ يَجْتَاحَ مَالِي، فَقَالَ: «أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ» [حكم الألباني] صحيح

    سنن ابی داؤد> 3530 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي مَالًا وَوَلَدًا، وَإِنَّ وَالِدِي يَحْتَاجُ مَالِي؟ قَالَ: «أَنْتَ وَمَالُكَ لِوَالِدِكَ، إِنَّ أَوْلَادَكُمْ مِنْ أَطْيَبِ كَسْبِكُمْ، فَكُلُوا مِنْ كَسْبِ أَوْلَادِكُمْ» [حكم الألباني] : حسن صحيح


    زیادہ تو کچھ سمجھ نہیں ہے مجھ کو مگر یہ دو احادیث حاضر خدمت ہیں
     
  12. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    بہت بہت شکریہ بھائی اعجاز علی شاہ

    اچھی نصیحت ہے۔ اللہ تعالی عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
     
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اعجاز بھائ اللہ تعالی آپ کے والد کا سایہ آپ کے سر پر تادیر قائم رکھے اور آپ کو اپنے نیک ارادوں اور مقاصد میں کامیاب فرماۓ۔آمین!
     
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    آمین
    حقیقت یہ ہے کہ جب بھی والد محترم سے ایسی صورت حال پیش آتی ہے جو الحمد للہ بہت ہی کم ہوتی ہے پھر ان سے محبت اور بڑھ جاتی ہے اور محبت کا احساس اور زیادہ ہونےلگتا ہے۔
     
  15. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [FONT="Al_Mushaf"]اللھم آمین[/FONT]
     
  16. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیرا
     
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی بہترین شیئرنگ ہے

    پوائنٹس

    ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو اپنے والدین کے آگے زبان دارزی کرتے ہیں ، انہیں بُرا بھلا کہتے ہیں ، اُن کی نافرمانی کرتے ہیں۔ اللہ تعالی معاف کرے کہتے ہوئے بھی جان نکل جاتی ہے کہ موجود دور میں والدین کے ساتھ بدسلوکی کے ایسے واقعات سننے کو ملتےہیں کہ سُن کر حیران دھنگ رہ جائے۔ جنہوں پال پوس کر بڑا کیا انہی کو در بدر ٹھوکریں کھانے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن جب یہ بچے خود ماں باپ کی حالت میں پہنچتے ہیں تو ایسے ماں باپ بچوںکے آگے بلکتے ہیں پھر وہ اپنے بچوں کو نافرمان اولاد کا خطاب دیتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم نے بھی اپنے والدین کے ساتھ ایسا برتائو کیا جس کی سزا انہیں اپنی اولاد کے نافرمان ہونے سے مل رہی ہے
     
  18. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آج جدہ میں فجر کی نمازکے بعد سب بیٹھے ناشتہ کر رھے تھے میں نے اعجاز بھائ کی یہ پوسٹ بچوں کو پڑھ کر سنائ ۔خوش قسمت ھے وہ اولاد جن کو اللہ ماں باپ جیسی نعمت دیتا ھے اور انکی خدمت کرتی ھے اور ماں باپ کی اس سے بڑی خوش قسمتی کوی نہیں آج کے اس پر فتن دور میں اولاد نیک اور فرمانبردار ھو اللہ سب کو ماں باپ کی خدمت کرنے کی توفیق دے آمین اوراولاد کونیک صالح بنادے جو ماں باپ کے لئیے آخرت کے لئیے صدقہ جاریہ بنے آمین
     
  19. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    بہت اچھا پیغام !
    ھمارے ماں باپ کے معاملے میں ھم سے جو کوتاھیاں ھوئیں اللہ تعالی معاف فرمائے اور ھماری اولادوں کو نیک اور فرماں بردار بنائے اور آپکو اپنے ماں باپ کی آنکھوں اور دل کی ٹھنڈک بنائے آمین یا رب العالمین۔
     
  20. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    میرے پیغام کا مقصد یہ بھی ہے کہ اگر کوئی اپنے ماں باپ کی خدمت ان کی زندگی میں نہ کرسکا تو پھر وہ ان کو وفات کے بعد بھی تو ثواب پہنچا سکتا ہے۔ وہ دعا کرسکتا ہے ، ان کیلئے خیرات کرسکتا ہے ۔ نا امید نہیں ہونا چاہیے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں