جماعت میں اگلی صف سے کسی بندے کو پیچھے کھینچنا؟

ابن حسیم نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏نومبر 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
    سوال: اگر جماعت ہو رہی ہو اور اگلی صف میں جگہ نہ ہو، تو کیا میں آخری صف میں اکیلا ہونے کی صورت میں کیا کروں؟ کیا میں اگلی صف سے ایک بندے کو پیچھے آنے کا اشارہ کر کے اسے پیچھے بلا سکتا ہوں؟
    جواب: نہیں، آپ اگلی صف میں سے کسی کو پیچھے ہرگز نہ بلائیں کیونکہ اس سے اگلی صف میں خلا آجائے گا جبکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی مخالفت ہے۔
    [FONT="Al_Mushaf"]
    وعن ابن عمر رضي الله عنهما، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ‏ "‏أقيموا الصفوف، وحاذوا المناكب، وسدوا الخلل، ولينوا بأيدي إخوانكم، ولا تذروا فرجات للشيطان، ومن وصل صفًا وصله الله، ومن قطع صفًا قطعه الله‏"‏‏.‏ ‏(‏‏(‏رواه أبو داود بإسناد صحيح‏)‏‏)‏‏

    ہاں اگر ایسا ہو کہ امام کے ساتھ دائیں طرف تھوڑا سا پیچھے ہٹ کر ایک آدمی نماز ادا کر رہا ہے تو اس صورت میں آپ مقتدی آدمی کو پیچھے بلا سکتے ہیں اگر آپ بھی ان کے ساتھ نماز ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اسطرح آپ دونوں امام کے پیچھے ایک صف بنا لیں گے۔ جبکہ دوسری صورت میں آپ بس آخری صف کے خلا کو ہی دور کریں (اگلی صف میں خلا نہ پیدا کریں) اگر آخری صف میں کوئ خلا نہ ہو تو آپ نئی صف شروع کرلیں امام کے عین پیچھے کھڑے ہو کر۔
    اب اگر کوئ نیا آدمی آکر آپ کے ساتھ کھڑا ہو جائے تو درست۔
    اگر کوئ نہیں آتا تو آپ اپنی نماز کو دہرا لیں۔ کیونکہ حدیث‌میں ہے کہ:
    [FONT="Al_Mushaf"]
    حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ هِلاَلِ بْنِ يِسَافٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ، أَنَّ رَجُلاً، صَلَّى خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُعِيدَ الصَّلاَةَ ‏.‏ قَالَ أَبُو عِيسَى وَسَمِعْتُ الْجَارُودَ يَقُولُ سَمِعْتُ وَكِيعًا يَقُولُ إِذَا صَلَّى الرَّجُلُ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَإِنَّهُ يُعِيدُ ‏۔ رواہ الترمذی
    [/FONT]حوالہ

    استاد محترم ! کیا یہ جواب درست ہے؟ آپ سے گزارش ہے کہ اسی سوال کا جواب دلائیل کی روشنی میں مفصل بیان کر دیں۔ اور اس جواب پر بھی روشنی ڈال دیں اگر آپ اس سے متفق نہ ہوں۔

    جزاکم اللہ خیرا۔
    [/FONT]
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    صف سے بندہ کھینچنے سے اس صف میں خلل واقع ہوتا ہے جو کہ شریعت میں ممنوع ہے ۔ لہذا نمازی اکیلا ہی پچھلی صف میں نماز ادا کرے اور جتنی رکعتیں اس اکیلے نے پڑھی ہیں وہ دہرا لے ۔
     
  3. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    اور اگر صف میں کھڑے مقتدی کو وضو نہ رہنے کی وجہ سے نماز چھوڑ کر جانا پڑ جائے تو؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں